تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چِڑ" کے متعقلہ نتائج

چِڑ

کوئی فعل بات یا چیز جس سے ناگواری الجھن بیزاری یا نفرات پیدا ہو

چِڑْپَٹَہ

رک : چرپوٹا.

چِڑ نِکال٘نا

چھیڑنا، غصہ دلانا، برہم کرنے والی بات کہنا، کھجانا

چِڑی

چڑا کی تانیث

چِڑْیوں

چڑیا کی جمع

چِڑْنا

کسی بات سے برہم یا ناخوش ہونا، بگڑنا، ناگواری ظاہر کرنا، غصہ ہونا، چڑانا کا لازم

چِڑْیا

(پارچہ بافی) رچ لٹکانے کی کمانی یا ترازو کی ڈنڈی کے مانند لٹکی ہوئی لکڑی جس کے ہر ایک سرے میں رچ کی ڈوریاں بندھی ہوتی ہیں. جس کےسرے رچ کی حرکت کے ساتھ نیچے اوپر ہوتے رہتے ہیں، ناچنی (نچنی)، چوچلا

چِڑَک

چڑیا ، گھروں میں رہنی والی چڑیا.

چِڑْچِڑاہَٹ

چڑچڑاپن، تنگ مزاجی، بات بات پرجھنجھلانے کی کیفیت، بد مزاجی، ناراضگی

چِڑھی

چڑیا، چڑی

چِڑی خانَہ

رک : چڑیا خانہ.

چِڑیا خانَہ

چڑیا گھر، وہ مکان جس میں طرح طرح کے پرند رکھے جاتے ہیں، جہاں بھان٘ت بھان٘ت کی آوازیں سنائی دیں، وہ جگہ جہاں طرح طرح کی بولیاں بولی جائیں، جہاں بہت شور وغل مچتا ہو

چِڑ لَگْنا

قابل نفتات معلوم ہونا، ناقابل برداشت محسوس ہونا.

چِڑ کھانا

رک : چڑنا، گھن کرنا.

چِڑْھنا

چڑنا

چِڑ بَنانا

کسی کے لیے کوئی ایسی بات مقرر کرلینا جس سے وہ خفا ہوتا ہو یا بگڑ جاتا ہو.

چِڑانا

کسی بات کی نقل کرنا یا دہرانا، من٘ھ ہون٘ٹ اور ٹھوڑی کو بگاڑ کر کھجانا، پریشان کرنا، تن٘گ کرنا، غصہ دلانا، ناگواری پیدا کرنا

چِڑالُو

چڑ چڑا، چڑنے والا، جلد طیش میں آنے والا.

چِڑیا کا پَنْجَہ

بچوں کا ایک کھیل جس میں وہ ان٘گلیوں میں دھاگے کو اس طرح اٹکاتے ہیں کہ پنجے کی سی شکل بن جاتی ہے.

چِڑَوٹا

رک : چڑا؛ چڈا.

چِڑَنگَل

رک : چڑا، چھوٹا اور معمولی پرند.

چِڑھانا

چڑانا، دق کرنا، جلانا، کھجانا

چِڑانْد

رک : چراند ، چربی گھی تیل وغیرہ جلنے کی بدبو.

چِڑْوانا

چڑانا (رک) کا تعدیہ.

چِڑْچَڑی

بات بات پر بگڑنے والی، بد خو، کج خلق، بد مزاج، غصیل.

چِڑْچِڑا

وہ شخص جس کا مزاج بیماری مفلسی یا کسی اور سبب سے بگڑا ہوا ہو، بدمزاج، غصیل، بدخو، کج خلق اور جھون٘جھلیا

چِڑَونٹا

چڑیا کا نر؛ رک : چڑوٹا.

چِڑاندا

رک : چڑالو، چڑچڑا.

چِڑیا کا بَچَّہ بھی نَہ ہونا

(گھر میں) کوئی بھی فرد نہ ہونا، کسی فرد کا موجود نہ ہونا یا باقی نہ رہنا، نام کو بھی کسی کا نہ ہونا.

چِڑیا کو شاہِین سے کوتْھ

غریب کو امیر سے کیا کام

چِڑایِنْدا

رک: چراندا، چَڑچَڑا.

چِڑی مار

پرند پکڑنے والا، صیاد

چِڑی تَن

(تاش) تاش کے پتوں میں سے وہ پتے جن پر سیاہ پتیا پھول ہوتا ہے، اس کی صورت چڑے سے ملتی جلتی ہوتی ہے.

چِڑی باز

رک : چڑی مار.

