تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ٹَھنْڈا" کے متعقلہ نتائج

ٹَھنْڈا

نامرد، کم شہوت، ہیجڑا

ٹَھنْڈا رَہے

خوش رہیں ، آسودہ رہیں ، آرام سے رہیں ، چین کریں .

ٹَھنْڈا ہونا

سرد ہونا ، بارد ہونا ؛ خنک ہونا .

ٹَھنْڈا رَہْنا

خوش رہنا، آسودہ رہنا، آرام سے رہنا

ٹَھنْڈا لوہا

(مجازاً) لوہے کا ہتھیار، تلوار، سن٘گین وغیرہ .

ٹَھنْڈا نَہ رَہْنا

خوش نہ رہنا، اُداس رہنا، چین سے نہ رہنا

ٹَھنْڈا ہو جانا

ٹَھنْڈا لوہا پِیٹْنا

بے فائدہ یا فضول محنت کرنا، لا حاصل کام کرنا .

ٹَھنْڈا چالُو ہونے والا

(انجینیری) انجن وغیرہ جسے چلانے کے لیے کسی بیرونی حرارت کے ذریعے کی ضرورت نہ ہو (Cold starting) .

ٹَھنْڈا گَرْم نَہ دیکْھنا

۔(مجازاً) ناتجربہ کار ہونا۔

ٹَھنْڈا مُلَمَّع

(قلعی گری) چان٘دی یا سونے کو تُرشا کر یعنی تیزاب میں محلول بنا کر تان٘بے یا پیتل وغیرہ کے برتنوں پر بطور رن٘گت چڑھانا (یہ ملمع اگر چہ آسانی سے ہر قسم کے برتن پر چڑھ جاتا ہے لیکن نا پائدار ہوتا ہے). رن٘گت کاری

ٹَھنْڈا لوہا کیوں پیٹْتا ہے

مراد : کیوں بے فائدہ محنت کرتا ہے .

ٹَھنْڈا لوہا کیوں کاٹْتا ہے

مراد : کیوں بے فائدہ محنت کرتا ہے .

ٹَھنْڈا ٹَھنْڈا

الٹے پان٘و ، خوشی خوشی خیریت کے ساتھ .

ٹَھنْڈا گولا

توپ کا گولا جو پھٹا نہ ہو کیون٘کہ پھٹنے سے بارود وغیرہ میں آگ لگنے سے گرم ہو جاتا ہے .

ٹَھنْڈا کَرْنا

سرد کرنا، خنک کرنا

ٹَھنْڈا مِٹّی

بہت سرد ، بالکل ٹھنڈا.

ٹَھنْڈا مَوسَم

سردی کا موسم، جاڑے کا زمانہ، موسم سرما

ٹَھنْڈا سانس

وہ سان٘س جو کسی غم یا فکر کی وجہ سے بھرا جائے ، آہ سرد ، دم سرد .

ٹَھنْڈا مِزاج

ایسا مزاج جس میں غصہ پیدا نہ ہوتا ہو ، دھیما مزاج .

ٹَھنْڈا پالا

بالکل ٹھنڈا .

ٹَھنْڈا بَخْت

بد نصیب یا کم نصیب ، بد قسمتی .

ٹَھنْڈا سِیلا

سرد اور سیل والا، خنک اور بھیگا ، ٹھنڈا گیلا ؛ بہت سرد ، پر سکون .

ٹَھنْڈا رَکْھنا

خوش رکھنا، آرام سے رکھنا، آسائش دینا، تحمل اور ضبط سے کام لینا، جذبات میں نہ آنے دینا

ٹَھنْڈا سَمُنْدَر

پرسکون سمندر ، غیر متلاطم سمندر، سمندر کی غیر طوفانی کیفیت .

ٹَھنْڈا جی کَرنا

کسی کو خوشی دینا، تسلّی یا تشفّی دینا، خوش کرنا

ٹَھنْڈا پَڑ جانا

سرد ہو جانا، ٹھٹھر جانا

ٹَھنْڈا دَم بَھرْنا

ٹھنڈی سان٘س بھرنا یا لینا، آہ کرنا، حسرت و غم کا اظہار کرنا

ٹَھنْڈا پَسِینا آنا

خوف و ہراس یا عالم نزع میں پسینا آنا (جو ٹھنڈا ہوتا ہے)

ٹَھنْڈائی رَگَڑنا

ٹھنڈائی کے مقررہ اجزا پیس کر تیار کرنا.

ٹَھنْڈا ہے بَرْف سے بھی مِیٹھا ہے جَیسے اولا، کُچْھ پاس ہے تو دے جا نَہِیں پی جا راہِ مولا

سَقّوں یعنی پانی پلانے والوں کی صدا

ٹَھنْ٘ڈائی

بھنگ، سبزی (بھنگ کی ٹھنڈی تاثیر کی وجہ سے)

جی ٹَھنْڈا ہونا

مطمئن ہونا، آسودہ خاطر ہونا

پالا ٹَھنْڈا رَہنا

اکھاڑے کا بے رونق ہونا ، اکھاڑے میں چہل پہل نہ ہونا ؛ (مجازاً) کسی شے یا حالت کا سست یا مردہ ہو جانا.

کَلیجَہ ٹَھنْڈا رَہے

(عور) دعائیہ کلمہ ؛ خوش رہو ؛ آباد رہو .

لوہا ٹَھنْڈا ہونا

زور ٹوٹ جانا ، حوصلہ پست ہونا.

