تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ماتھے" کے متعقلہ نتائج

ماتھے

ماتھا (رک) کی جمع ؛ تراکیب میں مستعمل.

ماتھے ٹِیکا ہونا

کسی خاص قسم کا فخر ہونا، سرخاب پَر ہونا.

ماتھے کا ٹِیکا ہے

ہر وقت سامنے ہے، کسی وقت بھی ٹلتا نہیں.

ماتھے پَہ ٹِیکا ہونا

کس امر کا کسی پر منحصر ہونا.

ماتھے پَر ٹِیْکا ہونا

۔(ہو)کسی امر کا کسی پر منحصر ہونا ۔(فقرہ)کیا میری ماتھے پر ٹیکا ہے۔اس جگہ بیشتر ماتھے ٹیکاہونا ہے۔ماتھے پر شکن ہونا۔رنج واندوہ یادبخش اور ناگواری سے پیشانی پر بل پڑجانا۔؎

ماتھے ہونا

ذمے ہونا، سر ہونا، ذمے لگا دیا جانا

ماتھے پَر پَسِینا ہونا

گھبراہٹ ، تکلیف یا غم و غصّے کی وجہ سے ماتھے پر پسنا آجانا.

ماتھے کے بِیچ لِکھا ہونا

تقدیر کا لکھا ہونا.

ماتھے مَنڈْھنا

ذمّے ڈالنا ، سر تھوپنا.

ماتھے پَر اَلِف کھینچْنا

فقیر ہوجانا، آزاد ہوجانا

ماتھے مارْنا

خفا ہوکر پھینک دینا، رد کردینا، منھ پر مارنا، زبردستی واپس کرنا، زبردستی سر تھوپنا

ماتھے بِیتْنا

(عو) کسی کے سر جانا، مصیبت لانا.

ماتھے کا گَٹا

وہ سیاہ نشان یا علامت جو سجدہ کرتے کرتے پیشانی پر پڑ جاتا ہے.

ماتھے کا اَلِف

اہلِ اسلام میں ایک گروہ فقراء کا ہے، جو آزاد کہلاتا ہے، یہ لوگ بے قید ہوتے ہیں ،منہیَاتِ شرعیہ سے کم پرہیز کرتے ہیں اور ایک لکیر ماتھے سے ناک تک بناتے ہیں اسی کو الف آزاد کا کہتے ہیں

ماتھے چَڑھانا

سر آنکھوں پر بٹھانا، نہایت تعظیم و تکریم کرنا.

ماتھے کا گَھٹا

وہ سیاہ نشان یا علامت جو سجدہ کرتے کرتے پیشانی پر پڑ جاتا ہے

ماتھے کی لَکِیر

پیشانی پر پڑی شِکن جبیں پُر شکن ہونا ، قسمت کی لکیر.

ماتھے کی بِنْدی

(ہندو) پیشانی پر لگایا جانے والا نشان جو عورتیں خوبصورتی کے لیے پیشانی کے عین درمیان میں لگاتی ہیں.

ماتھے گِر جانا

خون خرابہ ہو جانا، کشت و خون ہونا.

ماتھے پَر ماتھے جانا

۔ذمہ پڑنا ۔تھپنا۔کسی امر قبیح کا کسی کی طرف عائد ہونا۔نقصان ہونا۔؎

ماتھے پَر چَڑھنا

ماتھے گولی لَگْنا

کسی بات کے ہونے سے پہلے اُس کی بُری علامتیں دکھائی دے جانا.

ماتھے پَر بَل ڈالْنا

ماتھے پر بل پڑنا (رک) کا متعدی.

ماتھے پَر بَل پَڑْنا

چیں بجیں ہونا ،غصّہ ہونا ، ناگواری کا اظہار کرنا.

ماتھے پَر شِکَن پَڑْنا

غم وغصّہ کا اظہار کرنا.

ماتھے پَر اَفْشاں چُنْنا

پیشانی پر سنہرے ستارے جمانا، عورتیں خوبصورتی کے لیے ایسا کرتی ہیں

ماتھے پَر صَنْدَل مَلْنا

دردِ سر میں صندل / چندن رگڑ کر پیشانی پر لگانا.

ماتھے رولی چاوَل چَڑْھنا

رک : ماتھے رولی چاول چڑھانا، جس کا بہ لازم ہے.

ماتھے کی پُھوٹ جانا

اندھا ہو جانا ، کور ہوجانا ، آنکھوں سے نظر نہ آنا.

ماتھے چامَد ٹُھڈّی تارا

(عور) خوبصورتی کی تعریف میں عورتیں کہتی ہیں کہ ماتھا چاند کی طرح اور تھوڑی تارے کی طرح روشن ہے.

ماتھے پَر صَنْدَل لَگانا

دردِ سر میں صندل / چندن رگڑ کر پیشانی پر لگانا.

ماتھے چامَد ٹھوڑی تارا

(عور) خوبصورتی کی تعریف میں عورتیں کہتی ہیں کہ ماتھا چاند کی طرح اور تھوڑی تارے کی طرح روشن ہے.

ماتھے رولی چاوَل چَڑھانا

(ہندو) تِلک لگانا، قشقہ کھینچنا ؛ شادی ہونا ؛ گدَی پر بٹھانا، مسند نشین کرنا.

ماتھے جانا

سر پڑنا ، الزام عائد ہونا

ماتھے پَر موٹری، بَسَنْت کے گِیت

سر پر تو گٹھری ہے اور بنست کے گیت گاتی ہے

ماتھے مڑھنا

۔ذمے ڈالنا۔؎

ماتھے کے بال

۔بھوئے پیشانی۔

ماتھے چاند ٹھوڑی تارا

۔(ھ)مقولہ۔(ہو)خوبصورتی کی تعریف میں کہتی ہیں یعنیت ماتھا چاند ساروشن ہے ۔اور ٹھوڑی ستارے کی طرح چمک رہی ہے۔

ماتھے کا منڈانا بیل کا کھسنا

سر منڈاتے ہی اولے پڑے

سَب ایک ہی ماتھے

ہر چیز ایک ہی شخص کو ملتی ہے، امیر کے پاس مزید دولت آتی ہے، بھرے کو بھرتے ہیں

دَہی کا ٹِیکا ماتھے کو لَگانا

(ہندو) ایک رسم جس میں سفر کرنے والے کے ماتھے پر دہی کا ٹِیکا لگایا جاتا ہے جس سے مقصد یہ ہوتا ہے کہ اس کا سفر آسان ہو اور خیریت سے واپس آئے اور سفر کرنا مبارک ہو

ساس کی رِیسی پَتوہ کے ماتھے

بہو عموماً ساس کی نقل کرتی ہے

دھوبی کے بِیاہ گَدھے کے ماتھے مور

دھوبیوں کے بیاہ ہو تو گدھے کو سجاتے ہیں، غریب کی بھی کبھی نہ کبھی سُنی جاتی ہے

دھوبی کے بِیاہ گَدھے کے ماتھے کو چُھٹّی

دھوبی بیاہ کے موقع پر کپڑے گدھے پر لاد کر دھونے نہیں لے جاتے اس لیے اسے بیاہ کے دن چُھٹی ہوتی ہے

سَر ماتھے پَر

بسر و چشم ، دل و جان سے ، رضامندی یا اِتَفاقِ رائے ظاہر کرنے کے موقع پر مُستعمل .

اُرَد کَہَے مرے ماتھے ٹِیْکا، مو بِن بِیاہ نہ ہووَے نِیْکا

ہر ایک اپنے آپ کو بڑا خیال کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس کے بغیر کام نہیں ہو سکتا

آئی گَئی میرے ماتھے

سارا الزام سارا غصہ سارا نقصان میرے سر

دو اُنگْلِیاں ماتھے پَر رَکْھنا

سرسری سلام کرنا ، لاپرواہی سے سلام کرنا.

ساسْرا تیرے سُہاگ، ماتھے تیرے بھاگ، باپ کے تیرے راج، تُو بَیٹھی بَیٹھی جھانْک

ساس اُس بہو کو کہتی ہے جو باپ کی امارت کی شیخیاں مارے کہ وہاں سے تو تجھے کچھ ملنا نہیں ، سسرال ہی میں تُجھے آرام ہے

ٹھوڑی تارا ماتھے چاند

بہت خوبصورت ہے یعنی جس طرح ماتھے پر چان٘د ہے اسی طرح ٹھوڑی پر تارا ہے .

لیپ بہو دیوالی آئی پوت بہو دیوالی آئی، چھید چھدالی ماتھے ماری کیوں ساسو یہی دیوالی تھی

یہ ان ساسوں پر طنز ہے جو اپنی بہوؤں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتیں

اردو، انگلش اور ہندی میں ماتھے کے معانیدیکھیے

ماتھے

maatheमाथे

اصل: ہندی

وزن : 22

واحد: ماتھا

ماتھے کے اردو معانی

فعل متعلق، جمع

  • ماتھا (رک) کی جمع ؛ تراکیب میں مستعمل.

شعر

English meaning of maathe

Adverb, Plural

  • forehead, beating head, trouble, get in trouble

माथे के हिंदी अर्थ

क्रिया-विशेषण, बहुवचन

  • माथा का बहु., मस्तक पर, माथे पीटना, किसी के सर जाना, आफ़त आना, मुसीबत आना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ماتھے)

نام

ای-میل

تبصرہ

ماتھے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words