تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"توڑا" کے متعقلہ نتائج

توڑا

کمی، قلت، قحط

توڑَہ

رک: توڑا.

توڑا شیر ہونا

توڑا شیر کرنا (رک) کا لازم.

توڑا پَٹّی

چنائی میں ایک این٘ٹ کی لمبان اور دوسری کی چوڑان ملا کر بنا ہوا ردّا.

توڑا لَگْنا

گھاٹا پڑنا، خسارا ہونا، نقصان ہونا.

توڑا گَجْرا

گلے میں پہننے کا ایک زیور.

توڑا چانڈار

گلے میں پہننے کا ایک زیور.

توڑا پَڑْنا

کمی ہونا، قحط ہونا، گھاٹا پڑنا

توڑا ڈالْنا

کمی کرنا، تنگی دینا

توڑا مَروڑی

توڑا مَڑوڑی

توڑنا مڑوڑنا، چھینا جھپٹی، ہاتھا پائی، مَلنا دَلنا

توڑا شیر کَرْنا

بندوق کے تفیلے کو اُکسانا تاکہ بر وقت آگ دکھائی جا سکے، توڑے دار بندوق کو داغنے کے لیے تیار رکھنا.

توڑا توڑ

کشاکش، این٘چا تانی، ان بن.

توڑا ٹُوٹَن کَرْنا

الگ ہو جانا، جدا ہو جانا، تعلق چھوڑ دینا، لڑائی یا تکرار ہو جانا

توڑا لینا

رقص میں گت کا سلسلہ توڑ کر درمیان میں ایک اور حرکت کر کے پھر اسی گت کے سلسلے میں مل جانا، ناچتے وقت گھن٘گرو بجا کر پان٘و سے گت لینا.

توڑا جانا

ٹوٹنا ؛ کم غذا ملنا، کم غذا ملنے سے طاق گھٹنا.

توڑانا

توڑنا (رک) کا متعدی.

تُوڑائی

رک : تڑائی.

توڑ ہونا

تدبیر ہونا، علاج ہونا

ہَزار کا توڑا

اشرفیوں یا روپیوں کی تھیلی جس میں عموماً ہزار روپے یا اشرفیاں ہوں ۔

بَندھا توڑا

اشرفیوں یا روپیوں کی سر بند تھیلی ، پوری تھیلی۔

نَک توڑا

نک توڑا (نک کے تحتی)

کَلائی کا توڑا

کسی دھات یا سونے وغیرہ کی زنجیر جو عورتیں کلائی میں بطور زیور لپیٹتی ہیں

موتِیا کا توڑا

موتیا کے پھولو ں کا یا موتیوں کا بنا ہوا گلے ، ہاتھ یا پانو کا زیور جس میں لڑیاں ہوتی ہیں

چَھلّوں کا توڑا

گلے میں پہننے کا چھلے دار زیور.

رُوپے کا توڑا

پیسے کی کمی ، تن٘گ دستی ، ناداری.

اَشْرَفِیوں کا توڑا

نَک توڑا اُٹھانا

ناز نخرے برداشت کرنا ، ناز اُٹھانا ، ناز بے جا گوارا کرنا ۔

رَسّی توڑا کَر بھاگْنا

بے تحاشا بھگنا، جان چُھڑا کے بھاگنا، پیچھا چُھڑانے کے لیے بھاگنا

بوٹی توڑا مُونچھ مَروڑا

دوسروں کو تکلیف دے کر فخر کرنے والا

مُوچھ مَروڑا روٹی توڑا

اس شخص کے متعلق کہتے ہیں، جو مفت کی روٹیاں کھائے، کام کچھ نہ کرے اور موچھوں پر تاؤ دیتا پھرے

مُونْچھ مَروڑا، روٹی توڑا

جب کوئی مفت کی روٹی کھائے اور شیخی بھگارتا پھرے تو اس کے متعلق کہتے ہیں ۔

خُدا خُدا کَر کے کُفْر توڑا

بڑی مُشکل سے راضی کیا یا منایا.

پانی کا توڑا

پانی کی کمی

گلے کا توڑا

گلے میں پہننے کی سونے کی زنجیر

سونے کا توڑا

طلائی زنجیر ، سونے کی بنی ہوئی زنجیر جو پان٘و مین پہنتے ہیں.

تُفَن٘گ توڑَہ دار

وہ بندوق جو فلیتے کے ذریعے چلائی جائے ، رک : توڑے دار بندوق.

اردو، انگلش اور ہندی میں توڑا کے معانیدیکھیے

توڑا

to.Daaतोड़ा

اصل: ہندی

وزن : 22

موضوعات: تعمیر دباغت

توڑا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • کمی، قلت، قحط
  • رسّی کا ٹکڑا
  • گلے، ہاتھ یا پان٘و کا زیور جس میں لڑیاں ہوتی ہیں، عورتوں کے علاوہ بعض بندو مرد بھی گلے میں پہنتے ہیں
  • زنجیر، تار
  • اشرفی یا روبیوں وغیرہ کی تھیلی، تھیلی عموماً جس میں ہزار روپے یا اشرفیاں وغیرہ ہوں
  • بندوق کا فتیلہ، شتابہ
  • ناچتے وقت گت کا سلسلہ توڑ کر درمیان میں ایک اور حرکت کرکے پھر اسی گت کے سلسلے میں مل جانا
  • (تعمیرات) چھچے کی چھاؤں کو سہارنے یا اٹھائے رکھنے والا مثلثی شکل کا بنا ہوا پتھر جو منقش، سادہ، چھوٹا اور بڑا ہر قسم کا ہوتا ہے
  • چوڑائی کی طرف سے ردے میں اینٹ لگانا
  • اولتی
  • ایک قسم کی زنجیر طلا یا فقرہ جسے بانکے ترچھے سیاہی پگڑی کے اوپر لپیٹ لیتے ہیں
  • فولادی زنجیر جو پہلوان بازؤں پر باندھتے ہیں
  • ہل کی وہ لمبی لکڑی جس میں جوا ہوتا ہے
  • (دباغت) تانت سوتنے کا جھانوا
  • (تار کشی) تار کھین٘چتے وقت جنتری کو منڈھلی میں پھانسے رکھنے والی کھپچی
  • کمر کا پٹکا
  • جزیرہ، ٹاپو، کنارۂ دریا، مینڈ
  • وزن کے لحاظ سے ایک مقررہ ناپ، تھیلا، کٹّہ
  • شراب کا ناپ
  • زیور کی ایک قسم، ہار، (مجازاً) تسبیح
  • ایک راگ کا نام
  • ریت کا جزیرہ جو دریا یا سمندر میں بن جائے
  • روک، آڑ، سد راہ
  • نقصان، خسارا، ٹوٹا

شعر

English meaning of to.Daa

Noun, Masculine

  • scarcity, shortage
  • a piece of rope
  • bank (of a river)
  • gold or silver chain
  • match of a gun
  • ploughshare
  • purse or bag having coins or one thousand rupees
  • measurement of wine
  • name of a melody

तोड़ा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • किसी चीज को तोड़कर उसमें से अलग किया या निकाला हुआ अंश या भाग। खंड। टुकड़ा। जैसे-रस्सी या रस्से का तोड़ा।
  • टूटने या तोड़ने की क्रिया या भाव। टूट।
  • सोने-चाँदी का चौड़ी ज़ंजीर जैसा आभूषण; (ब्रेसलेट)
  • रुपए-पैसे रखने की थैली
  • भाग; उपविभाग
  • अभाव; तंगी; कमी; घाटा; टोटा; ज़रुरत
  • नदी का किनारा
  • नदी के किनारे पर बालू-मिट्टी से बना मैदान
  • रस्सी या जेवड़ी का टुकड़ा
  • हल की वह लंबी लकड़ी जिसपर जुआ लगाया जाता है; हरिस
  • तोड़कर हटाया गया भाग
  • एक बार में होने वाला नाच का कोई एक हिस्सा
  • किसी वस्तु का ज़रूरत से कम होना; घटती; ऊनता
  • मिसरी के समान साफ़ चीनी
  • तोड़ेदार बंदूक चलाने की नारियल की जटा की सूत से बुनी रस्सी; पलीता; फलीता
  • घमंड; अभिमान।

توڑا کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (توڑا)

نام

ای-میل

تبصرہ

توڑا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words