تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خُدا کا نام لے کَر" کے متعقلہ نتائج

خُدا کا نام لے کَر

بسم اللہ کہہ کے ، اللہ پر بھروسہ کرکے

اَللہ کا نام لے کَر

توکل بخدا ، خدا کے بھروسے پر .

ہَرِ کا نام لے

(ہنود) بھگوان کو یاد کر ، تو جیسے کہتا ہے یوں نہیں ہے (قائل کے قول کا رد ہے)

خُدا کا نام ہے

۔دیکھو اللہ۔ ؎

آگے خُدا کا نام ہے

وہاں بولا جاتا ہے جہاں کوئی چیز اس قدر اعلٰی ہو کہ اس سے بڑھ کر خدا کے سوا کوئی نہ ہو، خدا کے نام کے سوا اور کچھ نہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس سے آگے کچھ نہیں، اس کے سوا کچھ نہیں، اب خاتمہ ہے، بس خاتمہ ہے، اور کچھ نہیں، کچھ نہیں، انتہا ہوگئی، مبالغہ کی حد

آگے خُدا کا نام مُحمَّد کا کَلْمَہ

بس خاتمہ ہے

خُدا لاٹھی لے کَر نَہِیں مارْتا

رک : خدا کی لاٹھی بے آواز ہے.

نام لے کَر

۔۱۔ نام سے۔ نام کی بدولت ۲۔(کنایۃً) تعظیم سے یابرکت کے لیے کسی کامل کا نام لے کر یا کسی کو استاد اور کامل مان کر۔؎

صُبْح ہی صُبْح خُدا کا نام لو

صبح کو کوئی جھوٹ بولے تو کہتے ہیں.

نام لے لے کَر پُکارنا

دوسروں کو (ان کے) نام سے علی الترتیب مخاطب کرنا

نام لے کَر پُکارنا

۔کسی کو اس کے معروف نام سے مخاطب کرنا۔ پکارتے وقت ۔؎؎

خُدا کا نام

اسم باری تعالیٰ ، اللہ تعالیٰ کا نام.

نام لے کَر مانْگ کھانا

کسی بزرگ وغیرہ کے نام سے مانگ کر گزارا کرنا

خُدا کا نام لو

اللہ کو یاد کرو، خدا خدا کرو، اللہ سے ڈرو، اتنا جھوٹ نہ بولو،، سچ بولو، انصاف کرو، اتنی زیادتی نہ کرو

خُدا کا نام لینا

اللہ اللہ کرنا ، ذکر الٰہی کرنا ، حق بات کرنا.

سَچّا نام خُدا کا

خُدا کے سِوا کوئی سچّا نہیں .

مُنہ میں سونے کا چَمچَہ لے کَر پَیدا ہونا

بہت امیر گھرانے کا فرد ہونا ، بچپن سے نہایت مال دار ہونا ۔

مُنہ میں چاندی کا چَمچا لے کَر پَیدا ہونا

نہایت امیر گھرانے میں پیدا ہونا ، نسلاً دولت مند ہونا ، پوتڑوں کا رئیس ہونا ۔

مِٹّی کا کِھینْچ کَر لے چَلنا

تقدیر کا کسی کو اس جگہ دفن ہونے کے لیے لانا جہاں کا خمیر ہو ، موت کا کسی جگہ لانا یا لے جانا ۔

بازار کا سَچّا جو لے کَر دیوے

بازار میں اسی کی ساکھ ہوتی ہے جو قرض سودا لے کر ادا کر دے

سائِیں کا رَکھ آسرا اور واہی کا لے نام، دو جَگ میں بَھرپُور ہوں جو تیرے سگرے کام

خدا پر آسرا رکھ اور اسی کا نام لے تو دونوں جہاں میں تیرے کام پورے ہوں گے

ٹَنْٹا مَت کَر جَب تَلک بِن ٹَنْٹے ہوئے کام، ٹَنْٹا بِس کی بیل ہے یا کا مَت لے نام

جب تک ہوسکے کسی کام میں جھگڑا نہیں کرنا چاہیے جھگڑے میں نقصان ہوتا ہے

یا خُدا خَیْر کَر، خَیْر کا بیْڑا پار کَر

اے خدا مہربانی کر اور نیک آدمی کو کامیاب بنا

چیلے لاویں مانگ کَر بَیٹھا کھائے مَہَنت، رام بَھجَن کا نام ہے پَنْتھ

بھجن نام کو ہے یہ سب پیٹ بھرنے کے طریقے ہیں ، چیلے مانگ کر لاتے ہیں ، گرو بیٹھے کھاتے ہیں .

تَڑْکے اُٹھ کَر کھاٹ سے چھوڑ چھاڑ سَب کام، مالا کَر ہاتھ میں جَپ سائِیں کا نام

علی الصبح اٹھ کر پہلے عبادت یا پوجا کرنی چاہیے

اردو، انگلش اور ہندی میں خُدا کا نام لے کَر کے معانیدیکھیے

خُدا کا نام لے کَر

KHudaa kaa naam le karख़ुदा का नाम ले कर

خُدا کا نام لے کَر کے اردو معانی

فعل متعلق

  • بسم اللہ کہہ کے ، اللہ پر بھروسہ کرکے
  • ۔بسم اللہ کہہ کے۔ اللہ پر بھروسا کرکے۔ ؎

English meaning of KHudaa kaa naam le kar

Adverb

  • beginning something with the name of God

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خُدا کا نام لے کَر)

نام

ای-میل

تبصرہ

خُدا کا نام لے کَر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words