چِڑ مُقَرَّر کَرْنا

رک : چڑبنانا.

چِڑیا کا

(گالی کے طور پر مستعمل) احمق، بے وقوف.

چِڑْچِڑانا

جھنجھلانا، بگڑنا، ناراض ہونا، غصہ دکھانا

چِڑی کا بادْشاہ

(تاش) چڑیا کے پتوں میں وہ پتا جس پر بادشاہ کی تصویر بنی ہوتی ہے ؛ عجیب و غریب ہیئت.

چِڑِیا جی سے گَئی اَور راجا نے کَہا الَونی کھائی

رک : چڑیا اپنی جان سے الخ.

چِڑَک چُوں

رک : چڑچوں ، چہکار ، پرندوں کی بولی.

چِڑْیا دار

چڑیا معنی نمبر۴ (رک) والی لکڑی یا بیساکھی وغیرہ.

چِڑی چوگا

کم غذا، مختصر خوراک.

چِڑْیا گَھر

چڑیا خانہ، وہ جگہ مختلف قسم کے جانور اور پرندے رہتے ہیں

چِڑْیا داغ

جانوروں کی کھال کا وہ داغ جو پرندوں (چیل ، گدھ ، کوؤں) کی چون٘چ مارنے سے زخم بن کر بڑ جاتا ہے.

چِڑیا کی جان گَئی کھانے والے کو مَزَہ نَہ ملا

رک : چڑیا اپنی جان سے گئی الخ.

چِڑیمار ہَمیشَہ نَنگے بُھوکے رَہْتے ہیں

ظلم کبھی سر سبز نہیں ہوتے.

چِڑیا والا

رک : چڑیا کا.

چِڑیا اُڑْنا

رونق ختم ہوجان، اجاڑ ہوجانا.

چِڑْچِڑا پَن

تنگ مزاجی، بات بات پرجھن٘جھلانے کی کیفیت، بد مزاجی، ناراضگی

چِڑا مَرَن گَنوار کی ہانسی

کسی کو تکلیف پہن٘چے، کسی کو لطف آۓ ، ہماری جان گئ آپ کی ادا ٹھہری، کسی کا نقصان ہوتا ہے کوئ خوش ہوتا ہے.

چِڑْیا مَرَن گَنوارَن ہانسی

بے وقوف کے سامنے ساری خیر خواہی گن٘وائی ہے یا احسان ضائع ہونے کی نسبت بولتے ہیں.

چِڑیا کانٹا

بچوں کا ایک کھیل جس میں ایک فریق نقطے یا لکیریں بناتا ہے دوسرا فریق انہیں کانتا ہے، چڑی کان٘ٹا.

چِڑیا لَڑانا

لڑائی کرادینا.

چِڑیا کا پُوت

(مجازاً) معمولی سا آدمی ، براۓ نام شخص.

چِڑْیا نوچَن

تکلیف پہن٘چانے کاکام، سخت تقاضے وغیرہ کا عمل؛ چاروں طرف سے بوٹیاں نوچنے کا عمل.

چِڑِیا چُنمُن

چِڑیا اَپْنی جان سے گَئی کھانے والے نے سُواد نَہ پایا

اس موقع پر کہتے ہیں جب نوکر کام کرتے کرتے مرجاتے اور مالک خوش نہ ہو یا بیوی کام کرتی کرتی مرجاۓ اور میاں کو پسند نہ آۓ.

چِڑیا بِٹھانا

چِڑیا کا غُلام

(تاش) چڑی کی تصویری پتوں میں وہ تیسرا پتا جس پر غلام کی تصویربنی ہوتی ہے؛ کم درجے کا آدمی، ذلیل شخص : بطور طنز یا گالی مستعمل.

چِڑْیا کے کَباب

بیسن کے سیخ کباب.

اردو، انگلش اور ہندی میں چِڑ کے معانیدیکھیے

چِڑ

chi.Dचिड़

اصل: ہندی

وزن : 2

چِڑ کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • کوئی فعل بات یا چیز جس سے ناگواری الجھن بیزاری یا نفرات پیدا ہو
  • چھیڑ چھاڑ، مذاق کی بات، وہ بات یا چیز جس سے کوئی خفا یا ناراض ہوتا ہو، کلمۂ تفریح، کھجی
  • جلن، حسد، غصہ

شعر

English meaning of chi.D

Noun, Feminine

  • bugbear, an object of annoyance, dislike or aversion
  • mocking
  • jealousy, anger

चिड़ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • चिड़िया

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چِڑ)

نام

ای-میل

تبصرہ

چِڑ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words