تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گَرْدَن" کے متعقلہ نتائج

گَرْدَن

سر اور تن کا درمیانی حصّہ، جسم کا ایک بہت اہم عضو جو سر اور جسم کے درمیان ہوتا ہے، گلو، گلا، عنق

گَرْدَنَہ

(معماری) رک : گردنا (معنی ۳) .

گَرْدَن گاہ

سڑک جو پہاڑ کی چوٹی پر ہو .

گَرْدَن ہِلْنا

جُھومنا .

گَرْدَن ہِلانا

انکار کرنا، نہیں کہنا (اس صورت میں گردن دائیں بائیں ہلاتے ہیں)

گَرْدَن خَمِیدَہ

جس کی گردن جھکی ہوئی ہو ؛ گردن جھکائے ہوئے .

گَرْدَن نہ اُٹْھنا

خوف سے سر جھکا رہنا، دم مارنے کی جرأت نہ ہونا، سکت نہ رہنا، بے دم ہوجانا

گَرْدَن نَہ اُٹھانا

اف نہ کرنا، دم نہ مارنا

گَرْدَن نِیچی رَہْنا

(خوف یا شرم وغیرہ سے) گردن جُھکی رہنا ، مرعوب رہنا ، شرمندہ رہنا .

گَرْدَن نِیچی ہونا

شرم سے گردن جُھک جانا، غرور ڈھ جانا، شرمندگی ہونا، اُن کے سامنے اُن کی گردن نخوت نیچی ہو

گَرْدَن دَبی ہونا

ممنون احسان ہونا ، مرہون منت ہونا .

گَرْدَنِ کوہ

(جغرافیہ) پہاڑ کی چوٹی سے نیچے کا حصہ ، چوٹی کے قریب حصّہ .

گَرْدَن پَر بوجْھ رَہنا

بارِ اعمال ذمّے رہنا، گناہوں کا وبال سر پر رہنا

گَرْدَن تَیّار ہونا

گردن کا فربہ اور موٹا ہونا ؛ جان دینے پر آمادہ ہونا ، قتل ہونے کے لیے گردن جھکانے پر رضا مند ہونا .

گَرْدَن سِیدھی ہونا

گردن میں خم نہ ہونا، خیمدگی نہ ہونا

گَرْدَن پَر خُون ہونا

کسی کے قتل کا گناہ سر پر ہونا، قتل کا مجرم ہونا

گَرْدَن پَر خُون رَہْنا

کسی کے قتل میں ماخوذ کیا جانا، قتل کا ذمّہ دار ٹھہرایا جانا

گَرْدَن پَر بوجْھ ہونا

بارِ احسان میں دبنا، کسی کا ممنونِ احسان ہونا؛ گناہوں کا وبال سر پر ہونا، ناگوارِ خاطر ہونا؛ گراں بار ہونا

گَرْدَن اُونچی ہونا

گردن اوپر اُٹھنا (شرم یا ندامت سے) جُھکا ہوا سر اونچا ہونا ، بارِ احسان سے نکل سکنا .

گَرْدَن کا ہار بَنْنا

محبوب ہو جانا ، گلے کا ہار ہونا .

گَرْدَن پَر وَبال ہونا

کسی عذاب وغیرہ میں گرفتار ہونا جب تک اس کا کفارہ ادا نہ کیا جائے

گَرْدَن پَر سَوار ہونا

کسی کی گردن پر چڑھنا، دھمکانا

گَرْدَن پَر حَق رَہْنا

کسی کی حق شناسی کا بار گردن پر رہنا، کسی کے ذمّے کسی کا حق رہنا

گَرْدَن پَر حَق ہونا

کسی کے ذمّے فرض ہونا

گَرْدَن نِیہوڑانا

سر جُھکانا ، گردن نیچی کرنا .

گَرْدَن دَراز ہونا

گردن لمبی ہونا ، کسی بات پر زور دینے کے محل پر سر اونچا کرنا ، شیخی جتانا .

گَرْدَنی

گھوڑے پر ڈالنے کا کپڑا جو گردن سے لے کر پٹھوں تک پڑا رہتا ہے

گَرْدَنا

چان٘ٹا جو گُدّی پر مارا جائے ، دھول ، دھپّا .

گَرْدَن اَینٹھی رَہْنا

کھن٘چا کھنچا رہنا، خفا رہنا، آزردہ رہنا

گَرْدَنْگ

گَرْدَن پَر

دمے ، سر پر .

