تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"no more" کے متعقلہ نتائج

no more

مزید کچھ نہیں:

نَو مُرَصَّع

جسے حال ہی میں جواہرات سے آراستہ کیا گیا ہو ؛ جس میں نئے نئے جواہر جڑے ہوں ۔

نَو مُرِید

نیا مرید

نَو مُرِیدا

جو نیا نیا مرید ہوا ہو ؛ (طنزاً) وہ شخص جو مریدی کے آداب و اطوار سے پوری طرح واقف نہ ہو یا ان کا غلط استعمال کرتا ہو ۔

نَہ مارے چَین نَہ مَرائے چَین

کسی پل قرار نہیں، کسی صورت میں راضی نہیں، جب کوئی کسی بھی بات پر نہ ٹھہرے تو کہتے ہیں

نہ مارے مرے نہ کاٹے کٹے

جو مصیبت کسی طرح دور نہ ہو اس کی نسبت اورجو چیز نہایت مضبوط ہو اس کے حق میں بولتے ہیں

نَہ ماری مَرے ، نَہ کاٹی کَٹے

جو مصیبت کسی طرح دُور نہ ہو اس کی نسبت اور نہایت مضبوط شے کے حق میں بولتے ہیں

پَڑ نَہ مَرے لَڑ مَرے

جاہل جھگڑالو کی نسبت کہتے ہیں ، بے شغلی سے بیکاری بہتر ہے.

لِکھے نَہ پَڑھے دُودھ مارے کَڑھے

لیاقت کچھ نہیں مگر مزے اُڑاتا ہے

رُواں نَہ دُھواں بِیوی مارے جُواں

بیکار یا نِکَھٹو ہے ، کُچھ نہیں کرتا دھرتا.

رُواں نَہ دُھواں بِیوی مارے جُونْواں

بیکار یا نِکَھٹو ہے ، کُچھ نہیں کرتا دھرتا.

اندھوں نے گاؤں مارا دوڑیو بے لنگڑو

نااہلوں کے دوست بھی نااہل، ناکاروں کے ساتھی بھی ناکارہ ہوتے ہیں

بُڑِھیا مَری تو مَری فَرِشْتوں نے گَھر دیکھ لِیا

ایک دفعہ کے نقصان کا غم نہیں، فکر یہ ہے کہ آئندہ کے لیے نقصانات کا خطرہ پیدا ہوگیا

باپ نَہ مارے پِدْڑی بیٹا تِیر اَنداز

باپ دادا سے کچھ ہو نہیں سکا بیٹا سورمائی دکھاتا ہے (وہ لوگ جن کے بزرگوں سے کچھ نہ ہوسکا، جب بڑھ چڑھ کر دعوے کرتے ہیں تو اس موقع پہ طنزیہ کہا جاتا ہے)

باپ نَہ مارے پِدْڑی بیٹا گو اَنْداز

باپ دادا سے کچھ ہو نہیں سکا بیٹا سورمائی دکھاتا ہے (وہ لوگ جن کے بزرگوں سے کچھ نہ ہوسکا، جب بڑھ چڑھ کر دعوے کرتے ہیں تو اس موقع پہ طنزیہ کہا جاتا ہے)

کَوّے نے دِیا ٹُکْڑا تو میرا گَیا بُھکْڑا

تھوڑی آمدنی سے گزارہ کرنا

مَرے نَہ پِیچھا چھوڑے

بوڑھے آدمی کے متعلق کہتے ہیں جو بیمار ہو اور مرے نہیں

کَیا ہِجڑوں نے راہ ماری ہے

آنے سے کیوں ڈرتے ہو، ڈرنے کی کیا بات ہے

سِیام نَہ چھوڑو ، چھوڑو نَہ سمیت ، دونوں مارو ایک ہی کھیت

دشمنوں کا لحاظ کرنا چاہیے اسے تباہ کرنا چاہیے خواہ وہ سیا ہو یا سفید .

سَب توڑیں پَر میرا ایک رَب نَہ توڑے

ساری دُنیا ناراض ہو مگر خُدا ناراض نہ ہو

مَیں نے مُعاف کِیا میرے خُدا نے مُعاف کِیا

قصور معاف کرتے وقت قصور کرنے والے کے اطمینان کے لیے کہتے ہیں

گَدھےکو زَعْفران دی، اُس نے کہا، میری آنْکھ پھوڑی

بُرے کے ساتھ سلوک کرنا بھی بُرائی ہے.

