تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"زُود" کے متعقلہ نتائج

زُود

جلد، شتاب، تند، تیز مزاج، جلد باز، تیزرو

زُود ہَضْم

جلد ہضم ہو جانے والا، ہلکی غذا، لطیف خوراک، جلد جُزوِ بدن ہو جانے والی غِذا

زُود فہْم

بات کو جلد سمجھنے والا، ہشیار، ذکی

زُود رَن٘ج

بہت جلد آزردہ یا ناراض ہو جانے والا، جلد خفا ہو جانے والا

زُود ہَضْمی

غذا کا جلد ہضم ہو جانا

زُود فہْمِی

تیز فہمی، ہوشیاری

زُود رَن٘جی

رنجیدگی، آزردگی، ناراضی

زُود اِعْتِقاد

کسی بات پر جلد یقین کر لینے والا، جلد ایمان لے آنے والا

زُودی

جلدی، تیزی

زُود گو

تیزی کے ساتھ شعر کہنے والا

زُود زُود

جلدی جلدی، فوراً

زُود رَس

تیز فہم، بات کی تہہ کو پہن٘چ جانے والا، ذکی، ذہین

زُود تَر

زیادہ تیزی سے، بہت تیزی سے

زُود حِس

بہت جلد محسوس کر لینے والا، حسّاس، ذکی الحس

زُود سیر

کسی بات سے جلد ہی اکتا جانے والا

زُود اَثَر

فوراً اثر کرنے والا، جلد تاثیر کرنے والا

زُود خیز

پھرتیلا، چاق و چوبند

زُود رَسی

جلدی پہن٘چنا

زُود قَلَم

قلم برداشتہ لِکھنے والا، بے ساختہ اور بے تکلُّف لکھنے والا

زُود آمیز

مِلنسار ، خُوش اخلاق ، باہم مِلنے جُلنے والا.

زُود حِسی

حسّاسیت، ذکاوت

زُود گوئی

تیزی سے شعر کہنا، بے ساختہ کہنا (عموماً شعر کے لیے آتا ہے)

زُود سیری

کسی بات سے جلد اکتا جانا، جلد پیٹ بھر جانا

زُود زَوال

زوال پذیر ، جلدی بدلنے والا.

زُود خَشْم

جلد غصے میں آ جانے والا

زُود اَفْزا

تیزی سے بڑھتی ہوئی

زُود آشْنا

بہت جلد گُھل مِل جانے والا، جلد مانوس ہوجانے والا، جلدی دوست بن جانے والا، بے تکلف

زُود نَوِیس

تیزی سے لِکھنے والا، جلد لِکھنے والا، زُود نِگار

زُود نِگار

زُود نویس، تیزی سے لِکھنے والا

زُود آمیزی

مِلنساری ، گرم جوشی.

زُود رَفْتار

تیز چلنے والا

زُود نِگاری

تیز لکھنا، اسٹنو گرافی

زُود خَشْمی

خفگی، ناراضگی

زُود پَیوَنْد

زُود آمیز ، میل ملاپ یا تعلق رکھنے والا.

زُود نَوِیسی

جلدی جلدی لِکھنا

زُود یَقِینی

جلد یقین کرلینا، کسی بات کو جلد مان لینا

زُودِ نَوِشْتَہ

تیزی سے لِکھا ہوا، گھسیٹ کے لِکھا ہوا

زُود پَشِیماں

اپنی غلطی کا جلد احساس کرنے والا، بہت جلدی پچھتاوار کرنے والا

زُود فَراموش

جلد بُھول جانے والا، بُھلکڑ، لاپرواہ شخص

زُود رَفْتاری

تیز چلنا

زُود پَشیمان

اپنے کسی نامناسب طرزعمل یا کسی ناروا بات پر جلد پچھتانے والا، اپنی غلطی یا خطا پر جلد شرمندہ ہونے والا

زُودِ اِعْتِقادی

جلد یقین کرلینا ، جلد مان لینا .

زُودِ اِشْتِعال

جلد برہم ہو جانے والا، زود رنج، تنک مزاج

زُودِ مُشْتَعِل

جلد غُصّے میں آنے والا ، جلد ناراض ہو جانے والا .

زُودِ اِنْفِعال

فوراً اثر لینے والا ، جلد اثر پذیر.

زُودِ کَرَم

جلد لُطف و مہربانی کرنے والا ؛ (مجازاً) سخی ، مہربان.

زُودِ فَنا

جلد مِٹنے والا، جلد ختم ہو جانے والا، یکسر عارضی

زُودِ شِکَن

جلد ٹوٹنے والی، جلد ختم ہو جانے والی

زُودِ فَنائی

ناپئیداری، ہلاکت

زُودِ جَوابی

تکرار کرنا، دوبدو کرنا، تڑاخ پڑاخ کرنا

زُودِ پَشیمانی

شرمندگی، خِفّت، پچھتاوا

دَیر و زُود

دیر اور جلدی، چالاک اور ہوشیار

خَطِّ زُود نَوِیسی

تیز رفتار تحریر، مختصر نویسی، شارٹ بینڈ جو مخصوص اِشارات میں تحریر کی جاتی ہے

ہَر چَہ زُود آیَد دیر نَپایَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو چیز جلد آتی ہے وہ دیر تک نہیں ٹھہرتی ؛ جو کام جلدی میں کیا جائے وہ دیرپا نہیں ہوتا

اردو، انگلش اور ہندی میں زُود کے معانیدیکھیے

زُود

zuudज़ूद

اصل: فارسی

وزن : 21

زُود کے اردو معانی

صفت

  • جلد، شتاب، تند، تیز مزاج، جلد باز، تیزرو

فعل متعلق

  • جلدی سے، فوراً

شعر

English meaning of zuud

Adjective

Adverb

ज़ूद के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • जल्दी, शीघ्र, तुरंत, अविलंब, त्वरित

क्रिया-विशेषण

  • जल्दी से, अकस्मात, यथासमय

زُود کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (زُود)

نام

ای-میل

تبصرہ

زُود

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone