تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چِڑْیا" کے متعقلہ نتائج

چِڑْیا

(پارچہ بافی) رچ لٹکانے کی کمانی یا ترازو کی ڈنڈی کے مانند لٹکی ہوئی لکڑی جس کے ہر ایک سرے میں رچ کی ڈوریاں بندھی ہوتی ہیں. جس کےسرے رچ کی حرکت کے ساتھ نیچے اوپر ہوتے رہتے ہیں، ناچنی (نچنی)، چوچلا

چِڑْیا دار

چڑیا معنی نمبر۴ (رک) والی لکڑی یا بیساکھی وغیرہ.

چِڑْیا گَھر

چڑیا خانہ، وہ جگہ مختلف قسم کے جانور اور پرندے رہتے ہیں

چِڑْیا داغ

جانوروں کی کھال کا وہ داغ جو پرندوں (چیل ، گدھ ، کوؤں) کی چون٘چ مارنے سے زخم بن کر بڑ جاتا ہے.

چِڑْیا مَرَن گَنوارَن ہانسی

بے وقوف کے سامنے ساری خیر خواہی گن٘وائی ہے یا احسان ضائع ہونے کی نسبت بولتے ہیں.

چِڑْیا نوچَن

تکلیف پہن٘چانے کاکام، سخت تقاضے وغیرہ کا عمل؛ چاروں طرف سے بوٹیاں نوچنے کا عمل.

چِڑْیا کے کَباب

بیسن کے سیخ کباب.

چِڑْیا چُن گُن

پرند، طیور.

چِڑْیا کی چونچ بَتّٰس واںحِصَّہ

یہ مقدار نہایت قلیل ہے؛ بہت تھوڑی چیز.

چِڑْیا کَرے خونچا چَڑا کَرے نوچا

بیوی بیچاری تو تھوڑا تھوڑا کرکے جمع کرتی ہے میاں اڑا ڈالتے ہیں ؛ کمزور کی نسبت زبردست سے زیادہ نقصان پہنچتا ہے.

رام چِڑْیا

ایک خوبصورت چڑیا جو مچھلیاں کھاتی ہے جسکی چونچ میں ننھے ننھے خار ہوتے ہیں، پن ڈبی

تَنُّور چِڑْیا

ایک پرندے کا نام جو تنور کی شکل کا گھونسلا بناتا ہے جسے نان بائی بھی کہتے ہیں.

چَٹاخ چِڑْیا

بڑی حرّافہ اور چالاک عورت، مکّار عورت، باتونی یا حاضر جواب عورت؛ شوخ و طرار عورت.

سونے کی چِڑْیا

(کنایۃً) مالدار ، دولتمند ، دھن وان ، امیر ، موٹی اسامی.

پَرْدے کی چِڑْیا

وہ سوراخ یا پتلی لکیر جو پردے کے کھلنے یا پھٹنے سے پیدا ہو جاتی ہے .

صَدْقے کی چِڑْیا

وہ چڑیا جسے سر پر وار کر چھوڑ دیا جائے.

اُڑْتی چِڑْیا پَکَڑْنا

رک : اُڑتی چڑیا پہچاننا.

اُڑْتی چِڑْیا پَرَکْھنا

کسی کے دل کا منصوبہ یا ارادہ بھانپنا.

اُڑْتی چِڑْیا پھانسْنا

دسترس سے باہر بات کو گرفت میں لانا.

سونے کی چِڑْیا ہاتھ سے اُڑانا

کسی کے ہاتھ سے کوئی قِیمتی چیز چھین لینا.

سونےکی چِڑْیا مِلنا

کوئی قیمتی چیز ملنا

سونےکی چِڑْیا ہاتھ سے اُڑْ جانا

مالدار کا قابو سے نکل جانا

سونےکی چِڑْیا نِکَل جانا

مالدار کا قابو سے نکل جانا

سونےکی چِڑْیا اُڑْ جانا

مالدار کا قابو سے نکل جانا

اُڑْتی چِڑْیا کے پَر گِنْنا

رک : اُڑتی چڑیا پہچاننا.

اُڑْتی چِڑْیا کے پَر کاٹْنا

بہت چالاک اور عیار ہونا ؛ (لوگوں کو) عاجز کردینا (محاورات ہند ، سبحان بخش ، ۱۶).

