تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مِیٹھا مِیٹھا" کے متعقلہ نتائج

مِیٹھا مِیٹھا

اچھا اچھا ، پسندیدہ ، رغبت والا (عموماً کھانا)

مِیٹھا مِیٹھا ہَپ اور کَڑوا کَڑوا تُھو

اچھی چیز لے لینا اور بُری چیز سے نفرت کرنے کی جگہ بولتے ہیں

مِیٹھا مِیٹھا دَرد

درد خفیف ، کم کم درد ، وہ درد جو سہا جا سکے ۔

مِیٹھا مِیٹھا ہاہا، کَڑوا کَڑوا تُھو تُھو

رک : میٹھا میٹھا ہپ ہپ الخ جو زیادہ مستعمل ہے ۔

مِیٹھا مِیٹھا ہَڑَپ کَڑوا کَڑوا تُھو

رک : میٹھا میٹھا ہپ ہپ الخ ۔

مِیٹھا

ذائقے میں شہد یا چینی جیسا ، شیریں (پھیکا اور کڑوا کے مقابل)

مِیٹھا لَہجَہ

نرم اور ملائم طرز تکلم ، بات کرنے کا پیارا انداز ۔

مِیٹھا مَہینَہ

حمل کا آٹھواں مہینہ

مِیٹھا پویَہ

رک : میٹھا پوئیا جو فصیح ہے ۔

مِیٹھا پوئِیَہ

رک : میٹھا پوئیا جو فصیح ہے ۔

مِیٹھا زَہر

ایک قسم کا زہر، سنکھیا نیز وہ چیز جو بظاہر مفید یا لذیذ دکھائی دے مگر مضر ہو

مِیٹھا رِشتَہ

پیارا رشتہ ، پیار بھرا تعلق ۔

مِیٹھا شَہَد

مِیٹھا مُنہ

تلوار یا کسی ہتھیار کی کند دھار، کندی شمشیر

کَھٹّا مِیٹھا ہونا

دل للچانا ، مُن٘ھ میں پانی بھر آنا.

تاؤ مِیٹھا ہونا

(مجازاََ) تیز گرم تیل یا گھی کا قدرے کم گرم رہ جانا؛ سست ہونا، جوش نہ رہنا.

مِیٹھا مُنہ کَرنا

رک : منھ میٹھا کرنا جو فصیح ہے ، مٹھائی کھانا

مُنھ مِیٹھا ہونا

۔ (کنایۃً) دھاردار آلہ کی دھار کُند ہونا۔ ؎

مِیٹھا مُنْہ کَرانا

شکرانہ دینا

مُنہ کا مِیٹھا

چکنی چپڑی باتیں کرنے والا، بظاہر اچھا مگر دل میں کھوٹ رکھنے والا، منافق

مُنہ مِیٹھا کَرنا

بخشنا ، نوازنا ، دینا (عموماً بوسہ)

مُنہ مِیٹھا کَرو

(مخاطب کی خوشی کے موقع پر) کچھ انعام دو ، خوش کردو.

مُنہ مِیٹھا ہونا

دھار کند ہونا

مُنہ مِیٹھا کَرانا

(خوشی میں) مٹھائی کھلانا ۔

ہَر دَفعَہ گُڑ مِیٹھا ہی مِیٹھا

ہر بار گڑ میٹھا، گڑ کو جب دیکھو میٹھا ہی ہوگا (ہر دفعہ فائدہ ہی فائدہ ڈھونڈنے کے موقعے پر بولتے ہیں)

لَہُو کا مِیٹھا ہونا

کسی کو مچَھر وغیرہ زیادہ کاٹیں تو کہا جاتا ہے کہ اس کا خون میٹھا ہے، خون کا شیریں ہونا اور جس آدمی کا خون میٹھا ہو اسے کھٹمل مچّھر وغیرہ بہت کاٹتے ہیں .

کُچْھ تو مِیٹھا ہے

کوئی بات تو پسندیدہ ہے، کوئی غرض تو متعلق ہے

مُنہ پَر مِیٹھا ہونا

سامنے شیریں کلام ہونا ، منھ دیکھے کی مروت ہونا۔

مُنہ پَہ مِیٹھا ہونا

سامنے شیریں کلام ہونا ، منھ دیکھے کی مروت ہونا۔

جی کَھٹّا مِیٹھا ہونا

دل للچانا ، معشوق کو دیکھ کر خواہش کرنا.

سَہْج پَکّے سو مِیٹھا

جس کام میں جلدی نہ کی جائے اس کا نتیجہ اچھا ہوتا ہے، جلدی کا کام اچھا نہیں ہوتا

ہَر بار گُڑ مِیٹھا

اچھی چیز بہرحال اچھی ہوتی ہے (ہر دفعہ فائدہ ڈھونڈنے والے کی نسبت کہتے ہیں)

دِل کَھٹّا مِیٹھا ہونا

جی للچانا ، بہت رغبت ہونا

کَڑْوا کَڑْوا تُھو مِیٹھا مِیٹھا ہَپ

اچھی چیز لے لینا ، بری چیز رد کر دینا ، آسان کام اختیار کرنا ، مشکل کام سے بچنا.

