تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"چَکَّر" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں چَکَّر کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
چَکَّر کے اردو معانی
اسم، مذکر
- دائرہ، حلقہ، گھیرا، ہالہ
- گھماؤ، پھیر، کھیر، گھومنے کی حالت
- گھڑی کا پہیہ
- کمھار کا چاک (جسے گھما کر برتن بنائے جاتے ہیں)
- (سرسوں وغیرہ) پیسنے کا کھولو
- پہیے کی شکل کی کوئی گول چیز
- آتش بازی کی ایک قسم کا نام
- چار پہیوں کی گاڑی میں اگلے پہیوں کے دھرے کے ساتھ لگا ہوا آہنی چکا، جس پر گاڑی کے ڈھانچے کا اگلا حصہ یا پھڑ کا سرا ایک کیلے کے ذریعے جوڑ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اگلے پہیے آسانی سے دائیں یا بائیں رخ پھیرے جا سکتے ہیں اور گاڑی ان کے ساتھ گھومتی ہے، چکری
- جھولا (جس پر بیٹھ کر بچے فضا میں افقی حرکت کرتے ہیں) چکڈول
- بھنور جو دریا یا سمندر کے پانی میں پڑتا ہے، گرداب
- کسی کام کو لگاتار کرنے کا عمل، سلسلہ
- (ریاضی) دوری تسلسل، دائرہ نما سلسلہ، گول نقشہ
- پھندا، گھیرا، گھر، گول خانہ
- دوران، گھمیر، گردش
- گھماؤ دار راستہ، گھماؤ، پھیر
- (حرب و ضرب) سامنے سے کرنے کا ایک داؤ
- (کُشتی) حریف کے ہاتھ کو ہاتھ سے پلٹا دینے یا چکرا دینے کا ایک داؤ جس سے وہ گھوم جاتا ہے، چرخی
- پیچیدہ، عمل، مسئلہ، پیر پھیر، الجھاؤ، الجھن، پریشان کن بحث
- راستے کی دُوری، بعد مسافت، پھیر
- (قمست کی) پریشانی، نحوست، خرابی، پھیر
- وہ دائرہ جو پیشانی یا ہاتھ وغیرہ پر ہوتا ہے اور مبارک خیال کیا جاتا ہے، بھونرا، بھونری
- (خون کا) فشار، بہاؤ، دوران
- آنا جانا، دوڑ دھوپ، بھاگ دوڑ، گردش میں رہنا
- (مرغ بازی) آنکھ کے کونے پر گول نشان جسے اکثر مل کر یا آہستہ آہستہ مالش کرکے دواؤں سے ٹھیک کیا جاتا ہے، بصورت دیگر یہ مرغ کا ایک عیب شمار ہوتا ہے
- سر کا گھومنا، حیرت، حیرانگی، فوج، گرد، اطراگ، پہلو، تماشاہ گاہ میں گھومنے کی جگہ، راس منڈل، منطقات البروج، سالوں یا دشمنوں کا زمانہ، مور کے پر کا رنگ دار گھیرا، بدن کے گڑھے جو چھ شمار ہوتے ہیں، گاؤں صوبوں ضلعوں کی تعداد، محکمہ
- جیل کا اندرونی احاطہ
- (رقص) دَوری گردش، پھرکی نما حرکت
شعر
ساقی و واعظ میں ضد ہے بادہ کش چکر میں ہے
توبہ لب پر اور لب ڈوبا ہوا ساغر میں ہے
تیرے خیال ناف سے چکر میں کیا ہے دل
گرداب سے نکل کے شناور نہیں پھرا
جانے کس خواب پریشاں کا ہے چکر سارا
بکھرا بکھرا ہوا رہتا ہے مرا گھر سارا
English meaning of chakkar
Noun, Masculine
- detour
- fix, scrape, difficulty, quandary, perplexity, confusion, worry, anxiety, anxious desire
- fraud, deception
- perversity (of fate), misfortune
- visit
- wheel, rotation, carousel, round, orbit, circular path or road, circular motion
- revolving in a circle, revolution, whirl
- round, circuit
- circumambulation
- a whirlwind
- a whirlpool, an eddy, anything revolving in a circle
- giddiness, vertigo
- a whirligig
- the lounge (in a manege)
चक्कर के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- उक्त आकार की कोई घूमनेवाली वस्तु, चाक, जैसे-अतिशबाजी का चक्कर, पानी का चक्कर (भंवर), सुदर्शन चक्कर
- लकड़ी, लोहे आदि का गोलाकार ढाँचा जो छड़ों, तीलियों आदि द्वारा चक्रनाभि पर कसा रहता है और किसी अक्ष या धुरे को केंद्र बनाकर उसके चारों ओर घूमता तथा यान, रथ आदि को आग खींचता चलता है
- किसी के चारों ओर मंडलाकार घूमना, परिक्रमा, आवृत्ति, फेरा
- मंडल, घेरा
- पहिए की तरह अक्ष पर घूमना
- घुमावदार या गोलाकार मार्ग
- लकड़ी या लोहे का पहिया या पहिए जैसी चीज़, कुम्हार का चाक, चक्र
- किसी रोग आदि के कारण सिर में होने वाला घुमाव
- हैरानी, परेशानी, झंझट, बखेड़ा
- रहस्य, गड़बड़
- भँवर
چَکَّر کے مرکب الفاظ
چَکَّر سے متعلق محاورے
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
چَکَر
(کاشت کاری) دلے ہوئے چنے یا بعض دوسری دالوں کے چھلکے، چنے کے پودوں کی جڑیں، جو کھیت میں لگی رہ جائیں
چَکَّر میں ہونا
چکر میں آنا، پریشان ہونا، مصیبت میں پھنْسنا، حیران ہونا، چکرانا، الجھن کا شکار ہونا، فریب میں آجانا
چَکَّر گُل
(سنگ تراشی) منْبت کاری پھول جو بیل بوٹے کے بغیر کے بغیر مرغول کی روکار پر دونوں جانت یا چکے (چگے) پر بنا دیا جائے ، ٹپا
چَکَّر دار زِینَہ
وہ زینہ جس کی سیڑھیاں ایک دائرے میں بل کھاتی ہوئی اوپر تک چلی جائیں، گھمیری زینہ، گول زینہ، مدور زینہ
چَکَّر آسَن
پیٹھ کے بل لیٹ کر ہاتھوں اور پیروں کو زمین پر ٹکانا اور دھڑ کو اوپر اٹھانا کہ کمان کی شکل بن جائے
چَکَّر لینا
طواف کرنا، کسی چیز کے گرد گھومنا، بار بار آنا جانا، گردش میں رہنا، گھوم پھر کر اسی جگہ آجانا
چَکَّر لانا
شرارت کرنا ، فساد برپا کرنا ، چال چلنا ، کر و فریب سے کام لینا ، سر پھرا دینا ، ذہنی الجھن پیدا کر دینا.