قاضی جی کی لَونْڈی مَری سارا شَہر آیا، قاضی مَرے کوئی نَہ آیا

جس کا منہ ہوتا ہے اس کے سبب ہر ایک کی خاطر ہوتی ہے، جب وہ مر جاتا ہے تو کوئی نہیں پوچھتا، جیتے جی کے سب لاگو ہیں، منھ دیکھے کی سب کو خاطر ہوتی ہے، بڑے آدمی کی زندگی میں لوگ خوشامد کرتے ہیں اس کے مرنے کے بعد کوئی اس کا نام تک نہیں لیتا، بہت سے کام بڑے آدمیوں کو خوش کرنے کے لیے ہی کیے جاتے ہیں، ان کے مرنے پر انہیں کوئی نہیں پوچھتا، کیونکہ پھر ان سے کوئی کام نہیں

دُولہا نے دُلہَن پائی، شَہ بالے نے گانْڑ مَرائی

شہ بالا ایک چھوٹا لڑکا ہوتا ہے جو دولھا کے ساتھ رہتا ہے اسے گالیاں پڑتی ہیں

ٹھاڑا مارے اَور رونے نَہ دے

زبردست اپنی من مانی کرتا ہے

مارا مُنْھ طَباق آگے دَھرا نَہ کھائے

مارے ہوئے آدمی کا کھانے کو بھی دل نہیں چاہتا ۔

پَٹھانوں نے گانو مارا ، جُلاہوں کی چَڑْھ بَنی

فاتحوں کے پاس عموماً شروع میں کمینے لوگ ہی آتے ہیں معززین دور ہی رہتے ہیں.

زَخمی دُشمَنوں میں دَم لے تو مَرے نَہ لے تو مَرے

ہر صُورت میں تباہی ہے، مفر کی صورت نہیں

کوئی پُوچھے نَہ پُوچھے ، میرا دَھن سُہاگَن نام

آپ ہی آپ اترائے جانا چاہے کوئی پوچھے یا نہ پوچھے.

کوئی نَہ پُوچھے بات میرا دَھن سُہاگَن نام

کوئی پوچھے نہ گِنے آپ ہی آپ اِتراوے.

ہوتے ہی نَہ مَرا جو کَفَن تھوڑا لَگتا

رک : ہوتے ہی کیوں نہ مر گیا ؛ ایسے شخص کی نسبت بولتے ہیں جس سے سخت نفرت ہو ، ایسا شخص پیدا ہی نہ ہوتا تو بہتر تھا کہ زیادہ کفن بھی نہ دینا پڑتا یا برا آدمی اگر پیدا ہوتے ہی مرجائے تو اچھا ہے.

چَھٹی نَہ سَتوانسا ، میرا لاڈلا نَواسا

دینا نہ لینا خاطر داری بہت یعنی خشک محبت جتائی .

ڈھور مَرے نَہ کَوّا کھائے

فضول امید کے موقع پر کہتے ہیں

بالے کی ماں اور بُوڑھے کی جورُو کو خُدا نَہ مارے

نہ پھر اس کو ماں ملے گی نہ اس کو جورو ہاتھ آئے گی یعنی اس عمر کا آدمی دوسرے کا محتاج ہوتا ہے

مرد کو نا مرد مارے بنئے کو

نا مرد کمزور سے لڑتا ہے

گَرْدَن وَہاں مارے جَہاں پانی نَہ مِلے

ذرا رحم کے قابل نہیں ہے، ظالم شریر اور مفسد آدمی کی نسبت کہتے ہیں

زبردست مارے اور رونے نہ دے

ایسے موقع پر مستعمل جب کوئی شخص ظلم یا زیادتی کرے اور حرفِ شکایت بھی ادا نہ کرنے دے

مَیں دُوسْرا میرا بھائی تِیسْرا حَجّام نائی

اس موقع پر مستعمل ہے جب کوئی شخص (عموماً دعوت میں) بہت سے آدمی اپنے ساتھ لے کر آئے اور یہ ظاہر کرے کہ میرے ساتھ تو بہت کم آدمی ہیں

مارے نَہ چُوہی، نام فَتح خاں

مفت میں بہادر مشہور ہو گئے

تیر نہ کمان، میرے چچا خوب لڑے

خود ستائی پر طنز ہے

نا مَرد مَرے نان پَر اور مَرد مَرے نام پَر

بزدل اور کم حوصلہ آدمی کی ہمت مال و دولت تک محدود ہوتی ہے لیکن شریف اور بہادر آدمی اپنی عزت کے لیے جان دینے میں بھی دریغ نہیں کرتا ۔

بُڈّھے کی نہ مَرَے جُورو، بالے کی نَہ مَرے ماں

بڈھے کی بیوی اوربچے کی ماں مر جائے تو دونوں کا سہارا ختم ہو جاتا ہے یا دونوں پر بڑی مصیبت آ جاتی ہے

چَل نہ سَکوں مِرا کُدَّن نام

طاقت سے زیادہ دعویٰ کرنے والے بچے کے لئے مستعمل، الٹی بات، برعکس نہند نام زندگی کافور

کَمانی نَہ پَہیا گاڑی جوت میرے بَھیّا

کسی کام کا پہلے سے کوئی تعلق ہے ہی نہیں پھر بھی اسے کرنے کے لئے تیار رہنا

یِہ میری سِکشا مان پیارا، سَودا کَدھے نَہ بیچ اُدھارا

میر ی یہ نصیحت یاد رکھو پیارے ادھار کبھی نہیں بیچنا چائیے .

