تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
",qzo" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
",qzo" کے متعقلہ نتائج
آدھے قاضی قُدوہ آدھے باوا آدم
اس شخص كی بابت كہتے ہیں جو اپنے كو سب سے بڑھ چڑھ كر سمجھے اور بڑے حصے كا مستحق جانے (كہا جاتا ہے كہ ایک قاضی قدوہ نامی كے ستر یا چوراسی بیٹے تھے، اس لیے مبالغے كے طور پر یہ مثل مشہور ہوگئی كہ آدھے ہیں كل اولاد آدم اور آدھے میں قاضی قدوہ كی اولاد)
اَڑی دَھڑی قاضی کے سر پڑی
پرائی بلا اپنے سر پڑی، دوسرے کی مصیبت اٹھانی پڑی، کسی کام کی بھلائی برائی مرکزی آدمی کے سر آ کر پڑتی ہے
آدھے قاضی قُدْوَہ اَور آدھے باوا آدَم
اس شخص كی بابت كہتے ہیں جو اپنے كو سب سے بڑھ چڑھ كر سمجھے اور بڑے حصے كا مستحق جانے (كہا جاتا ہے كہ ایک قاضی قدوہ نامی كے ستر یا چوراسی بیٹے تھے، اس لیے مبالغے كے طور پر یہ مثل مشہور ہوگئی كہ آدھے ہیں كل اولاد آدم اور آدھے میں قاضی قدوہ كی اولاد)
چُوں قَضا آیَد طبیب اَبْلَہ شَوَد
جب موت آتی ہے طبیب اندھا ہو جاتا ہے یعنی جب موت کا وقت آجاتا ہے تو طبیب کی بھی عقل ناکارہ ہو جاتی ہے، موت کا کوئی علاج نہیں اس وقت حکیم بھی بے وقوف بن جاتا ہے
قاضی کی داڑھی تَبَرُک میں گَئی
جب کوئی اچھی شے دیکھتے دیکھتے یا مفت میں خراب ہو جاتی ہے تو یہ مقولہ کہتے ہیں.
تَنْہا پیش قاضی رَوی راضی شَوی
تنہائی میں قاضی کے سامنے جو چاہو سو بیان دیدو اور جس طرح چاہو اسے مطمئن کردو ، ایسے موقع پر بولتے ہیں جب معاملہ یک طرفہ پیش ہو اور فریق ثانی کو جواب دبی یا صفائی کا موقع نہ ہو
قاضی کی لَونْڈی مَری، سارا شَہر آیا، قاضی مَرا، کوئی نَہ آیا
بڑے آدمی کی زندگی میں لوگ خوشامد کرتے ہیں اس کے مرنے کے بعد کوئی اس کا نام تک نہیں لیتا
قاضی کی لَونْڈی مَری، سارا شَہر آیا، قاضی مَرے کوئی نَہ آیا
بڑے آدمی کی زندگی میں لوگ خوشامد کرتے ہیں اس کے مرنے کے بعد کوئی اس کا نام تک نہیں لیتا
تَنْہا پیش قاضی رَوی راضی آئی
تنہائی میں قاضی کے سامنے جو چاہو سو بیان دیدو اور جس طرح چاہو اسے مطمئن کردو ، ایسے موقع پر بولتے ہیں جب معاملہ یک طرفہ پیش ہو اور فریق ثانی کو جواب دبی یا صفائی کا موقع نہ ہو
دو دِل راضی تو کیا کَرے قاضی
فریقین کی رضا مندی میں حاکم دخل نہیں دے سکتا، دو شخص متفق ہوں تو تیسرا نقصان نہیں پہنچا سکتا
دو دِل راضی تو کیا کَرے گا قاضی
فریقین کی رضامندی میں حاکم دخل نہین دے سکتا، دو شخص متفق ہوں تو تیسرا شخص نقصان نہیں پہن٘چا سکتا
جَب دو دِل راضی تو کیا کَرے گا قاضی
فریقین کی رضامندی میں حاکم دخل نہین دے سکتا، دو شخص متفق ہوں تو تیسرا شخص نقصان نہیں پہن٘چا سکتا
قاضی جی کی لَونْڈی مَری سارا شَہر آیا، قاضی مَرے کوئی نَہ آیا
جس کا منہ ہوتا ہے اس کے سبب ہر ایک کی خاطر ہوتی ہے، جب وہ مر جاتا ہے تو کوئی نہیں پوچھتا، جیتے جی کے سب لاگو ہیں، منھ دیکھے کی سب کو خاطر ہوتی ہے، بڑے آدمی کی زندگی میں لوگ خوشامد کرتے ہیں اس کے مرنے کے بعد کوئی اس کا نام تک نہیں لیتا، بہت سے کام بڑے آدمیوں کو خوش کرنے کے لیے ہی کیے جاتے ہیں، ان کے مرنے پر انہیں کوئی نہیں پوچھتا، کیونکہ پھر ان سے کوئی کام نہیں
نَماز قَضا کَرنا
فرض نماز وقت ِمقررہ پر نہ پڑھنا، نماز کا وقت گزار دینا یا نماز سرے سے ادا ہی نہ کرنا، نماز چھوڑ دینا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