چَکَّر بَنْدی
(بناتات) خالیوں (Vacuoles) کی دونوں کے ملنے سے ایک مکمل تہ پیدا ہو جانے کا عمل ؛ سلسلہ قایم ہونا.
چَکَّر لَگانا
طواف کرنا، کسی چیز کے گرد گھومنا، بار بار آنا جانا، گردش میں رہنا، گھوم پھر کر اسی جگہ آجانا
چَکَّر کَھٹْمَل
ایک قسم کا نہایت مفید کھٹمل ہے جو امریکہ اور بعض دیگر ملکوں میں پایا جاتا ہے ، یہ ان حشرات کو مار ڈالتا ہے جو روئی کے اندر پیدا ہوتے ہیں اور روئی کو برباد کرتے ہیں، انگ : Whell-Bug
چَکَّر میں آنا
پریشان ہونا، مصیبت میں پھنسنا، حیران ہونا، چکرانا، الجھن کا شکار ہونا، فریب میں آجانا
چَکَّر میں پَڑْنا
چکر میں آنا، پریشان ہونا، مصیبت میں پھنْسنا، حیران ہونا، چکرانا، الجھن کا شکار ہونا، فریب میں آجانا
چَکَّر دار سِیڑھی
وہ زینہ جس کی سیڑھیاں ایک دائرے میں بل کھاتی ہوئی اوپر تک چلی جائیں، گھمیری زینہ، گول زینہ، مدور زینہ
چَکَّر میں آ پَڑنا
چکر میں آنا، پریشان ہونا، مصیبت میں پھنْسنا، حیران ہونا، چکرانا، الجھن کا شکار ہونا، فریب میں آجانا
چَکَرِہا
نوکری پیشہ یا نوکری کا عادی شخص ؛ وہ جسے نوکری کی حاجت ہو ؛ نوکری کے لیے موزوں شخص ل اچھا نوکر
چَکَر ڈَنْڈ
(ورزش) ڈنڈ کی ایک قسم جس میں داہنے پیر کو داہنی طرف اور بائیں پیر کو بائیں طرف چکر دیتے ہیں پیٹ کے پاس لاتے ہیں.
چَکَر ڈَنْڑ
(ورزش) ڈنڈ کی ایک قسم جس میں داہنے پیر کو داہنی طرف اور بائیں پیر کو بائیں طرف چکر دیتے ہیں پیٹ کے پاس لاتے ہیں.
اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
maujuud
मौजूद
.مَوجُود
present
[ Khuda har jagah maujood hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kachnaar
कचनार
.کَچْنار
Bauhinia variegate (the flowers of which are a delicate vegetable)
[ Malin kachnaar ki daliyan jhuka kar phool tod rahi hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
muflis
मुफ़्लिस
.مُفْلِس
poor, penniless, indigent, destitute
[ Surendar Ji muflis logon ki madad karte rahte hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
niqaab-kushaa.ii
निक़ाब-कुशाई
.نِقاب کُشائی
unveiling a monument
[ wazir-e-dakhila ne Gandhi ji ke mujassame ki niqab-kushayi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
laa-vaaris
ला-वारिस
.لا وَارِث
heirless, having or leaving no heir
[ Shyam ne apni puri zindgi lawaris bachchon ki paravrish mein guzari ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
iftitaah
इफ़्तिताह
.اِفْتِتاح
inauguration, launching, inception
[ is university ka iftitah izzat-maaab sadar-e-jamhooriya karenge ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
naagaah
नागाह
.ناگاہ
accidentally ,suddenly, all of a sudden
[ Ham jyon hi ghar se bahar nikle naagaah barish hone lagi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
Gariib
ग़रीब
.غَرِیب
poor, needy, helpless
[ sarkar gharib logon ki madad ke liye koshish kar rahi hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mutlaq-ul-'inaan
मुतलक़-उल-'इनान
.مُطْلَقُ الْعِنان
absolute (authority), autocratic, despotic (ruler), unconcerned
[ Hitlar ek mutlaq-ul-anaan hukmaran tha ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
az-KHud
अज़-ख़ुद
.اَز خُود
voluntarily, of himself, of itself
[ az-khud koi kaam nahin hota ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (چَکَّر)
چَکَّر
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