تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نوری" کے متعقلہ نتائج

نوری

(طبیعیات) نور (روشنی) سے متعلق ، روشنی کا ۔

نُورِیَّہ

نور (رک) سے منسوب یا متعلق ، نورانی ، نور والا ، نوری ؛ (تصوف) اٹھارہ عالموں میں سے ایک عالم جو نور سے متعلق یا نور سے منسوب ہے ۔

نُوری نِہال

نوری چہرے والا بچہ ؛ مراد : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم.

نُوری فاصِلَہ

وہ فاصلہ جو نوری سال سے ناپا جائے، وہ فاصلہ جس کے ناپنے کی اکائی نوری برس ہو

نُورِیَہ

(کاشت کاری) رہٹ جس میں ایک گھومتی ہوئی زنجیر میں ڈونگے بندھے ہوتے ہیں اور ڈونگوں میں پانی بھر کر اوپر آتا رہتا ہے یہ رہٹ ایک بڑے پہیے کے ذریعے چلتا ہے جسے گھوڑا ، خچر یا اونٹ و غیرہ کھینچتا ہے ، ناعورہ ، سانیہ

نُوری نَسْتَعْلِیق

(طباعت) کمپیوٹر کی مدد سے ترسیموں کو جوڑ کر خط نستعلیق میں بنایا گیا اردو کمپوزنگی کا نظام، جس کی بنیاد مونو فوٹو نظام پر رکھی گئی ہے، مشینی کتابت

نُوری سال

(طبیعیتا) وہ فاصلہ جو روشنی ایک سل میں طے کرتی ہے

نُورِیَّت

روشن یا منور ہونے کی حالت ، درخشانی ، بھڑکیلاپن (Luminosity)

نُوری قَلَم

وہ قلم جس سے بحکم الٰہی قیامت ہونے والے تمام کام لوح محفوظ پر لکھ دیے گئے، قلم اعلیٰ نور کا قلم، قلم قدرت نیز وہ قلم جس کا طول نوری فاصلے کے برابر ہے

نُوری بَرَس

وہ فاصلہ جو روشنی ایک سال میں طے کرتی ہے ، نوری سال.

نُوری لِیوَر

کسی سلاخ کے طول کا نوپنےکا آلہ جو دھات کی ایک چھوٹی سی مستطیل پلیٹ پر مشتمل ہوتا ہے اس کے ایک کنارے پر آئینے کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا لگا ہوتا ہے ، روشنی کی جو شعاع آئینے پر پڑتی ہے وہ منعکس ہو کردور بین میں چلی جاتی ہے اور سلاخ کے طول کو ایک تھرما میٹر کے ذریعے جو اس کی چوڑٰ نالی میںلگا ہوتا ہے ناپ لیا جاتا ہے.

نُوری مَخْلُوق

وہ مخلوق جس کو اللہ تعالیٰ نے نور سے پیدا کی ایعنی فرشتے ، ملائک (ناری کے مقابل).

نُوری قُبُول کار

(حشریات) کسی زندہ جسم کا کوئی عضو یا حسّاس خلیہ جو روشنی میں آنے پر کوئی ردّزِعمل ظاہر کرے ، ماخِذِ نور ، نور پذیر (Photoreceptor).

نَورِیا

(ٹھگ) نیا نا تجربے کار ٹحگ

نُورِین

نور سے منسوب یا متعلق ، نورانی ، روشن ، چمک دار ۔

نُورَین

دو نور

نُورِیاتی

نوریات کا ، روشنی سے متعلق ۔

نُورِیات

نور سے متعلق مسائل یا علوم ، عالم نورانی کا علم ، نورانی علم

نُورِ یَقِین

ایمان کی روشنی ؛ مراد : یقین ۔

نُورِ یَزدانی

خدا کا نور ، یزدانی نور ۔

نُقطَۂ نُوری

نور کا نقطہ ، روشن نقطہ ، روشنی کا نقطہ ؛ مراد : انسان کا باطنی وجود ۔

سالِ نُوری

روشنی کا سال ، اگر روشنی ایک سیدھ میں سال بھر تک متواتر سفر کرتی رہے تو اس حساب سے جس قدر فاصلہ وہ پورے سال میں طے کرے گی اسے ... روشنی کا سال یا نُوری سال کہا جائے گا.

اردو، انگلش اور ہندی میں نوری کے معانیدیکھیے

نوری

nuuriiनूरी

اصل: عربی

وزن : 22

موضوعات: طبیعیات طب طبعی

اشتقاق: نَوَّرَ

نوری کے اردو معانی

صفت

  • (طبیعیات) نور (روشنی) سے متعلق ، روشنی کا ۔
  • روشنی کی طاقت ور شعاعوں (لیزر) سے متعلق
  • ملکوتی ، آسمانی ، روحانی
  • منور ، روشن ، چمک دار ، پرنور ۔
  • نور سے منسوب یا متعلق ؛ نور والا ، نور کا بنا ، جس کی تخلیق نور سے ہوئی ہو ؛ مراد : فرشتہ
  • ۔ فرشتہ صفت ، نیک کردار ، نیک نہاد ۔
  • ۔ ۳۔ (کنا یۃ ً) جنتی
  • ۔ ٹھنڈا ، سرد ؛ پر سکون ۔

اسم، مذکر

  • چونا ، آہک

اسم، مؤنث

  • (مرغ بازی) نقرئی ، روپہلا ، یک رنگ سفید مرغ.
  • ایک قسم کا بڑا سفید طوطا ، لوری ؛ لاط : Psittacus.
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of nuurii

Adjective

  • composed of light
  • full of light
  • heavenly

Noun, Masculine

  • lime

नूरी के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • नूर-संबंधी
  • नूर का, (फा.) एक प्रकार का लाल | तोता, खूबानी, ज़र्दालू ।
  • नूर का, (फा.) एक प्रकार का लाल | तोता, खूबानी, ज़र्दालू ।
  • नूर संबंधी; नूर का।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نوری)

نام

ای-میل

تبصرہ

نوری

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words