تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"زِین" کے متعقلہ نتائج

زِین

چمڑے وغیرہ کی وہ نشست جو سوار کے بیٹھنے کے لیے گھوڑے کی پیٹھ پر کَسی جاتی ہے، کاٹھی، چار جامہ

زِینَہ

سِیڑھی نیز سِیڑھیوں کا سِلسلہ، سیڑھیاں

زِینْہاری

خوف ، ڈر.

زِین ہونا

گھوڑے پر سوار ہونا

زِین خانَہ

وہ جگہ جہاں گھوڑے کی زِین ساز اور سواری کے سامان رکھے جائیں

زِینا

زِینہ (عموماً) قافیے کی ضرورت کے تحت مُستعمل)، سیڑھی

زِینِیا

(نباتیات) ایک مرکب پودا، جس میں گہرے سُرخ اور دوسرے رنگوں کے پُھول آتے ہیں، نیز اس پودے کا پھول

زِینَت

خوبصورتی، آرائش، زیبائش، آراستگی، سجاوٹ

زِینَہ دار

(کاشتکاری) زِینوں کی طرح ایک دُوسرے سے اون٘چا کھیت

زِینَہ نُما

زِینے کی طرح کا، زِینے کی شکل کا

زِینَت دِہ

زِینَہ زِینَہ

رک : زِینَہ بَزینَہ۔

زِینَہ بَزِینَہ

ایک ایک زِینہ چڑھ کے ، قدم بہ قدم ، درجہ بدرجہ ، بتدریج.

زِین دار

گھوڑے کی زِین اور ساز وغیرہ کی نگہداشت کرنے والا مُلازم.

زِین دوز

زِین سیِنے والا، زین تیّار کرنے والا، زِین ساز

زِینَۂ رَواں

متحرک زینہ ، مشین کے ذریعے چلتا ہوا زینہ ، خود کار زینہ.

زِینَہ بَنْدی

(کاشتکاری) کھیتوں کو زِینے کی طرح ایک دوسرے سے اونچا بنانا.

زِینْہار کھانا

عہد توڑنا، افسوس کرنا

زِین ساز

زین دوز، چار جامہ بنانے والا

زِین پوش

زِین کے اُوپر ڈالنے کا کپڑا، غاشیہ

زِین خاں

زِینْہاری کَرنا

ڈرنا، خوف کھانا

زِین پُشْت

ایسا گھوڑا جس کی پُشت یا کمر نِیچے کو دھن٘سی ہوئی ہو، ایسا گھوڑا رفتار کے اعتبار سے عیب دار خیال کِیا جاتا ہے اور زیادہ فاصلہ طے نہیں کرسکتا، کچھی

زِین کَرنا

گھوڑے پر زِین کَسنا

زِین کَسْنا

گھوڑے وغیرہ کی پیٹھ پر زِین رکھنا، سواری کے لیے تیّار کرنا

زِین ڈالْنا

(سواری و باربرداری) سواری کے لیے گھوڑے کی کمر پر زِین کسنا

زِین رَکْھنا

(سواری یا باربرداری) گھوڑے کی پیٹھ پر زین کسنا

زِین لَگانا

(سواری و باربرداری) سواری کے لیے گھوڑے کی کمر پر زِین کسنا

زِین دَھرْنا

(سواری و باربرداری) سواری کے لیے گھوڑے کی کمر پر زِین کسنا

زِین سَواری

گھوڑے کی پُشت پر سوار ہونا، گُھڑ سواری

زِین کِھینچْنا

گھوڑے پر زِین کَسنا

زِینَت گَری

آراستہ کرنا، بناؤ سِن٘گار کرنا

زِینَت دینا

سجانا، آراستہ کرنا، دلکش اور حسن میں اِضافہ کرنا

زِینَت پانا

خوبصورتی اور دلکشی حاصل ہونا، حسین و جمیل ہونا

زِینَت کَرنا

آرائش کرنا، سجانا، سِن٘گار کرنا

زِینَتِ بَزْم

جلسے میں بیٹھ کر جلسے کی عظمت کو چار چاند لگانے والا

زِینَت بَخْش

رونق عطا کرنے والا، حسن عطا کرنے والا، خوبصورتی بڑھانے والا

زِینَت بَڑھانا

رونق میں اِضافہ کرنا، شان و شوکت بڑھانا

زِینے کے ڈَنْڈے

سیڑھی کے وہ ڈنڈے جن پر پان٘و رکھ کر اُوپر چڑھتے ہیں.

