تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تھے" کے متعقلہ نتائج

تھے

رک : تے (= سے) .

نَہ کَہتے تھے

ہم تو کہتے تھے ، ہم نے تو سمجھایا تھا ، ہم نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا ، کسی کی ہدایت یا نصیحت پر عمل نہ کرنے سے نقصان ہوجانے پر ہدایت کرنے والا کہتا ہے ۔

ہَت تھے جانا

ہاتھ سے جانا ، قبضے سے نکلنا ۔

ہَم نَہ کَہتے تھے

جو کچھ ہم نے کہا تھا وہی ہوا

دَس کَماتے تھے بِیس کھاتے تھے بَرْسات کے بَعْد گَھر آتے تھے

بہت فضول خرچی کرتے تھے.

حال ٹھار تھے رَہنا

حال ٹھکانے ہونا.

کیوں ہَم نَہ کَہتے تھے

۔ آخر وہی بات ہوئی جو ہم کہتے تھے۔ ؎

وُہِ بھی کیا دِن تھے

کیا اچھا زمانہ تھا

سَر تھے

اِبتدا سے ، پھر سے.

کَبھی تو ہَمارے بھی کوئی تھے

پرانا تعلق بھلا دیا

جِیتے تھے تو راہ بَتاتے تھے اَب تو مَرے پَڑے ہیں

کبھی ہمارا شمار بھی دانش مندوں میں تھا اب تو بیکار ہو گئے ہیں.

وہ تو ہَم سَمْجھے ہی تھے

ہمیں تو پہلے سے معلوم تھا ۔

اِسی تھے

اسی غرض یا وجہ سے ، اسی لیے .

تُم صَدْقے کیوں نَہ ہُوئے تھے

دوست سے اظہار نفرت یا اظہار الفت کے وقت بھی بطور استعارہؑ عداوت آمیز بولتے ہیں

نَزدِیک تھے

نزدیک سے ، قریب سے ۔

آپَس تھے

آپس میں ، باہم دکر (آپس + دکنی: سے ) بمعنی آپس سے

وہ کون دن تھے

وہ کیا اچھا زمانہ تھا، وہ کیا شاندار اور خوبصورت دن تھے

کَون دِن تھے

کیسا اچھا زمانہ تھا، کتنا عُمدہ وقت تھا، کیسے اچھّے دن تھے

ایکَس تھے ایک

ایک سے بڑھ کر ایک

دانت تھے تو چَنے نَہ تھے، چَنے ہوئے تو دانت نَہِیں

جب جوانی تھی تو کچھ مقدور نہ تھا اور جب مقدور ہوا تو جوانی نہ رہی، بے وقت مراد حاصل ہونے پر بولتے ہیں

وہ دن کیا تھے

کیا اچھا زمانہ تھا

کیا دِن تھے

کیسا اچھا زمانہ تھا، عجب زمانہ تھا

چَوبے گَئے تھے چَھبّے ہونے دُوبے ہو آئے

کوئی ترقی کے لیے کچھ کام کرے اور بجائے ترقی کے تنزل ہو جائے تو کہتے ہیں .

کیا کَم تھے

پہلے ہی بہت تھے ، کافی تھا ، اب اور ہو گیا (زیادتی ظاہر کرنے کے موقع پر مستعمل).

خُدا رَکْھتے تھے

ہمارا بھی اللہ ہے ، ہمارا بھی کوئی محافظ ہے.

تُم صَدْقے گَئے تھے

دوست سے اظہار نفرت یا اظہار الفت کے وقت بھی بطور استعارہؑ عداوت آمیز بولتے ہیں

سَر تھے پَگ لَگوں

سرتا پا ، سر سے پان٘و تک .

رونے ہی کو تھے اِتْنے میں آ گَیا بھائی

رونے کے لیے بہانہ مِل گیا ، خفا تو تھے ہی تکرار سے اور بھی اِشارہ ہو گیا زبردستی کسی سے چھیڑ چھاڑ کرنا یعنی اُون٘گتے کو ٹھیلتے کا بہانا ہو گیا

آئے تھے ہَر بَھجْنے کو اور اَوٹَن لَگے کَپاس

جو کرنا چاہیے تھا اس کے خلاف کرنے لگے، دین کے بہانے دُنیا کمانے لگے

دَرَخْت بوئے تھے آم کے ، ہو گَئے بَبُول

جب نفح کی امید پر کام کرنے سے نقصان ہوجائے تو کہتے ہیں .

سَدا مِیاں گھوڑے ہی تو رَکْھتے تھے

جب کوئی شخص اپنی بساط سے باہر قدم رکھتا ہے اور تعلّی یا اپنی بڑائی بیان کرتا ہے تو ازراہِ طنز کہتے ہیں

وہ مَنڈھی ہی جاتی رَہی جَہاں اَتِیت رَہتے تھے

وہی نہیں رہے جن سے فائدہ اٹھاتے تھے، وہ بنیاد ہی ختم ہو گئی ہے

جَب چَنے تھے تَب دانت نَہ تھے، جَب دانت ہُوئے تَب چَنے نَہِیں

جوانی میں غربت تھی لطف نہ اٹھایا، پیری میں دولت ملی اب لطف اٹھانے کی طاقت نہیں

جَب چَنے نَہ تھے تو دانت تھے ، جَب چَنے ہوئے تو دانت نَہِیں

رک : جب چنے تھے الخ ؛ بے وقت کسی چیز کا حاصل ہونا

کیا کیا اِرادے تھے

بہت ارادے تھے ، حسرت نہ نکلی.

