تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خُدا کا نام ہے" کے متعقلہ نتائج

خُدا کا نام ہے

اللہ مالک ہے یعنی کچھ ڈر نہیں ہے.

آگے خُدا کا نام ہے

وہاں بولا جاتا ہے جہاں کوئی چیز اس قدر اعلٰی ہو کہ اس سے بڑھ کر خدا کے سوا کوئی نہ ہو، خدا کے نام کے سوا اور کچھ نہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس سے آگے کچھ نہیں، اس کے سوا کچھ نہیں، اب خاتمہ ہے، بس خاتمہ ہے، اور کچھ نہیں، کچھ نہیں، انتہا ہوگئی، مبالغہ کی حد

ہَرِ کا نام سَت ہے سَت بولو مُکت ہے

(ہندوؤں کے) خدا کا نام سچ ہے اور سچ بولنے میں نجات ہے (ایک فقرہ جس کا استعمال کچھ ہندو ذاتوں میں مُردے کو لے جاتے وقت کیا جاتا ہے) ۔

آگے خُدا کا نام مُحمَّد کا کَلْمَہ

بس خاتمہ ہے

اَللہ کا نام ہے

کچھ نہیں ہے، مفلس ہے، صرف اللہ کا نام ہے

مَرد کا نام مَرد سے بہتَر ہے

مرد سے زیادہ اس کے نام کا رعب یا اثر ہوتا ہے

کِس جانْوَر کا نام ہے

۔ کیا بے حقیقت چیز ہے۔ نامی شعرا نے اب تک یہ محسوس بھی نہیں کیا کہ مذاق شاعری کس جانورکا نام ہے۔

سَدا نام اَللہ کا رَہْتا ہے

رک : سدا رہے نام اللہ کا .

نام خُدا کَنوارا پِنڈا ہے

(عو) چشم بددُور کنواری ہے (عموماً ابھی کے ساتھ)

صُبْح ہی صُبْح خُدا کا نام لو

صبح کو کوئی جھوٹ بولے تو کہتے ہیں.

جی جان کا خُدا ہی ہے

زندگی کی کوئی امید نہیں، زندگی کا بچنا مشکل ہے ، زندگی کا خدا ہی محافظ ہے، اللہ ہی بچائے.

کَرْنا خُدا کا کِیا ہوتا ہے

کیا واقعہ پیش آتا ہے ، عجیب واقعہ پیش آتا ہے ، تسلسلِ کلام کے لیے مستعمل .

حَقْ کا ساتِھی خُدا ہے

حق کا خدا طرفدار ہوتا ہے

کِھلائے کا نام نَہِیں ، رولائے کا نام ہے

۔مثل۔ نیک کام اور حسن خدمت کی کوئی داد نہیں دیتا۔ لیکن بُری بات فوراً پکڑ لی جاتی ہے۔

کِس چِڑیا کا نام ہے

رک : کس جانور کا نام ہے.(لاعلمی اور ناواقفیت کے اظہار کے لیے مستعمل).

دِل کا حال خُدا جانْتا ہے

دل پر گُزرتی ہے خدا جانتا ہے ، جو اپنے غم کا اظہار کرنا چاہتا ہے اور نہیں کر پاتا تو یہ فقرہ زبان پر لاتا ہے

خُدا کی ذات کا تکیہ ہے

اللہ کا سہارا یا آسرا ہے

کَرنا اور خُدا کا کیا ہوتا ہے

۔کیا واقعہ پیش آتا ہے۔ عجیب واقعہ پیش آتا ہے۔

حَق کا راضی خُدا ہے

حق کا بخشنے والا، استعمال کی اجازت دینے والا اللہ تعالیٰ ہے

وُہ کیا کِسی کا خُدا ہے

ہم اس سے نہیں ڈرتے، ہم اس کی پروا نہیں کرتے، اس سے کوئی نہیں ڈرتا

نام ہی نام ہے

صرف نام ہے، صرف تذکرہ ہے، محض ذکر ہے، حقیقت میں کچھ نہیں ہے

خُدا کی ذات کا بَھروسہ ہے

اللہ کا سہارا یا آسرا ہے

نام بِکتا ہے

نام بُرا ہے

۔ بدنام ہونے کی جگہ مستعمل ہے۔ ؎

فَقِیروں کا خُدا ہے

خدا فقیروں پر مہربانی کرنے والا ہے، فقیروں کو خدا کا آسرا ہے

نام کا طالِب ہونا

نام و نمود اور شہرت کا خواہش مند ہونا ۔

نام کا کَلِمَہ رَٹنا

ہر وقت تذکرہ کرنا

آتے کا نام سَہْجا ، جاتے کا نام مُکْتا

نہ آنے کی خوشی اور نہ جانے کا غم، نہ آتے کو روکنا نہ جاتے کو پکڑنا

ڈاڑھی خُدا کا نُور ہے

ڈاڑھی کی تعریف میں کہتے ہیں ، ڈاڑھی سے چہرے پر رونق آ جاتی ہے .