سونےکی چِڑْیا اُڑْنا یا ہاتھ سے نِکَل جانا

فائدہ پہچانے والے شخص کا ہاتھ سے نِکل جانا ، مِلی ہوئی قیمتی چیز کا ہاتھ سے جاتا رہنا.

جُوں جُوں چِڑْیا مُوٹِی ہو اُتنی چُونٗچ چھوٹی ہو

کم حوصلہ شخص جتنا امیر ہو اتنا بخیل ہو جاتا ہے، کنجوس آدمی جتنا امیر ہو اتنی ہی کنجوسی زیادہ کرتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں چِڑْیا کے معانیدیکھیے

چِڑْیا

chi.Diyaaचिड़िया

اصل: سنسکرت

وزن : 112

موضوعات: دریا پرندے خیاطی ٹھگی شکار کاشتکاری

چِڑْیا کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • (پارچہ بافی) رچ لٹکانے کی کمانی یا ترازو کی ڈنڈی کے مانند لٹکی ہوئی لکڑی جس کے ہر ایک سرے میں رچ کی ڈوریاں بندھی ہوتی ہیں. جس کےسرے رچ کی حرکت کے ساتھ نیچے اوپر ہوتے رہتے ہیں، ناچنی (نچنی)، چوچلا
  • (خیّاطی) نیفے کا سموسہ نما سلا ہوا من٘ہ، نیفے میں ازار بند ڈالنے کی جگہ.
  • (گاڑی بانی) جوت کا سرا یا سرے اٹکانے کو گاڑی کر جوئے کے بیچ میں اوپر کے رخ لگا ہوا وہ آہنی یا پتلی آنکڑا جو چڑیا کی شکل کا بنا ہو
  • (ٹھگی) چھوٹے الّو کی آواز کا شگون، ہتوری، کھرپری
  • (کاشتکاری) ناگر(گہری کھدائی کے ہل کی پھار والی لکڑی) کی مٹھیا کی کھون٘ٹی
  • بتاشے بنانے کا ڈوئی کی وضع کا چھوٹا چوبی کھپچہ، ڈابی، ڈربی، ڈرہو، چنڈوی
  • پرند، طائر
  • جمع یا کاٹے کا نشان (+)، چلیپا
  • گھوڑے کے ساز یعنی بن٘گلے کے بیچ میں لگا ہوا پیتلی آن٘کڑا جس میں من٘ھ زورگھوڑے کی گول باگ اٹکا دی جاتی ہے
  • لکڑی کا وہ آڑا ٹکڑا جو چھپر کے ستوں یا کہاروں کی لاٹھی پر سوراخ کرکے لگا دیا جاتا ہے؛ پردار گین٘د؛ چڑیا کی شکل جو آٹےسے بنا کر عورتیں پکاتی اور بچوں کو دیتی ہیں
  • وہ لکڑی جو گن٘ا پیلنے کی کل کو ستون کے ساتھ ملاتی ہے؛ ایک قسم کی بارش، وہ مینھ جو بآستگی برستا ہو
  • وہ کپڑاجو بڑھانے یا مضبوط کرنے کے لیے کرتے وغیرہ میں لگاتے ہیں، چو بغلا
  • (چھپر بندی) بیساکھی کے سرے پر بلین٘ڈے کے ٹکاؤ کے لیے چڑیا کی شکل کی جڑی ہوئی چھوتی لکڑی. اصطلاحاً چڑیا کہلاتی ہے، اس کی وجہ سے پوری بیساکھی کو بھی چڑیا کہہ دیتے ہیں
  • ان٘گیا کی دونوں کٹوریوں کے بیچ کی سیون، ان٘گیا کی چڑیا

وضاحتی تصویر

مزید تصویریں اپلوڈ کیجیے

شعر

English meaning of chi.Diyaa

Noun, Feminine

  • sparrow,
  • a bird
  • shuttlecock
  • cleat
  • a piece of wood to which a rope is attached

