تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نُوح" کے متعقلہ نتائج

نُوح

شامی یا عبرانی (یہودی، عیسائی اور مسلمان) عقیدوں کے مطابق ایک پیغمبر کا نام

نُوحی

نوحؑ (رک) سے متعلق یا منسوب ، نوح علیہ السلام کا

نُوحؐ کی عُمْر

حضرت نوح علیہ السلام کی عمر جو ایک ہزار سال تھی ؛ (مجازاً) طویل ترین عمر ، عمردراز ۔

نُوحؐ کی کَشْتی

وہ کشتی جو نوح علیہ السلام نے طوفان سے بچنے کے لیے بحکم خدا تیار کی تھی اور اس میں ہر قسم کی مخلوق کا ایک ایک جوڑا رکھ کر اپنے خاندان اور دیگر نیک بندوں کو بٹھاکر اس عذاب الہٰی سے بچایا تھا (کہتے ہیں کہ یہ کشتی ارارات کی پہاڑیوں کی ایک چوٹی جبل جودی پر ٹھہری تھی)۔

نُوحؐ کا طُوفان

وہ طوفان باراں جو حضرت نوح علیہ السلام کی بددعا سے ان کی بداعمال اُمت پر آیا اور تمام جہان میں پھیل گیا تھا

سَفِینَۂ نُوح

کشتیٔ نوح، سفینۂ نوح کا ڈونگا

عُمْرِ نُوح

(کنَایتہً) بہت طویل زمانۂ حیات، حضرت نوح علیہ السلام کے برابر عمر، بہت لبمی زندگی

کَشْتیٔ نُوح

(کنایۃً) جائے پناہ ، وہ چیز جس پر تکیہ کیا جاسکے

عُمْرِ نُوح چاہِیے

ایک مدت چاہیے

طُوفانِ نُوح

یہ ایک طوفانِ باراں تھا جو بہت قدیم زمانے میں حضرت نوح علیہ السلام کے وقت قہر الٰہی کے باعث آیا تھا ، اس کا سبب انسانی بدی اور اس کے نتیجے کے طور پر ان کی بربادی بیان کی گئی ہے ، اس کے تھمنے پر حضرتِ نوح کی اولاد تمام روئے زمین پر پھیل گئی ؛ (کنایۃً) بڑا سیلاب ؛ آنسوؤں یا پانی کی کثرت.

اَوْلادِ نُوح

حضرت نوح کی اولاد

پِسَرِ نُوح

(لفظاً) نوح کا بیٹا ، (مجازاً) اولاد جو بروں کی صحبت میں بگڑ جائے.

ہَر کِہ با نُوح نَشِینَد چہ غَم اَز طُوفانَش

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو نوحؑ کے ساتھ بیٹھے اسے طوفان نوحؑ کی کیا فکر ، جو حاکم کے ساتھ ہوتا ہے اسے حاکم سے خطرہ نہیں ہوتا ، جس کے حمایتی بڑے لوگ ہوں اسے کیا خوف ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں نُوح کے معانیدیکھیے

نُوح

nuuhनूह

اصل: عربی

وزن : 21

موضوعات: قدیم اسلامیات

نُوح کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • شامی یا عبرانی (یہودی، عیسائی اور مسلمان) عقیدوں کے مطابق ایک پیغمبر کا نام
  • ایک جلیل القدر اور پہلے صاحب شریعت نبی (جن کا اصل نام شکر یا عبدالشکور، نیز عبدالغفار تھا) اور کثرت گریہ کے سبب نوح (یعنی نوحہ کرنے والا) لقب ٹھہرا، فسق و فجور میں مبتلا، عراقی قوم پر اﷲ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث فرمایا
  • (مجازاً) نوحہ کرنے والا، رونے والا، مردوں پر رونے والا شخص
  • حدیث میں آپ کے لئے اول المرسل آیا ہے یعنی آپ پہلے رسول تھے، آپ ہی کی التجا پر طوفان کی صورت میں عذاب الٰہی آیا تھا اور تمام قوم عراق ڈوب کر ہلاک ہوگئی تھی، صرف آپ اور آپ کے ہمراہی جو اﷲ کے حکم سے ایک کشتی میں سوار ہو گئے تھے دوبارہ زمین پر قدم رکھ سکے اور نسل انسانی کی تجدید کا باعث ہوئے، اسی لئے آپ کو آدم ثانی کہا جاتا ہے، ایک روایت کے مطابق آپ نے ہزار سال کی (سب سے طویل) عمر پائی، طوفان نوح آپ ہی کے نام سے منسوب ہے
  • (کنایۃً) نئی زندگی دینے والا، کسی فن وغیرہ کو دوبارہ زندہ کرنے والا، سرخیل
  • (قدیم) آرام و آسائش
  • قرآن شریف کے انتیسویں (۲۹) پارے کی مکی سورۃ کا نام، اس میں ۲۸ آیات اور دو رکوع ہیں

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

نُوہ

رک : ُنہ ، ناخن ، (انگلی یا پانو کے انگوٹھے کا) ؛ چٹکی

شعر

English meaning of nuuh

Noun, Masculine

  • the patriarch or Prophet Noah
  • ( Metaphorically) mourning a deceased relative, plaint, moan, lamenting, complaining, moaning
  • a Hebrew patriarch, who saved himself, his family, and specimens of each species of animal and bird from the Flood by building a ship (Noah's Ark) in which they all survived (Genesis 6–8)
  • (Figurative) reviver
  • (Archaic) comfort and luxury
  • it is the seventy-first chapter (surah) of the Quran with 28 verses (ayat)

नूह के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • शामी या इबरानी (यहुदी, ईसाई, मुसलमान) मतों के अनुसार एक पैगंबर का नाम
  • एक महान पैग़म्बर और पहले धर्म-शास्त्र की स्थापना करने वाले दूत (जिनका अस्ली नाम शुक्र या अब्दुश्शकूर तथा अब्दुलग़फ़्फ़ार था) और विलाप और रोने-पीटने के कारण नूह (नोहा करने वाला अर्थात विलाप करने वाला) की उपाधि से प्रख्यात हुए, दुराचार और दुष्कर्म में लिप्त इराक़ी संप्रदाय पर ईश्वर ने उनके लिए भेजा
  • (लाक्षणिक) विलाप करने वाला, रोने वाला, मृतकों पर रोने वाला व्यक्ति
  • हदीस में आपका प्रथम रसूल के नाम से वर्णन किया गया है, आप ही की विनती और प्रार्थना पर तूफ़ान की रूप में ईश्वरीय आपदा आई थी और तमाम इराक़ी संप्रदाय डूब कर हताहत हो गई थी, केवल आप और आपके साथ नाव में सवार दोबारा भूमि पर क़दम रख सके और मानव जाति के नवनीकरण का कारण बने इसीलिए आपको आदम-ए-सानी (द्वितीय आदम) कहा जाता है, कुछ संदर्भों के अनुसार आप ने एक हज़ार वर्ष की (सब से दीर्घ) आयु पाई, शामी या इबरानी मतों के अनुसार एक पैगंबर जिनके समय में भयंकर तूफान आया था और जिसके फलस्वरूप सारी सृष्टि जलमग्न हो गई थी
  • ( सांकेतिक) नया जीवन देने वाला, किसी कला आदि को पुनः जीवित करने वाला, जनक
  • (पुरातन) विलासिता एवं सुख-शांति
  • पवित्र क़ुरआन के उनतीसवें भाग (29) के 71 वें अध्याय का नाम इसमें 28 वाक्य हैं

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نُوح)

نام

ای-میل

تبصرہ

نُوح

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words