نام ہی نام کا

صرف دِکھاوے کا ، بے حقیقت ، بے اصل ، جعلی ۔

نام کا سِکَّہ چَلنا

رک : نام کا سکہ جاری ہونا ۔

خُدا کا دِیا سَب کُچْھ ہے

ہر طرح کی آسائش ہے، خدا نے بہت کچھ دیا ہے کسی چیز کی پرواہ نہیں، صابر اور قانع ہیں

نام کا دُشمَن ہونا

سخت بیزار ہونا ، بے حد نفرت کرنا ، نہایت متنفر ہونا ۔

نام کا ہونا

حصے کا ہونا ، حق کا ہونا

پُوچْھتے پُوچْھتے خُدا کا گَھر مِل جاتا ہے

کوشش اور جستجو سے مشکل سے مشکل کام بن جاتا ہے، جویندہ یابندہ

سَلْطَنَت کا نام نَہ لینا

حُکومت یا بادشاہت کی خواہش نہ کرنا

نام ہے

۔۱۔ شہرت ہے ۲۔ برائے نام ہے۔؎

نام کا کُتّا نَہ پالنا

سخت بیزار اور متنفر ہونا، کمال بیزار ہونا

نام کا کَلِمَہ پَڑھنا

بہت عزت سے نام لینا، حد درجہ احترام یا تعریف کرنا

نام کا خُطبَہ پَڑھنا

جمعے کے خطبے میں حاکم وقت کے نام کا اعلان کرنا ۔

نام کا سِکَّہ

وہ سکہ جس پر حاکم وقت کا نام ڈھالا گیا ہو ؛ (مجازاً) حکومت ، فرماں روائی ؛ از حد رعب داب ، بے حد دھاک ۔

نام کا سِکَّہ جاری ہونا

حکومت قائم ہونا ، دھاک ہونا ، شہرت ہونا ۔

تیرے نام کا کُت٘ا بھی نَہیں پال٘نا

انتہائی تحقیر و تنفر کا اظہار ہے.

اَللہ کا نام لے کَر

توکل بخدا ، خدا کے بھروسے پر .

نام کا وَظِیفَہ ہونا

نام رٹا جانا ، مسلسل یاد کیا جانا ۔

ہَرِ کے نام کا بَھجَن کَرنا

بھگوان کو یاد کرنا ۔

نام کو نَہیں ہے

برائے نام نہیں ہے ، نام گنانے تک کو نہیں ہے ، بالکل نہیں ہے ، مطلق نہیں ہے

خُدا ہی خُدا ہے

اللہ ہی اللہ ہے.

نام کا عاشِق ہونا

نام سے محبت ہونا ، حد درجہ محبت ہونا ، بہت چاہنا ۔

نام ہی کا ہونا

صرف کہنے کے واسطے ہونا، برائے نام ہونا

نام کا خُطبَہ پَڑھوانا

نام کا خطبہ پڑھنا (رک) کا متعدی المتعدی ۔

آپ کا نام ہوگا ہَمارا کام ہوگا

میرا کام نکال دیجیے تو آپ کا نام ہوگا کہ فلاں شخص نے حاجت روائی کردی اور میرا فائدہ ہو جانے گا

اَللہ کا نام مُحَمَّد کا کَلِمہَ

ناداری میں ایمان سنبھالے ہوئے بیٹھے ہیں

نام کا وَظِیفَہ

کسی کے نام کو باربار رٹنا، کسی کی یاد ہردم رہنا

آس كا نام دُنیا ہے

امید كے بھروسے پر دنیا كا كاروبار چلتا ہے

زاہِد کا کِیا خُدا ہے ہمارا خُدا نَہیں

خدا سب پر ایک جیسا مہربان ہے

صُبْح کا نام نَہِیں لیتے

کنجوس کے متعلق کہتے ہیں کہ نام لینے سے کھانا نہیں ملتا

پاک نام اللہ کا

اللہ کے سوا کوئی پاک نام نہیں کہلا سکتا، اللہ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے

نام تَک کا رَوادار نَہ ہونا

رک : نام تک سننا گوارا نہ ہونا

دِل کا خُدا ہی حافِظ ہے

دل میں خوف سمایا ہوا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں خُدا کا نام ہے کے معانیدیکھیے

خُدا کا نام ہے

KHudaa kaa naam haiख़ुदा का नाम है

عبارت

خُدا کا نام ہے کے اردو معانی

  • ۔دیکھو اللہ۔ ؎
  • اللہ مالک ہے یعنی کچھ ڈر نہیں ہے.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of KHudaa kaa naam hai

  • God is there!

ख़ुदा का नाम है के हिंदी अर्थ

  • ۔देखो अल्लाह।
  • अल्लाह मालिक है यानी कुछ डर नहीं है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خُدا کا نام ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

خُدا کا نام ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words