زِینَت نِکالْنا

آرائش کرنا، سنوارنا، سجانا

دامَنَہ زِین

زین کا چمڑا جو دونوں طرف رکاب دوال کو ڈھان٘کتا ہے، رکاب دوال

نَمدَہ زِین

خانَۂ زِین

زین کا گھر

میگْھ زِین

رک : میگزین ۔

ڈَبَل زِین

مضبوط تاگے اور سنگین بناوٹ کا دبیز قِسم کا کپڑا جو فوجی وردیاں بنانے کے لیے مخصوص ہے اس کو بعض مقام پر چپکن کہتے ہیں.

نَمَد زِین

وہ نمدا جو زین کے نیچے گھوڑے کی پشت پر ڈالتے ہیں

دامَنِ زِین

کاٹھی کے نِیچے کا چمڑے کا حّصہ جو گھوڑے کی پسلیوں پر دونوں طرف لٹکا رہتا ہے.

صَدْرِ زِین

وہ فولادی حلقہ جو زین کے سامنے کے حصے میں لگا ہوتا ہے.

قاشِ زِین

گھوڑے کی کاٹھ کے آگے اور پیچھے کے تکیے جو قاش سے مشابہ ہوتے ہیں ، ہرنا.

رَہی بات تھوڑی، زِین، لَگام، گھوڑی

کچھ نہیں رہا جانے کا سامان رہ گیا

قاشِ زِین سے اُٹھا لینا

کسی سوار کو زین سے جدا کردینا یا گرا دینا

موچی لَڑیں اور سَرکار کا زِین ٹُوٹے

لڑے کوئی اور نقصان کسی کا ہو ، بڑے لڑیں اور نقصان چھوٹوں کا ہو ، کرے کوئی بھرے کوئی

گھوڑے گھوڑے لڑیں، موچی کا زِین ٹوٹے

کرے کوئی بھرے کوئی، طاقتور لوگوں کے جھگڑوں میں کمزور ناحق نقصان اُٹھاتا ہے، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا نقصان ہوتا ہے

موچی موچی لَڑیں اور سَرکار کا زِین ٹُوٹے

۔ مثل۔ لڑے کوئی نقصان کسی کا ہو۔

کاٹھ کا گھوڑا لوہے کی زِین جِس پَر بَیٹھے لَنگَڑ دِین

لنگڑے آدمی کے لئے سواری بھی مختلف چاہیے

اَنْدھا بادشاہ لَنگڑا وَزِیر کاٹھ کا گھوڑا لوہے کا زِین

جب نائب و منیب (یا پورا عملہ یا گھرانا وغیرہ) سب نکمے ٹھہرے تو کام سلیقے سے کیونکر ہو

کاٹھ کا گھوڑا ، کَپڑے کی زِین ، بُلایا ایک اور آ گَئے تِین

اردو، انگلش اور ہندی میں زِین کے معانیدیکھیے

زِین

ziinज़ीन

اصل: فارسی

وزن : 21

زِین کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • چمڑے وغیرہ کی وہ نشست جو سوار کے بیٹھنے کے لیے گھوڑے کی پیٹھ پر کَسی جاتی ہے، کاٹھی، چار جامہ
  • سائیکل کی گدّی
  • پالان، کجاوہ
  • ایک وضع کا موٹا سوتی کپڑا جس سے عام طور پر پتلون نیز پولیس اور اسکاؤٹس کی وردیاں یا کھلاڑیوں کے یونیفارم تیار کیے جاتے ہیں

شعر

English meaning of ziin

Noun, Masculine

  • saddle
  • bicycle seat
  • pack saddle
  • a kind of thick clothe

ज़ीन के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • घोड़े की पीठ पर रखी जाने वाली गद्दी, चारजामा, काठी
  • साईकल की गद्दी
  • पालान, कुजावा
  • एक प्रकार का मोटा और बढ़िया सूती कपड़ा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (زِین)

نام

ای-میل

تبصرہ

زِین

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words