تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"عُود" کے متعقلہ نتائج

عُود

ایک خوشبودار لکڑی جسے بطور بخور جلایا جاتا ہے, اس کی کئی قسمیں ہوتی ہیں، سفید، سیاہ، زرد اور زمردی، عمدہ قسم کا عود پانی میں ڈوب جاتا ہے اسی لیے اسے عود غرقی بھی کہتے ہیں

عُودی

عود سے منسوب ، عود سے متعلق ، عود کے رن٘گ کا ، عود جیسا ۔

عُود دان

ایک خاص ساخت کا برتن جس میں دھونی کے لیے عود سلگایا جاتا ہے نیز وہ ظرف جس میں بنے ہوئے سوراخوں میں اگربتیاں لگائی جاتی ہیں، اگردان

عُود خام

کچَّا ، ناپختہ عود ۔

عُود سوز

اگردان، وہ دھات کا برتن جس میں اگر، عود اور عنبر وغیرہ سلگایا جاتا ہے

عُود ساز

عُود بَتّی

اگربتی، اگر اور دوسری خوشبودار چیزوں کا آمیزہ چڑھی ہوئی تیلی: اس آمیزے سے بنائی ہوئی گول سلاخ جسے عبادت گاہوں، گھروں اور محفلوں میں جلاتے ہیں

عُود نَواز

عُود کی بَتّی

رک : عود بتّی ۔

ہُود

۱۔ ایک پیغمبر جو قوم عاد کی طرف مبعوث ہوئے تھے ۔

عُودِ گُلاب

سیاہی اور سفیدی

عُودُ الصَّلِیب

خاص درخت کی لکڑی کا نام اس کی جڑ انگلی کے برابر موٹی اور بالشت بھر لمبی اور سفید رنگ ہوتی ہے توڑتے ہیں تو دو خط صلیبی متقاطع اس میں معلوم ہوتے ہیں طبی خواص میں یہ رعشہ لقوہ اور ام الصبیان کو نافع ہے بچّے کے گلے میں لٹکانے سے مرگی اور رونے کو آرام ہوتا ہے ، اس درخت کو نادانیا بھی کہتے ہیں ، مسیحی لوگ اس کی صلیب بناتے ہیں ، لاط : Paeoniaofficnalis ۔

عُودُ الْبَرْق

ایک پہاڑی روئیدگی عنب الدب کی جڑ ، طبی خواص میں یہ جڑ بہت خشکی پیدا کرتی ہے مادّے کو جذب کرتی ہے اور ورم کو تحلیل کرتی ہے ، لاط Calycotume Spinosa ۔

عُودِ صَلِیب

رک : عود الصلیب ۔

عُودُ الْحَیَّہ

ایک روئیدگی جو سوڈان میں پیدا ہوتی ہے سموسن سے مشابہت رکھتی ہے جب اس کو سلگاتے ہیں تو بہت تیز بو نکلتی ہے طبّی خواص میں یہ ہر قسم کے گرم و سرد زہر کا اثر دور کرتی ہے ، سیاہ دارو ، کرمۃالیضا ، لاط : Ophioxylon Serpentium ۔

عُودِ قَماری

وہ عود جو شہر قمار سے آتا ہے یہ بہت عمدہ قسم کا عود ہوتا ہے

عُودِ غَرْقی

عود گرہ ، خالص عود ، عمدہ اور خالص عود کی قسم جو پانی میں ڈوب جاتا ہے ۔

عُودِ ہِنْدی

ایک عمدہ قسم کا عود، جو ہندوستان میں پیدا ہوتا ہے اور سیاہ رنگ کا ہوتا ہے، اس کے دھوئیں کے لگانے سے کپڑوں میں جوئیں نہیں پڑتیں، لاط : Aloexlon Agallochum

عُودِ بَلْساں

درخت بلسان کی شاخیں یا ٹکڑے جو گندمی رنگ بور زرد چھال والے ہوں طبعی خواص میں یہ لکڑی سدوں کو کھولتی ہے اکثر زہروں کے لیے تریاق ہے ۔ عراق النساء کو فائدہ پہنچاتی ہے ، دوران سر اور چکر آنے کو بہت مفید ہے ۔

ہُودَہ

ٹھیک، بجا، درست، حق، صحیح نیز قدیم (اُردو میں زیادہ تر بے ہودہ کی ترکیب کی صورت میں مستعمل ہے).

اُوداہَٹ

اُوداہَت

اودا پن۔

لوبانی عُود

ایک قسم کا سفید عود

چِینی عُود

چین میں پیدا ہونے والی ایک خوشبودار لکڑی ، عود کی ایک قسم جو چین میں پیدا ہوتی ہے .

آتِش و عُود

بَرْبَط و عُود و رَباب

اردو، انگلش اور ہندی میں عُود کے معانیدیکھیے

عُود

'uud'ऊद

اصل: عربی

وزن : 21

عُود کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ایک خوشبودار لکڑی جسے بطور بخور جلایا جاتا ہے, اس کی کئی قسمیں ہوتی ہیں، سفید، سیاہ، زرد اور زمردی، عمدہ قسم کا عود پانی میں ڈوب جاتا ہے اسی لیے اسے عود غرقی بھی کہتے ہیں
  • ایک ساز کا نام جسے بربط بھی کہتے ہیں

شعر

English meaning of 'uud

Noun, Masculine

  • aloe wood, eagle wood, a fragrant wood
  • an musical instrument

'ऊद के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • एक साज़ का नाम जिसे बरबत भी कहते हैं, एक प्रकार का बाजा
  • एक सुगंधित लकड़ी जिसे बखू़र के रूप में जलाया जाता है इस की कई प्रकार होती हैं सफ़ैद, काला, पीला आदि, उम्दा किस्म का ऊद पानी में डूब जाता है इसी लिए उसे ऊद ग़र्क़ी भी कहते हैं, अगर, उक्त वृक्ष की सुगंधित लकड़ी

عُود کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (عُود)

نام

ای-میل

تبصرہ

عُود

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words