ہَری ڈال والا مِیٹھا شَہتُوت

مراد : تازہ شہتوت ؛ شہتوت بیچنے والوں کی صدا

صَبْر کا پَھل مِیٹھا ہوتا ہے

صبر کا انجام اچھا ہوتا ہے.

مِیٹھا لَگنا

اچھا لگنا ، مزیدار معلوم ہونا ، دلچسپ معلوم ہونا (کام وغیرہ)

مِیٹھا پانی

انسانی صحت کے لیے مناسب پانی، خوش ذائقہ پانی، پینے کے لیے مناسب پانی، آب شیریں، کھاری پانی کا نقیض (عموماً) پینے کا پانی

مِیٹھا دَرْد

دھیما درد، ہلکا سا درد، درد جس کے سہنے میں لذت محسوس ہو

مِیٹھا بولنا

نرمی اور ملائمت سے بات کرنا ، مہربانی اور شفقت سے گفتگو کرنا ، نرمیٔ کلام اور شیریں زبانی سے پیش آنا

مِیٹھا کھانا

(دکن) شکر یا گڑ ڈال کر پکائے ہوئے چاول نیز (شمالی ہند) زردہ ۔

مِیٹھا لَفظ

نرم و ملائم بات ، شائستہ گفتگو ، شیریں سخن ۔

کَھٹّا مِیٹھا

جس میں کھٹاس اور مٹھاس دونوں ہوں، ترشی مائل میٹھا، کھٹ مٹھا

مِیٹھا ٹُکڑا

رک : شاہی ٹکڑا جو زیادہ مستعمل ہے ۔

مِیٹھا بَرَس

عمر کا اٹھارھواں برس (بعض تیرھواں بعض آٹھواں سال بھی کہتے ہیں)

مِیٹھا بول

نرم بات، اچھا کلام، پیار بھرے الفاظ، نرمی اور ملائمت کی بات، مہربانی اور شفقت سے پر گفتگو، پیار بھری بات

مِیٹھا سال

رک : میٹھا برس ۔

مِیٹھا رَس

(حیاتیات) پودوں کا شیریں رس ؛ (مجازاً) شہد ؛ کوئی خوش ذائقہ پینے کی چیز۔

مِیٹھا رَسِیلا

جو شیریں اور رس بھرا ہو ؛ (مجازاً) نہایت حلیم الطبع ، وہ شخص جو بہت نرمی سے پیش آئے ، جسے غصہ نہ آئے ۔

مِیٹھا کُنْواں

مِیٹھا گِھیا

رک : میٹھا کدُّو

مِیٹھا پان

وہ پان جس میں خوش ذائقہ مسالے جیسے سونف ، پسا ہوا کھوپرا ، گل قند ، میٹھی یا سادی چھالیہ اور خوشبویات وغیرہ پڑی ہوں ۔

مِیٹھا آدَمی

شیریں کلام آدمی ، بردبار حلیم شخص جسے غصہ کم آتا ہو ۔

مِیٹھا کَدُّو

ایک بیل کا گول اور بڑا پھل جو باہر سے سبز اور زرد اندر سے سفید اور مزہ پھیکا نیز قدرے میٹھا ہوتا ہے ، بطور سبزی ، ترکاری استعمال کیا جاتا ہے ، گول گھیا ، کدوے شیریں ، کاشی پھل (لاط : Cucurbita melopepo) ۔

مِیٹھا سوڈا

ایک قسم کا سوڈا جو خوش ذائقہ ہوتا ہے اور بعض کھانوں کی چیزوں (عموماً) چنے وغیرہ کو ہضم اور نرم کرنے یا گلانے اور آٹے کو خمیر کرنے کے لیے ڈالا جاتا ہے ، کھانے کا سوڈا،

مِیٹھا پوئِیا

۔مذکر۔ گھوڑے کی ہلکی چال۔ جو نہ بہت تیز اور نہ بہت سُست ہو۔

مِیٹھا تیلِیا

(طب) ایک زہریلی بوٹی کا نام ، ایک پودا جس کی جڑ زہریلی ہوتی ہے ؛ بچھناگ (ایک درخت) کی جڑ ؛ ایک قسم کا زود اثر زہر ؛ سنکھیا

مِیٹھا سِیٹھا

کچھ میٹھا کچھ پھیکا ؛ (مجازاً) متوازن ، نہ بہت خراب نہ بہت اچھا ، غنیمت ۔

مِیٹھا تَمباکُو

حقے وغیرہ میں پینے کا تمباکو جس میں گڑ (شیرہ) زیادہ ڈالتے ہیں، ہلکا تمباکو

مِیٹھا تیل

تلّی کا تیل

اردو، انگلش اور ہندی میں مِیٹھا مِیٹھا کے معانیدیکھیے

مِیٹھا مِیٹھا

miiThaa-miiThaaमीठा-मीठा

موضوعات: کھانا

مِیٹھا مِیٹھا کے اردو معانی

صفت

  • اچھا اچھا ، پسندیدہ ، رغبت والا (عموماً کھانا)
  • موزوں ؛ ہلکا ہلکا ، دلکش ، خوبصورت ۔
  • کم کم ، خفیف خفیف ، ہلکا ہلکا ، خفیف سا ، تھوڑا تھوڑا (عموماً درد کے لیے مستعمل)

شعر

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مِیٹھا مِیٹھا)

نام

ای-میل

تبصرہ

مِیٹھا مِیٹھا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words