چُولھا ٹَھنْڈا ہونا

آگ بجھنا، کھانے پکانے کا کام ختم ہونا

چُولھا ٹَھنْڈا رَہْنا

کھانے پکانے کی محتاجی ہونا، مفلسی و غربت چھانا

پیٹ ٹَھنْڈا رَہنا

۔(عو) خوش رہنا۔ صاحب اولاد رہنا۔ اولاد کا زندہ رہنا۔

جِگَر ٹَھنْڈا ہونا

کلیجہ ٹھنڈا ہونا

دِل ٹَھنْڈا رَہنا

خوش ہونا

دِل ٹَھنْڈا ہونا

اطمینان ہونا ، تسکین پانا ، اِضطراب رفع ہونا.

بَدَن ٹَھنْڈا ہونا

روح پرواز کر جانا، مر جانا

چَراغ ٹَھنْڈا ہونا

روشنی ختم ہو جانا، چراغ گل ہو جانا یا بجھ جانا

قُرْآن ٹَھنْڈا ہونا

سہواً زمین پر گر جانا .

دِماغ ٹَھنْڈا ہونا

تازگی حاصل ہونا، سکون میسّر آنا، آرام ہونا، غصَہ ختم ہونا.

جِسْم ٹَھنْڈا ہونا

جسم کا سرد پڑ جانا، مر جانا.

سِیپارا ٹَھنْڈا ہونا

قرآن شریف یا پارے کا گِر پڑنا ، بے حُرمتی ہونا .

سِیپارَہ ٹَھنْڈا ہونا

قرآن شریف یا پارے کا گِر پڑنا ، بے حُرمتی ہونا .

عَلَم ٹَھنْڈا ہونا

علم دفن ہونا، علم کے پھریرے وغیرہ کا پھٹ جانا یا گر جانا

جوش ٹَھنْڈا ہونا

کسی جذبے کا دھیما پڑ جانا؛ غصہ ٹھنڈا ہونا، اشتعال دور ہونا.

گھوڑا ٹَھنْڈا ہونا

گھوڑے کی شہوت رفع ہونا .

غُصَّہ ٹَھنْڈا ہونا

غصہ ٹھنڈا کرنا (رک) کا لازم ، ناراضی درو ہونا .

غُصَّہ ٹَھنْڈا کَرنا

خفگی دور کرنا .

موتی کا ٹَھنْڈا ہونا

موتیوں کا ٹوٹ جانا، جب صبح ہونے لگتی ہے موتی ٹھنڈے معلوم ہونے لگتے ہیں یہ تڑکا ہونے کی علامت سمجھی جاتی ہے

لوہا ٹَھنْڈا گَرْم لوہے کو کاٹْتا ہے

رک : ٹھنڈا لوہا گرم الخ ، مستقل مزاج آدمی تیز طبع آدمی پر غالب آ جاتا ہے

جی ٹَھنْڈا کَرْنا

جی ٹھنڈا ہونا (رک) کا تعدیہ.

دِل ٹَھنْڈا کَرْنا

تسکین دینا ، خاطر جمع کرنا ، راحت پہن٘چانا ؛ اضطراب دور کرنا.

مِزاج کا ٹَھنْڈا

وہ جس کو غصّہ نہ آتا ہو ، جس کی طبیعت میں اشتعال نہ پیدا ہوتا ہو ؛ (مجازاً) شریف آدمی ۔

دِل ٹَھنْڈا رَکْھنا

دل خوش رکھنا ؛ دل کو پُر سکون رکھنا .

اردو، انگلش اور ہندی میں ٹَھنْڈا کے معانیدیکھیے

ٹَھنْڈا

ThanDaaठंडा

اصل: سنسکرت

وزن : 22

موضوعات: سرد

ٹَھنْڈا کے اردو معانی

صفت

  • نامرد، کم شہوت، ہیجڑا
  • سرد، خنک، جس میں گرمی یا حرارت نہ ہو، گرمی دور کرنے والا، فرحت دینے والا، سکون بخش
  • بے حس، جذبات سے عاری، سرد مہر
  • سست، کاہل
  • سُونا، بے رونق
  • متحمل، رحم دل، بردبار، بے نفس

شعر

English meaning of ThanDaa

Adjective

ठंडा के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • जिसमें ताप या गरमी न हो; शीतल; सामान्य से कम तापमान वाला
  • शीतल, कूल, उत्तेजित न होने वाला, गर्मी दूर करने वाला, सुख देने वाला, सुकून बख़श
  • {ला-अ.} बेरौनक; जिसमें उमंग न हो
  • नामर्द, हिजड़ा، जिसमें यौन उत्तेजना या कामशक्ति न हो
  • सुस्त, काहिल, आलसी, सब्र करने वाला, ,
  • जिसमें गरमी या आवेश न हो
  • बेनफ़्स, जिसे ग़ुस्सा ना आए, रहम दिल
  • शीतल पेय पदार्थ, जैसे- ठंडा शरबत, ठंडाई
  • बुझा हुआ; जो जलता हुआ न हो
  • धीमा; सुस्त
  • जिसमें यौन उत्तेजना या कामशक्ति न हो, जैसे- ठंडा आदमी
  • जिसमें बिजली का प्रवाह न हो, जैसे- ठंडा तार
  • जो ऊपरी या कृत्रिम हो
  • जो मर चुका हो
  • जो शीत प्रवृत्ति का हो, जैसे- ठंडे फल
  • {ला-अ.} बुझा हुआ।

ٹَھنْڈا کے مترادفات

ٹَھنْڈا کے متضادات

ٹَھنْڈا کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ٹَھنْڈا)

نام

ای-میل

تبصرہ

ٹَھنْڈا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words