گَرْدَن میں ہاتھ ڈالْنا

محبت سے کسی کے گلے میں باہیں ڈالنا

گَرْدَن زَن

گردن مارنے والا، پھانسی دینے والا، جلّاد

گَرْدَن کَش

متکبر، مغرور، زورآور

گَرْدَن پَر خُون سَوار ہونا

کسی کے قتل کرنے پر آمادہ ہونا، کسی کی جان لینے کے درپے ہونا

گَرْدَن میں ہاتھ دینا

پیار کرنا، محبت ظاہر کرنا

گَرْدَن بَنْد

گلے کے ایک زیور کا نام، گلوبند

گَرْدَن توڑ

گردن توڑنے والا، کشتی کا ایک داؤں

گَرْدَن شَرْم سے خَم ہونا

شرمندگی سے سر جُھک جانا .

گَرْدَن میں ہاتھ دے کے نِکالْنا

گردن پکڑ کر نکال دینا ، نہایت بےعزتی سے نکال دینا .

گَرْدَن میں باہیں ڈالْنا

دونوں ہاتھوں سے کسی کو گلے لگانا .

گَرْدَنِ شِیشَہ

شراب ک ششہ کا وہ تنگ حصہ جس میں قدرے خمیدگی ہوتی ہے ، شیشے کے اوپر کا حصہ .

گَرْدَن میں ہاتھ پَڑنا

اختلاط و ہم آغوشی کے وقت خاص ادا سے گلے میں ہاتھ ڈالنا، ہم آغوش ہونا

گَرْدَن وَہاں مارے جَہاں پانی نَہ مِلے

ذرا رحم کے قابل نہیں ہے، ظالم شریر اور مفسد آدمی کی نسبت کہتے ہیں

گَرْدَن لینا

دبوچنا ، گرفت میں لینا ، مغلوب کرنا .

گَرْدَن زَنی

گردن کاٹنا، قتل کرنا، قتل

گَرْدَن کَشی

بغاوت، نافرمانی، سرکشی

گَرْدَن تابی

اف : کرنا ، ہونا .

گَرْدَن اُٹْھنا

گردن بلند ہونا ، سر اون٘چا ہونا ، (گردن اٹھانا (رک) کا لازم) .

گَرْدَن پَڑْنا

سر رہنا ، ذمے ہونا .

گَرْدَن ٹُوٹْنا

گردن کی ہڈی کا شکستہ ہونا ؛ تباہ ہونا .

گَرْدَن ڈالْنا

(تھکاوٹ، شرمندگی، عاجزی یا مجبوری سے) گردن نچی کرنا، سر جھکانا

گَرْدَن مارْنا

سزائے موت دینا، سر اُڑا دینا، قتل کرنا، ہلاک کرنا

گَرْدَن بَچْنا

جان بچنا ، کسی کے ظلم و جبر سے محفوظ رہنا ، بچ جانا .

گَرْدَن کَٹْنا

گلا کٹنا، سر قلم ہونا، سر اُڑنا، مارا جانا، قتل ہونا، ذبح ہونا، حلال ہونا

گَرْدَن کاٹْنا

سر کو بدن سے جدا کرنا، قتل کرنا

گَرْدَن توڑنا

گردن مروڑنا

گَرْدَن فَراز

گردن اُٹھائے ہوئے

گَرْدَن دَراز

لمبی گردان والا .

گَرْدَن ناپْنا

درزی کا گردن کی پیمائش کرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں گَرْدَن کے معانیدیکھیے

گَرْدَن

gardanगर्दन

اصل: فارسی

وزن : 22

موضوعات: اخبار نباتیات طب

گَرْدَن کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • سر اور تن کا درمیانی حصّہ، جسم کا ایک بہت اہم عضو جو سر اور جسم کے درمیان ہوتا ہے، گلو، گلا، عنق
  • شیشہ، صراحی یا مینا وغیرہ کے اوپر کا تنگ حصّہ جہاں سے خم شروع ہوتا ہے
  • کسی ظرف کے اوپر کا تنگ حصہ
  • (طب) رحم کے تنگ حصےکا نام، عنق الرحم
  • (نباتات) بیضہ کا اولین جو ایک صراحی نُما عضو ہوتا ہے نسبۃً زیادہ باریک حصہ
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of gardan

Noun, Feminine

  • neck
  • narrow part of the top of the mouth of the jug etc.
  • the narrow part of any utensil
  • (Medicine) the narrow opening of uterus

गर्दन के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • प्राणियों के धड़ और सिर के बीच का अंग, सर और तन का मध्यम हिस्सा, ग्रीवा, गला, हलक़, गरदन
  • सुराही आदि के मुँह के नीचे का सँकरा भाग, कंठ, सँकरा भाग
  • किसी सामान के ऊपर का सँकरा भाग
  • (चिकित्सा) गर्भ के सँकरे भाग का नाम

گَرْدَن کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گَرْدَن)

نام

ای-میل

تبصرہ

گَرْدَن

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words