تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ذُو" کے متعقلہ نتائج

ذُو

والا کے معنی میں آتا ہے

ذُو الزَّنَقَہ

(علم ہندسہ) اگر کسی ذو اربعہ اضلاع میں دو ضلع متوازی غیر متساوی اور دو ضلع غیر متوازی اور غیر متساوی ہوں، اس کو ذُوالزَّفَقَہ کہتے ہیں

ذُو الْعَین

(تصوف) وہ صاحب بصیرت کہ جو حق کو ظاہر اور خلق کو باطن پائے اور حق خلق میں مستور ہو

ذُو گاہ

(موسیقی) ایک عجمی راگ کا نام

ذُو نَوع

(وہ شے) جس کی دو یا زیادہ قسمیں ہوں ، دو قسم کا ، دو قسموں پر مشتمل ، متنوع .

ذُو رُمْع

(نجوم) دمدار ستارے کی ایک قسم جو نیزے کی طرح دکھائی دیتا ہے

ذُو جِہَت

دو سمتوں والا، دو مقابل صفات کا حامل

ذُوذُوابَہ

ایک ستارے کا نام جو گیسودار دکھائی دیتا ہے، گیسودار

ذُو مَعْنی

معنی دار مراد گول مول بات جس سے دو یا زیادہ مفہوم پیدا ہوتے ہوں، وہ بات جس میں کئی پہلو یا معنی نکلتے ہوں

ذُو زُنابَہ

دُم دار سِتارے کی ایک قسم کا ایسا سِتارہ جو گیسودار دِکھائی دیتا ہے .

ذُو الحِجَّہ

اسلامی قمری سال کے بارہویں مہینے کا نام جس کی نویں تاریخ کو حج اور دسویں تاریخ کو عیدالضحیٰ ہوتی ہے، اس کا شمار اشہرِ حرم میں ہوتا ہے

ذُو مَعانی

معنی دار مراد گول مول بات جس سے دو یا زیادہ مفہوم پیدا ہوتے ہوں، وہ بات جس میں کئی پہلو یا معنی نکلتے ہوں

ذُو اَضْعاف

(ریاضی) وہ عدد جس میں دوسرا عدد پوری دفعہ شامل ہو

ذُو الْجَنَہ

پروں والا، حضرت امام حسین کے گھوڑے کا نام جس پر جنگ کربلا میں آپ سوار تھے

ذُو وَجہَین

وہ بات یا کلام جس میں معنی و مطالب کے اعتبار سے دو رُخ پیدا ہوتے ہیں

ذُو مَعْنَین

ذومعنی رکھنے والا، معنی کے اعتبار سے پہلودار، دوہرے معنی رکھنے والا، مراد مبہم اشکال رکھنے والا

ذُو الْعَلا

بلند مرتبے والا، بزرگ و برتر

ذُو قَعْدَہ

اسلامی قمری سال کا گیارھواں مہینہ

ذُو الْعَقْل

(تصوف) اس شخص کو کہتے ہیں جو خلق کو ظاہر اور حق کو باطن دیکھے، اس وقت اس کے نزدیک حق آئینۂ خلق ہوگا اور محتجب ہوگا، اسطرح جیسے صورت کی وجہ سے آئینہ محتجب ہوتا ہے یا مطلق بہ سبب مقید محبوب ہوتا ہے

ذُو مَفْہُومی

کسی لفظ سے کئی مفہوم نِکالنا ، ذُومعنویت ، دوہرے معنی دینے کا عمل .

ذُو مَعْنِیَین

ذومعنی رکھنے والا، معنی کے اعتبار سے پہلودار، دوہرے معنی رکھنے والا، مراد مبہم اشکال رکھنے والا

ذُو الْعَینِی

(تصوف) وہ صاحب بصیرت کہ جو حق کو ظاہر اور خلق کو باطن پائے اور حق خلق میں مستور ہو

ذُوالفَترَہ

(طب) وقفہ والی (نبض)، ایسی نبض جس میں جہاں حرکت کی توقع ہوتی ہے وہاں خلاف توقع سکون ہوتا ہے

ذُو الْاَمْزِجَہ

(طب) ایسی دوائیں جن کے متعدد مزاج (کیفیات) ہوں

ذُو الْقَعْدَہ

اسلامی قمری سال کا گیارہواں مہینہ

ذُو الْمَقاطِع

(لِسانیات) ، د حُزو والا ، دو ارکان تہجّی والا (لفظ) ، سامی زبانوں کے مادّے بالالتزام سہ حرفی عموماً ذوالمقاطع یا دو جُزے ہوتے ہیں .

ذُوالْجِہتَین

دو سمتوں والا ، دوہری مشکل ، ایسی مشکل بات یا مسئلہ جس میں دو مشکل متبادل صورتوں میں سے ایک کا انتخاب لازمی ہو .

ذُو الْعَقْلی

(تصوف) اس شخص کو کہتے ہیں جو خلق کو ظاہر اور حق کو باطن دیکھے، اس وقت اس کے نزدیک حق آئینۂ خلق ہوگا اور محتجب ہوگا، اسطرح جیسے صورت کی وجہ سے آئینہ محتجب ہوتا ہے یا مطلق بہ سبب مقید محبوب ہوتا ہے

ذُو مَعنی بات

ذُو الرّائے

اہلِ دانش، عقلمند، دانا

ذُوہَجَّہ

ایسا لفظ جس کے ہجّے کیے جا سکیں .

ذُوالْحُلَیفَہ

ایک موضع کا نام جو مدینۂ مُنوَّرہ سے چھ میل کے فاصلے پر واقع ہے، مدینہ اور اطرافِ مدینہ کے حاجی اِسی مقام سے حج کے لیے احرام باندھتے ہیں

ذُوفی

خرافات، واہیات، قابلِ نفرت باتیں

ذُو الحِج

اسلامی قمری سال کے بارہویں مہینے کا نام جس کی نو تاریخ کو حج اور دس تاریخ کو عیدُالضّحیٰ ہوتی ہے، اس کا شمار اشہرِ حرم میں ہوتا ہے

ذُوجِہتَین

دو سمتوں والا ، دو مُتضاد صفات یا پہلوؤں کا حامل .

ذُو مَعْنی کہنا

ایسی بات کہنا جس میں کئی معنی نکلتے ہوں، پہلو دار بات کہنا

ذُو النُّون

حضرت یونس کا لقب، جو چالیس دن تک مچھلی کے پیٹ میں رہے

ذُو الْعَشِیرَہ

اہل خاندان، رشتے دار، اہل قبیلہ

ذُو مَعْنَوِیَّت

ذومعنی کا اسم کیفیت

ذُو فَن

کسی فن کا ماہر، ہنر مند

ذُواب

ذُوالْقُربیٰ

قرابت دار، ہم جدی رشتہ دار

ذُو الْکِفل

ایک پیغمبر کا نام

ذُوالْمَطالِع

(شاعری) ایسا قصیدہ جس میں کئی مطلع ہوں

ذُو المِنَن

احسانات کر نے والا، بخشش کر نے والا، بہت زیادہ نعمتیں دینے والا، خدا

ذُو ناب

پھاڑ کھانے والے جانور، خطرناک جانور

ذُوالْقَعْرَین

ایسا شیشہ جو دونوں طرف مجوف ہو

ذُوالْخاصَّہ

(طب) ایسی اشیاء خورد و نوش یا ادویہ جن کی خاصیت تو معلوم ہے لیکن نوعیت عمل معلوم نہیں اس گروہ میں وہ ادویہ داخل ہیں جو مثلاً باوجود گرم ہونے کے گرم امراض میں، اور باوجود سرد ہونے کے سرد امراض میں مفید ہیں

ذُو لَبی

دو ہون٘ٹوں والا (شخص) ؛ (کوئی چیز) جس کے دو حاشیے یا کنارے ہوں .

ذُو النُّورَین

رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان کا لقب جن کے نکاح میں رسول اکرم کی دو صاحب زادیاں حضرت رقیہ اور حضرت ام کلثوم یکے بعد دیگرے آتی تھیں

ذُو ذَنَب

دُم دار سِتارہ، جھاڑو تارا

ذُو رِحْم

(میراث) میت کے وہ ورثا جو ذو الفروض اور عصبہ نہ ہوں مثلاََ میت کی بیٹیوں اور پوتیوں کی اولاد، میت کا نانا اور نانا کا باپ یا نانا کی ماں یا نانا کی نانی، بہنوں کی اولاد بھائیوں کی بیٹیاں وغیرہ

ذُو البَحرَین

ذُوالْمَن

احسان کر نے والا، بہت بخشش کر نے والا (خدائے تعالیٰ کے لیے مستعمل)

ذُوالْیَد

(فقہ) کسی چیز پر قبضہ رکھنے والا خواہ وہ اس کا مالک حقیقۃً ہو یا نہ ہو

ذُو سِتَّۃُ الْاَضْلاع

(علم ہندسہ) ایسی شکل جس کے چھ ضلع ہوں لیکن ضلع اور زاویے برابر نہ ہوں

ذُوالکَیف

ذُو خَمْسَۃُ الْاَضْلاع

(علم ہندسہ) ایسی شکل جس کے پانچ ضلعے ہوں لیکن ضلعے اور زاویے برابر نہ ہوں

ذُو فُنُون

بہت سے فن جاننے والا، مختلف ہنروں کاماہر، بہت بڑا عالم

ذُو لُباب

ذہین، ہوشیار، عقل مند

اردو، انگلش اور ہندی میں ذُو کے معانیدیکھیے

ذُو

zuuज़ू

اصل: عربی

وزن : 2

ذُو کے اردو معانی

صفت

  • والا کے معنی میں آتا ہے

English meaning of zuu

Adjective

  • master, possessor, owner, lord, possessed of, endowed with, having

ज़ू के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • वाला के अर्थ में आता है

ذُو کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ذُو)

نام

ای-میل

تبصرہ

ذُو

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words