تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ت" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ت" کے متعقلہ نتائج
تُو
کلمۂ خطاب جو ادنیٰ یا کم درجے یا کم عمر والے کی نسبت یا غصے کے عالم میں بلا امتیاز حیثیت بولا جاتا ہے
تِیا
(گنجفہ و تاش) وہ پتا جس پر تین نشان ہوتے ہیں، تری، تگی؛ چوسر کا دانو جس میں تین صفر آن کر پڑتے ہیں، تین کانے؛ سولھڑی یا سلھٹی کی بازی میں تین کوڑیوں کا پٹ آنا؛ نکّا موٹھ کے کھیل میں وہ تین کوڑیاں جو گنڈے گنڈے الگ کرنے کے بعد موٹھ سے بچ رہتی ہیں اسی پرکھیل کا مدار ہوتا ہے .
تھیا
(نان بائی) تندور میں روٹی لگانے کی گول گردے نما گدی جو کپڑے کے غلاف میں پھونْس بھر کر بنالی جاتی ہے اس پر بنائی ہوئی روٹی رکھ کر تندور میں لگاتے ہیں . رفیدہ .
تیرا
ضمیر مخاطب۔ کلمۂ خطاب، جو ادنیٰ کی طرف کیا جاتا ہے یا خدائے برتر کی طرف، نظم میں ’تیرا‘ کی جگہ ’ترا‘ اور ’تیری‘ کی جگہ ’تِری‘ جائز ہے
تَنْہا
اکیلا، جدا، تن تنہا، اکیلا دم، اکیلا فرد، جُدا، مُجرَّد، وہ گھر سے تنہا نکلا تھا راستہ میں اور لوگ ساتھ ہوگئے، صرف، فقط۔ اپنے دم سے،یکتا، لاثانی، بے نظیر، طاق
تُمِہیں
(یائے معروف سے) ’تم ہی، کی جگہ خاص کرتم کے معنی میں اب ’تم ہی‘ فصاحت کے خلاف ہے، (یائے مجہول سے) ’تم کو‘ کی جگہ
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