چُوتِیوں نے گاؤں مارا ہے

یہ کہاوت ایسے موقع پر کہتے ہیں جب کسی کو بیوقوف بنا کر بہت زیادہ کا مطالبہ کیا جائے

نہ میں کہوں تیری، نہ تو کہہ میری

جو شخص دوسرے پر عیب نہ لگائے گا تو دوسرا بھی اس پر عیب نہیں لگائے گا، آپس کی رازداری کی نسبت بولتے ہیں

مایا مَری نَہ مَن مَرے مَر مَر گَئے سَرِیر، آسا تِرِشْنا نا مَرے کَہہ گَئے داس کَبِیر

نہ تو قدرت مرتی ہے نہ دل نہ خواہش نہ اُمید ، بدن مر جاتا ہے امیدوار پیاسا رہ جاتا ہے

دَھم دَھم ہیچ نَہ غَم، مَرے سو ہَم

سب سے زیادہ مصیبت ہم پر ہے (نجم المثال).

اُرَد کَہَے مرے ماتھے ٹِیْکا، مو بِن بِیاہ نہ ہووَے نِیْکا

ہر ایک اپنے آپ کو بڑا خیال کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس کے بغیر کام نہیں ہو سکتا

نَہ تُو کَہہ میری نَہ میں کَہُوں تیری

تم میرا عیب چھپاؤ ، میں تمہارا عیب چھپاؤں گا ۔

دادانے پُن کیا پوتوں نے گانڈ مَرائی

ناخلف اولاد سے خاندان کی بدنامی ہوتی ہے .

کَنْت نَہ پُوچھے بات ری، میرا دَھن سُہاگَن نام

خاوند بات نہیں پوچھتا، کہنے کو میں سہاگن ہوں

تُو دیْورانی مَیں جِٹھانی ، تیرے آگ نَہ میرے پانی

(عو) دونوں مفلس اور کن٘گال ہیں

رِیت نَہ سَتْوانسا میرا لاڈلا نَواسا

محبّت تو بہت ظاہر کرے مگر خرچ کُچھ نہیں کرے تو کہتے ہیں.

وَہاں لَٹکا کے مارے جَہاں پانی نَہ مِلے

رک : وہاں گردن ماریئے الخ ۔

چَھٹی نَہ سَتْوانسا اَمِیرالْاُمَرا کا نَواسا

معمولی حیثیت کا ہو کر اپنے آپ کو بہت کچھ سمجھے تو کہتے ہیں .

سَرْدی کا مارا پَنَپے ہے اَنّ کا مارا نَہ پَنْپے

چاہے کپڑا نہ ہو مگر پیٹ کو روئی ضرور چاہیے ، سردی کا مارا بچ جاتا ہے فاقوں کا مارا نہیں بچتا.

نادِرتیرے ہَولوں نے مارا

نادر شاہ کے قہر و غضب کی طرف اشارہ ہے جس نے محمد شاہ رنگیلے کے عہد میں دہلی میں قتل عام کرایا تھا اور جس کے خوف و دہشت سے دہلی کی عورتوں کے حمل ساقط ہو جاتے تھے

خَصَم نَہ پُوچھے بات میرا دَھنّا سُہاگَن نام

کوئی منہ لگانا نہیں پر آپ ہی اِتراتا ہے

no more کے لیے اردو الفاظ

no more

no more کے اردو معانی

اسم

  • مزید کچھ نہیں:

صفت

  • مزید یا زیادہ کا الٹ:

فعل متعلق

  • اس سے زیادہ عرصے تک نہیں۔.
  • پھر کبھی نہیں ۔.
  • اس سے بڑھ کر ، بہتر یا متجاوز نہیں:
  • علی ہٰذا القیاس، نہیں، کسی طرح نہیں:

no more के उर्दू अर्थ

संज्ञा

  • मज़ीद कुछ नहीं

विशेषण

  • मज़ीद या ज़्यादा का उलट

क्रिया-विशेषण

  • इस से ज़्यादा 'अर्से तक नहीं
  • फिर कभी नहीं
  • इससे बढ़-कर, बेहतर या मुतजाविज़ नहीं
  • अला-हाज़-अल-क़यास, नहीं, किसी तरह नहीं

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (no more)

نام

ای-میل

تبصرہ

no more

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone