تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَوّے" کے متعقلہ نتائج

کَوّے

کَوّا کی جمع نیز مغیّرہ حالت، مرکبات میں مستعمل، ایک سیاہ رن٘گ کا پرندہ جو قد میں کبوتر سے بڑا ہوتا ہے، جنگل میں بسیرا کرتا ہے مگر صبح ہی صبح بستیوں میں پہنچ جاتا ہے

کَوّے ہَکنی

رک : کوّے اُڑانی

کَوّے کھائے ہیں

بڑی عمر کا ہے، اس عمر پر بھی بال سیاہ ہیں (عوام کا اعتقاد ہے کہ کوّے کھانے سے عمر بڑی ہوتی ہے اور بال سیاہ رہتے ہیں)

کَوّے اُڑْجا

شگون، جب کوئی پردیسی آنے کو ہو اور کوا گھر میں آ بیٹھے تو عورتیں یہ فقرہ کہہ کے اس امر کا شگون لیتی ہیں کہ اگر وہ آنے والا ہوگا تو کوا اڑ جائے گا

کَوّے بولْنا

صبح ہونے کی علامت ہونا ، دن نکلنے کے قریب ہونا.

کَوّے کھانی

بڑھیا عورتوں کے چڑانے کا فقرہ ، یعنی عمر بڑھانے کی اُمید پر کوّا کھانے والی عورت

کَوّے اُڑانا

فضول شغل میں وقت گزارنا ، بے کاری میں وقت کاٹنا.

کَوّے اُڑانی

ذلیل اور بے عزت عورت کا خطاب ؛ پاگل عورت

کَوّے کوسا کَریں کھیت پَکّا کَریں

۔مثل۔ جب کوئی شخص کسی کو ناحق بد دعا دے اس محل پر بولتے ہیں یعنی ناحق کی بد دعا کا کچھ اثر نہیں۔

کَوّے نے دِیا ٹُکْڑا تو میرا گَیا بُھکْڑا

تھوڑی آمدنی سے گزارہ کرنا

بھات ہے تو کَوّے بَہُت

دولت ہوگی تو خوشامدی بہت آ جائیں گے

کالے کَوّے کھائے ہیں

عوام کا اعتقاد ہے کہ جو کالے کوّے کا گوشت کھاتا ہے اس کے بال سفید نہیں ہوتے جب بڑھاپے میں بھی بال سفید نہ ہون تو ایسے شخص کی نسبت بولتے ہیں .

ڈھوروں کے گَھر کَوّے مِہْمان

نیکوں میں بدوں کا شامل ہونا

بھات ہوگا تو کَوّے بَہُت آ رہیں گے

دولت ہوگی تو خوشامدی بہت آ جائیں گے

چِیل کَوّے چَھٹْوانا

بری صحبت یا مشوروں سے بچنا ، گمراہیوں سے نجات پانا ، بد حواسیوں کا شکار نہ رہنا ؛ بدحواسی دور کرنا ، ہوش ٹھکانے لگانا.

تِیر کَوّے تِیر

وہ آواز یاصدا جو کوّوں کو ڈرا کراڑانے کے لیے دیتے ہیں

مُنہ کے کَوّے اُڑ جانا

منھ فق ہوجانا.

پَر کے کَوّے بَنانا

(چلاکی یا فریب سے) ایک بات میں سو شاخیں نکالنا.

کالے کَوّے کی جورُو

جب کوئل بولتی ہے تو بچے بلند آواز سے فقرہ کستے ہیں

اَنْڈے سیوے فاخْتَہ ، کَوّے میوے کھائیں

مشقت کرے کوئی اور مزے اڑائے کوئی

سُوکھے ٹُکْڑوں پَر کَوّے اُڑانا

تھوڑی تنخواہ پر ذلیل کام کرنا .

جھَائِیْں مَائِیْں کَوّے کی بَرات

بچوں کا ایک کھیل جس میں چکپھیری پھرتے جاتے ہیں اور جھائیں مائیں (مائی) کوّوں کی برات آئی، کہتے جاتے ہیں

مَنحُوس کَوّے کا مَنحُوس اَنڈا

جیسا اُستاد ویسا شاگرد ۔

دُکھ بَھریں بی فاخْتَہ اَور کَوّے اَنْڈےکھائیں

تکلیف کوئی اُٹھائے اور لطف کوئی حاصل کرے.

دَرْد سَہیں بی فاخْتَہ ، کَوّے اَنْڈے کھائیں

رک : دکھ بھریں بی فاختہ اور کوے انڈے کھائیں .

گانڑ میں گُوہ نَہیں اَور کَوّے مِہمان

مُفلسی میں فضول خرچی ، اپنی حیثیت سے بڑھ کر خرچ کرنا.

دُکھ بَھریں بی فاخْتَہ اور کَوّے اَنْڈے کھائیں

دُکھ بھوگیں بی فاخْتَہ اور کَوّے اَنْڈے کھائیں

ڈونڈُو نے کَوّے کو بھی دَغا دی

شیخ بڑا مکّار ہوتا ہے.

دُکھ سَہیں بی فاخْتَہ اَور کَوّے اَنڈے کھائیں

رک : دکھ بھریں الخ .

بیل پَکا تو کَوّے کے باپ کا کیا

خود ہوشیار ہے تو کوئی اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا

کَوّا ناک لے گَیا ناک کو نَہیں دیکھتے، کَوّے کے پِیچھے دَوڑے پِھرْتے ہیں

جُھوٹی بات کو بے تحقیق مان لینے کے موقع پر مستعمل

کَوّا کان لے گَیا کان کو نَہیں دیکْھتے کَوّے کے پِیچھے دَوڑے جاتے ہیں

رک : کوّا ناک لے گیا ، ناک کو نہیں دیکھتے کوّے کے پیچھے دوڑے جاتے ہیں.

کَوّا ناک لے گَیا ناک کو نَہیں دیکھتے، کَوّے کے پِیچھے دَوڑے جاتے ہیں

جُھوٹی بات کو بے تحقیق مان لینے کے موقع پر مستعمل

کَوّا کان لے گَیا کان کو نَہیں دیکْھتے کَوّے کے پِیچھے دَوڑے پِھرتے ہیں

رک : کوّا ناک لے گیا ، ناک کو نہیں دیکھتے کوّے کے پیچھے دوڑے جاتے ہیں.

اردو، انگلش اور ہندی میں کَوّے کے معانیدیکھیے

کَوّے

kavveकव्वे

اصل: ہندی

وزن : 22

دیکھیے: کَوّا

کَوّے کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • کَوّا کی جمع نیز مغیّرہ حالت، مرکبات میں مستعمل، ایک سیاہ رن٘گ کا پرندہ جو قد میں کبوتر سے بڑا ہوتا ہے، جنگل میں بسیرا کرتا ہے مگر صبح ہی صبح بستیوں میں پہنچ جاتا ہے
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of kavve

Noun, Masculine

  • crows

कव्वे के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • कबूतर से बड़ा एक काला पक्षी, कौआ का बहुवचन

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَوّے)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَوّے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone