تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"تو بھی" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں تو بھی کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
تو بھی کے اردو معانی
- باوجودیکہ، پھر بھی، تاہم
Urdu meaning of to-bhii
- Roman
- Urdu
- baavjuudike, phir bhii, taaham
English meaning of to-bhii
- still, yet, even then, even so, nevertheless, nonetheless
तो-भी के हिंदी अर्थ
- फिर भी, अभी भी, यहाँ तक, बावजूद-ये-कि, ताहम
تو بھی کے قافیہ الفاظ
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
تُو بھی رانی مَیں بھی رانی ، کَون بَھرے پَن گَھٹ پانی
۔(عو) جہاں سب کے سب کام سے جی چُرائیں وہاں یہ مثل بولتی ہیں۔
تُو بھی رانی ، مَیں بھی رانی ، کَون بَھرے پَن گَھٹ پَر پانی
جب سب کے سب کسی کام سے جی چرائیں یا اس کام کو اپنے مرتبے سے گرا ہوا خیال کریں تو اس موقع پر خصوصاً عورتیں بولتی ہیں.
یِہ تو کَبِیر بھی کَہہ گئے ہیں
یہ تو مسلمہ بات ہے، یہ بات تو اور سب بزرگوں کی تسلیم کی ہوئی ہے، اسے تو عارف باللہ بھی مانتے ہیں، یہ تو مانی ہوئی اور تسلیم کی ہوئی بات ہے، یہ بات مسلم ہے
ناک تو کَٹی پَر وہ بھی مَر گَئے
(طنزاً) تھوڑا نقصان ہوا پر ان کا زیادہ نقصان ہوا ، ہمارا تھوڑا نقصان دوسرے کے بڑے نقصان کا باعث ہوا
پُھول آئے ہَیں تو پَھل بھی آئے گا
۔(عو) مثل۔ پھول آنا دیکھو نمبر ۱ پھل آنا۔ بچہ جننا۔ عورتیں آپس میں دوسری بے اولاد عورت کی تسلّی کے لئے کہتی ہیں۔
ما مارے تو بھی ما ہی پُکارے
اپنوں کی فریاد اپنوں ہی سے کی جاتی ہے، اپنوں کی سختی بھی بُری نہیں لگتی، جس طرح بچّہ ما سے کیسا ہی پٹے مگر ما، ما کہتا جائے گا.
آرے سَر پَر چَل گَئے تو بھی مَدار ہی مَدار
تكالیف و مصائب برداشت كرنے پر بھی اپنے ارادے اور عقیدے سے باز نہیں آئے
مُجھ کو چاہتے ہو تو میرے کُتّے کو بھی چاہو
اگر مجھ سے محبت ہے تو میری ذریت سے بھی محبت رکھنی ہو گی ۔
ناک تو کَٹی پَر وہ بھی مَر لِیے
(طنزاً) تھوڑا نقصان ہوا پر ان کا زیادہ نقصان ہوا ، ہمارا تھوڑا نقصان دوسرے کے بڑے نقصان کا باعث ہوا
سَو دِلّی اُجَڑ گَئی تو بھی سَوا لاکھ ہاتھی
باوجود اتنی دفعہ برباد ہونے کے دِلّی میں اب بھی بہت دولت ہے.
آدھے اَساڑھ تو بَیری كے بھی بَرسے
اساڑھ کی آدھی بارش سے تو ہر ایک بہ شمول دشمن بھی فیضیاب ہو جاتا ہے مگر وہ بھی میسر نہیں، نہایت افسوس، مایوسی اور ناکامی کی حالت میں یہ کلمہ زباں پر لاتے ہیں
تیرے توڑے تو مَیں بیر بھی نَہ کھاؤُں
(عو) مجھے تجھ سے نفرت ہے یعنی تو اگر بیروں کو چھولے تو میں کھاؤں.
بِن روئے تو ماں بھی دُودْھ نَہِیں پلاتی
بے طلب کوئی مطلب حاصل نہیں ہوتا، طلب رزق میں تگ و دو ضروری ہے
چار باسَن ہوتے ہَیں تو کَھڑْکَتے بھی ہَیں
رک : جہاں چار برتن الخ ، جہاں چار آدمی جمع ہوتے ہیں تکرار بھی ہو جاتی ہے .
ہاتھی ہَزار لُٹے تو بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا
امیر آدمی کیسا ہی غریب کیوں نہ ہو جائے پھر بھی اس کی قدر رہتی ہے (مالدار کے مفلس ہو جانے کے موقعے پر مستعمل ہے) ۔
گھوڑا مِلا تو کوڑا بھی مِل جائے گا
بڑا یا مشکل کا ہوگیا تو چھوٹے یا آسان کام کی کیا فکر وہ بھی ہو جاتے گا .
