تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"باتیں کَرنا" کے متعقلہ نتائج

باتیں کَرنا

مقابلہ کرنا ، برابری کرنا ، ہمسری کا دعوٰی کرنا.

ہَوائی باتیں کَرنا

خیالی باتیں کرنا ، شعر میں خیالی باتیں باندھنا ۔

ہَوا سے باتیں کَرنا

نہایت تیزی سے آگے بڑھنا، سرعت اور جلدی میں ہوا سے مقابلہ کرنا، تیز رفتار ہونا، بہت تیز دوڑنا نیز نہایت جلد باز ہونا

ہَوا میں باتیں کَرنا

خیالی باتیں کرنا ، غیر حقیقی باتیں کرنا ۔

آپ ہی آپ باتیں کَرنا

خود اپنے آپ کو یا تصور میں کسیاور کو مخاطب کر کے کچھ کہنا.

نِگاہوں میں باتیں کَرنا

آنکھوں کے اشاروں سے ایک دوسرے کا مطلب سمجھنا اور کہنا

ہَنسی خُوشی کی باتیں کَرنا

ہنسی مذاق کرنا ، ہنسانے کی کوشش کرنا ، ہنسنا ہنسانا۔

مُنہ کان سے مِلا کَر باتیں کَرنا

آہستہ آہستہ باتیں کرنا ، خفیہ باتیں کرنا

دِیوانی باتیں کَرنا

اَول فَول بکنا، سِڑی پنے کی باتیں کرنا.

مِیٹھی باتیں کَرنا

نرمی سے بولنا ، مزے کی باتیں کرنا ، شیریں کلامی اور فصاحت سے بات چیت کرنا ۔

دَقِیانُوسی باتیں کَرنا

پرانی باتیں چھیڑنا یا کرنا

پِھیکی پِھیکی باتیں کَرنا

بے مزہ گفتگو کرنا

چِکنی چُپڑی باتیں کَرنا

مِیٹھی مِیٹھی باتیں کَرنا

خوش گفتاری سے پیش آنا، مٹھارمٹھار کر باتیں کرنا، مزے مزے کی اور لطف آمیز باتیں کرنا، چاپلوسی کرنا، شیریں اور مزے دار گفتگو کرنا

اُلٹی سِیدھی باتیں کَرنا

چَبَڑ چَبَڑ باتیں کَرنا

فضول باتیں کرنا، بے سوچے سمجھے باتیں کرنا

پَٹَر پَٹَر باتیں کَرنا

۔ بچوں کا صاف صاف باتیں کرنا۔

چَپَڑ چَپَڑ باتیں کَرنا

بے سوچے سمجھے گفتگو کرنا؛ بغیر ادب و لحاظ کے باتیں کرنا؛ بک بک کرنا، یا وہ گوئی کرنا

مُنہ ہی مُنہ میں باتیں کَرنا

بڑبڑانا ، زیر لب باتیں کرنا ، خود سے باتیں کرنا۔

اِدَھر کی باتیں اُدَھر کَرنا

چَتْرا چَتْرا کَر باتیں کَرنا

خود کو ہوشیار و چالاک ظاہر کرنا ، اترانا ، برائی ظاہر کرنا .

چَپْرا چَپْرا کَر باتیں کَرنا

چندرا چندرا کر باتیں کرنا؛ اصلی بات کو چھپا کر باتیں بنانا.

مَٹھار مَٹھار کَر باتیں کَرنا

چبا چبا کر باتیں کرنا، مزے لے لے کر باتیں کرنا

چِبْلا چِبْلا کَر باتیں کَرنا

رک : چبا چبا کر باتیں کرنا.

بَڑْھ چَڑْھ کَر باتیں کَرنا

چرب زبانی کرنا ایسا دعویٰ کرنا جو اپنی بساط سے باہر ہو، شیخی مارنا، دون کی لینا

بَڑْھ بَڑْھ کے باتیں کَرنا

چرب زبانی کرنا ایسا دعویٰ کرنا جو اپنی بساط سے باہر ہو، شیخی مارنا، دون کی لینا

چَبا چَبا کَر باتیں کَرنا

رک رک کر بتکلف منھ الفاظ نکالنا (بیشتر حیا و حجاب یا ادب سے یا مخاطب سے اس کے خلاف مزاج گفتکو کرنے کے موقع پر)، صاف صاف نہ کہنا، دھیرے دھیرے بولنا، چبڑ چبڑ کرنا

مُنھ کان سے مِلا کَر باتیں کَرنا

۔جو شخص اونچا سنتا ہے اس سے اسی طرح بات چیتکرتے ہیں۔ ؎

اردو، انگلش اور ہندی میں باتیں کَرنا کے معانیدیکھیے

باتیں کَرنا

baate.n karnaaबातें करना

محاورہ

باتیں کَرنا کے اردو معانی

  • مقابلہ کرنا ، برابری کرنا ، ہمسری کا دعوٰی کرنا.

English meaning of baate.n karnaa

  • to converse, discourse

बातें करना के हिंदी अर्थ

  • मुक़ाबला करना, बराबरी करना, हमसरी का दावे करना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (باتیں کَرنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

باتیں کَرنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words