مُکھ تھے پُھول جَھڑنا

رک : منَھ سے پھول جھڑنا ۔

کیا پَٹاک پَڑے تھے

کیسا غُل ہنگامہ ہوتا تھا ، کیا رونق یا خوش حالی ہوئی تھی ، کچھ بھی نہ تھا.

وہ دن بھی غنیمت تھے

۔وہ زمانہ اچھا تھا۔؎

گَئے وہ دِن جو خَلِیل خاں فاخْتَہ مارتے تھے

خوش اقبالی کا زمانہ جاتا رہا ، اب ادبار کا زمانہ ہے.

صُورَت میں لال لَگے تھے

(طنزاً) بہت خوبصورت تھا (عموماً کیا کے ساتھ مستعمل)۔

وہ کَمْلی ہی جاتی رَہی جِس میں تِل بَنْدھتے تھے

اب وہ چیز ہی نہیں جس کی وجہ سے لوگ متوجہ ہوتے تھے، حسن جاتا رہا نیز وہ زمانہ جاتا رہا

وُہ دِن گَئے جَب خَلِیل خاں فاخْتَہ مارا کَرتے تھے

اقبال مندی اور خوشحالی کا زمانہ گزر گیا ۔

وہ دِن گَئے کہ خَلِیل خاں فاخْتَہ مارا کَرتے تھے

۔اقبال کا زمانہ گزرگیا۔

وہ کَمبَل ہی گَئے جِس میں تِل بَنْدھتے تھے

اب وہ چیز ہی نہیں جس کی وجہ سے لوگ متوجہ ہوتے تھے ؛ حسن جاتا رہا نیز وہ زمانہ جاتا رہا

جِس دِن کِھیل بَتاسے بَرسے تھے

کم عقل یا ناسمجھ آدمی جب بات نہیں سمجھتا یا جب لوگ اس کو بناتے ہیں ، اس وقت بولتے ہیں .

اِتْنی بی لے کَر آئے تھے

رک : اتنی ہی تھی

روزَہ چُھڑانے گَئے تھے نَماز گَلے پَڑی

جب ایک مشکل سے بچنے کی کوشش میں دوسری مشکل سر پڑے تو اس وقت کہتے ہیں.

وہ کَملی ہی نَہِیں جِس میں تِل بَندھتے تھے

رک : وہ کمبل ہی گئے الخ ؛ اب وہ چیز نہیں رہی ، وہ زمانہ نہ رہا

اُونْٹ دغْتے تھے مَکَّڑ بھی دَغْنے آئے

اعلیٰ کو دیکھ کر ادنیٰ بھی ان کی ریس کرنے لگے .

دادا جان پَرائے بَردے آزاد کَرْتے تھے

شیخی مارنے والے کے مُتعلق کہتے ہیں

گَئے تھے روزے چُھڑانے نَماز گَلے پَڑی

رک : گئے تھے نماز بَخْشْوانے روزے گلے پڑ گئے ، ایک کام سے جان چھڑاتے چھڑاتے ایک اور کام مل جائے تو کہتے ہیں.

گَئے تھے نَماز بَخْشوانے ، روزے گَلے پَڑے

گَئے تھے نَماز مُعاف کَرانے اُلٹے روزے گَلے پَڑے

ایک مشکل سے بچنا چاہا ، دوسری مشکل اس سے زیادہ آ پڑی ، ایک کام سے عذر کیا دوسرا کام اور سپرد ہوا ، اُلٹ لینے کے دینے پڑ گئے.

یِہ تو اَچّھے تھے اُوپر والوں نے بِگاڑ دِیا

یہ تو اچھے آدمی تھے دوسرے لوگوں نے اسے خراب کر دیا ہے

گَئے تھے نَماز بَخْشْوانے اُلٹے روزے گَلے پَڑے

ایک مشکل سے بچنا چاہا ، دوسری مشکل اس سے زیادہ آ پڑی ، ایک کام سے عذر کیا دوسرا کام اور سپرد ہوا ، اُلٹ لینے کے دینے پڑ گئے.

نَماز چُھڑانے گَئے تھے روزے گَلے پَڑ گَئے

ایک کام سے پیچھا چھڑانا چاہا دوسرا ذمے آ پڑا

وہ دِن گَئے کہ خَلِیل خاں فاخْتَہ اُڑایا کَرتے تھے

۔اقبال کا زمانہ گزرگیا۔

وُہ دِن گَئے جَب خَلِیل خاں فاخْتَہ اُڑایا کَرتے تھے

وہ دن نکل گئے جب خلیل خاں عیش کرتے تھے

نَماز بَخْشوانے گَئے تھے ، روزے گَلے پَڑ گَئے

ہائے رے بُڑھاپے جَوانی میں کیا پَتَّھر پَڑے تھے

جوانی کی حالت میں کچھ نہیں کیا تو بڑھاپے میں جوانی کا افسوس فضول ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں تھے کے معانیدیکھیے

تھے

theथे

وزن : 2

تھے کے اردو معانی

فعل، قدیم/فرسودہ

  • رک : تے (= سے) .

شعر

English meaning of the

Verb, Archaic

  • was
  • were

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تھے)

نام

ای-میل

تبصرہ

تھے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words