خُدا دو سِینْگ بھی دے، تو وہ بھی سَہے جاتے ہیں
خدا کی ڈالی مصیبت برداشت کرنی پڑتی ہے، خدا کی دی ہوئی تکلیف بھی قبول ہے، اللہ کی رضا پر راضی ہونا چاہیے
گَدھا گَیا تو گَیا رَسّی بھی لے گَیا
بڑے نقصان کی پروا نہیں چھوٹے نقصان کا افسوس ہے ؛ ایک نقصان تو ہوا تھا ، اس کی وجہ سے دوسرا بھی ہوا ، چیز بھی گئی اور دوسرا نقصان بھی ہوا.
بَد بَدی سے نَہ جائے تو نیک نیکی سے بھی نَہ جائے
چاہے برا آدمی اپنی برائی سے باز نہ آئے مگر نیک کو اپنی نیکی نہیں چھوڑنا چاہیے .
سَوکَن تو چُون کی بھی بُری
سوت چاہے کیسی ہی ناچیر اور کمتر ہو ، بہرحال گوارا نہیں ، نہ جانے کس وقت نقصان پہن٘چا دے ، حریف بہرصورت حریف ہے۔
سَوکَن تو چوُنی کی بھی بُری
سوت چاہے کیسی ہی ناچیر اور کمتر ہو ، بہرحال گوارا نہیں ، نہ جانے کس وقت نقصان پہن٘چا دے ، حریف بہرصورت حریف ہے۔
چھاج بولا تو بولا چَھلْنی بھی بولی جِس مَیں بَہَتَّر چھید
لو عیب دار بھی بے عیب کی برابری کرنے لگا ، جب کوئی عیب دار ہو کر صاف لوگوں میں بولتا اور دخل دیتا ہے تو اس کی نسبت کہتے ہیں .
سَحَری بھی نَہ کھاؤں تو کافِر نَہ ہو جاؤں
ایک ماما سحری کھا لیتی تھی روزہ نہ رکھتی تھی ، ایک دن مالک نے پوچھا تو یہ جواب دیا ، یعنی دین کی مطلب کی بات مان لی اور تکلیف کی بات چھوڑ دی.
سُوپ تو سُوپ چَھلنی بھی بولی جس میں بَہَتَّر چھید
ادنیٰ، پست یا مُبتذل آدمی کے دخل در معقولات کرنے کے موقع پر بولتے ہیں، بے داغ چال چلن والا اگر شیخی بگھارے تو بجا ہے، عیبی کو زبان کھولنے سے پہلے اپنے عیبوں کو دیکھ لینا چاہیے
وُہ بِھی کُچھ اَیسا تو نَہ تھا
وہ بھی مضبوط اور حو صلے والا تھا، وہ کوئی ایسا بُرا نہ تھا نیز اتنا اچھا تو نہ تھا
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shihaab
शिहाब
.شِہَاب
flame (of fire), a firebrand, flame, flashing fire
[ Kabhi kabhi zamin par koi shihab aasman se girta hai aur ye shihab zamin se bahar ki chiz hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mutaharrik
मुतहर्रिक
.مُتَحَرّک
movable, transportable, floating, dynamic
[ Is but ko yun mutaharrik dekh kar mujhe taajjub hua ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
poshaak
पोशाक
.پوشاک
clothes, dress, garment
[ Aurton ki poshak umooman umda aur besh-qimat hoti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kinaara
किनारा
.کِنارَہ
side (of a road),end, edge
[ Khane ki thali ka kinara bahut hi patla hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
muntashir
मुंतशिर
.مُنْتَشِر
spread, dispersed, published, propagated
[ Maine aankhen band kar leen aur muntashir zehn ko yakja karne laga ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
baanii
बानी
.بانی
founder, initiator, builder, inventor
[ Sajnive Saraf Sahab Rekhta Foundation ke bani hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sufuuf
सुफ़ूफ़
.سُفُوف
powder, especially for medicine
[ Ande ka ek taraf ka sar tod kar namak aur kali-mirch ka sufoof mila kar khana chahiye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
afsos
अफ़सोस
.اَفْسوس
regret, repentance, Alas!, concern
[ Agar is nemat se mahroom rahun to bada afsos hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ruuhaanii
रूहानी
.روحانی
spiritual, hearty, holy, pure
[ Ye jismani shadi nahin ruhani shadi hogi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
saa'id
सा'इद
.ساعِد
forearm, wrist
[ But-khane ki ek makhsoos murti ka hath saaid se tuta hua tha ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (تو بھی)
تو بھی
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