चिड़िया के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • (काशतकारी) नागर(गहिरी खुदाई के हल की फॉर वाली लक्कड़ी) की मिठ्या की खूंटी
  • = चूड़ी
  • पंख और चोंच वाला पक्षी; पखेरू; उड़ने वाला जीव
  • (ख़ी्याती) नेफ़े का समोसा नुमा सुला हुआ मुंह, नेफ़े में इज़ारबंद डालने की जगह
  • गोरैया
  • (गाड़ी बानी) जोत का सिरा या सिरे अटकाने को गाड़ी कर जोय के बीच में ऊपर के रुख़ लगा हुआ वो आहनी या पतली आंकड़ा जो चिड़िया की शक्ल का बना हो
  • चोली की कटोरी के बीच की सिलाई
  • (ठग्गी) छोटे उल्लू की आवाज़ का शगून, हत्वरी, खरपरी
  • ताश के पत्तों का एक रंग; चिड़ी
  • गौरैया। पद-चिड़िया का दूध = ऐसी चीज जो वास्तव में उसी प्रकार न होती हो, जिस प्रकार चिड़ियों का दूध नहीं होता। चिड़िया नोचन = ऐसी स्थिति जिसमें चारों ओर से लोग उसी प्रकार तंग या परेशान करते हों, जैसे-चिड़िया के पर नोचे जाते हैं।
  • डोली या पालकी आदि को रोकने के लिए उसके डंडों के सिरों पर लगाई जाने वाली चिड़िया जैसी लकड़ी जो बैसाखी की तरह टेक या सहारा देती है
  • घोड़े के साज़ यानी बंगले के बीच में लगा हुआ पीतली आंकड़ा जिस में मुंह ज़ोर घोड़े की गोलबाग अटका दी जाती है
  • लहँगे या पायजामे का नेफ़ा जिसमें नाड़ा डाला जाता है।
  • चिड़ा (रुक) की तानीस
  • परिंद, ताइर
  • बताशे बनाने का डोई की वज़ा का छोटा चोबी खपचा, डाबी, डरबी, डर हो, चंडवे, रुक : चिड़ा
  • वह जीव जो पंखों या परों की सहायता से आकाश में उड़ता है। पक्षी। मुहा०-चिड़िया के छिनाले में पकड़ा जाना अकारण झंझट में पड़ना या फैसना।
  • वो कपड़ा जो बढ़ाने या मज़बूत करने के लिए करते वग़ैरा में लगाते हैं, चू बगुला
  • (पार्चाबाफ़ी) रच लटकाने की कमानी या तराज़ू की डंडी के मानिंद लटकी हुई लक्कड़ी जिस के हर एक सिरे में रच की डोरियां बंधी होती हैं. जिस क़ैसरे रच की हरकत के साथ नीचे ऊपर होते रहते हैं, नाचनी (नचनी), चोचला
  • . (छप्परबंदी) बैसाखी के सिरे पर बलेंडे के टिकाऊ के लिए चिड़िया की शक्ल की जुड़ी हुई छूती लक्कड़ी. ईस्तलाहन चिड़िया कहलाती है, इस की वजह से पूरी बैसाखी को भी चिड़िया कह देते हैं
  • अंगिया की दोनों कटोरियों के बीच की सेवन, अंगिया की चिड़िया
  • जमा या काटे का निशान (+), चलीपा
  • लक्कड़ी का वो आड़ा टुकड़ा जो छप्पर के सत्तों या कहारों की लाठी पर सूराख़ करके लगा दिया जाता है, परदार गेंद, चिड़िया की शक्ल जो आटे से बना कर औरतें पकाती और बच्चों को देती हैं
  • वो लक्कड़ी जो गुना पेलने की कल को सतून के साथ मिलाती है, एक किस्म की बारिश, वो मींह जो बासितगी बरसता हो

چِڑْیا سے متعلق دلچسپ معلومات

چڑیا دہلی (شاہ جہاں آباد) اور پورب کے علاقوں میں یہ لفظ بضم اول (بروزن ’’پڑیا‘‘) بھی بولا جاتا ہے، اگرچہ عام طور پر اول مکسور سے ہی سنا گیا ہے۔ اول مضموم کی حد تک اسے شاہجہاں آباد اور علاقۂ مشرق کا علاقائی تلفظ کہنا چاہئے۔ انگیا کے ایک حصے کے معنی میں یہ صرف اول مکسور سے ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چِڑْیا)

نام

ای-میل

تبصرہ

چِڑْیا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words