تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"خس" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"خس" کے متعقلہ نتائج
خَس خانہ
خس کی ٹٹیوں سے گھرا ہوا کمرہ یا گھر جس میں بڑے آدمی گرمیوں کے دنوں میں دوپہر کے وقت رہتے ہیں
خَس پوش
گھاس پھوس سے ڈھکا ہوا (چھپّر، کچّا مکان اور چھتیوں وغیرہ)، سوکھے پتوں والا، سوکھا ساکھا، معمولی
خَس پوش بَنگْلَہ
وہ سرکاری نیز امیروں کی رہائش گاہ جِس پر گرمی سے بچائو کے لیے گھاس کے چَھپَر کی چھت بنائی جاتی تھی
خَس کی ٹَٹّی
بانس کی کھپچیوں اور سریری کے بنے ہوئے چوگوشہ مُستطیل دوہرے چوکھٹوں کے اندر خس کی جڑوں کے ریشے بھرے ہوتے ہیں، جِنہیں گرمیوں میں دروازوں یا کِھڑکیوں میں لگا دیا جاتا ہے، اِس پر پانی چھڑکتے ہیں، جِس سے کمرہ خُنک اور خُوشبودار رہتا ہے، بادشاہوں کے یہاں اِن پر کیوڑہ اور گُلاب چھڑکا جاتا تھا
خَسّی پَرْنالہ
(تعمیرات) وہ پرنالہ جِس کے منْھ پر کوئی نلوانہ ہو اور اس کا پانی دیوار کے سہارے اُترے جِس کے لیے دیوار پر استرکاری کا پُختہ راستہ بنا دیا جاتا ہے، خصی پرنالہ.
خَسُّ الْحِمار
(نباتیات) ایک قِسم کا پھول دار پودا، لسان الثور، ابُو خلسا، اس کی ایک قسم رنگنے کے کام آتی ہے
خَس کَم جَہاں پاک
نالائق یا بیکار شخص کے چلے جانے یا مر جانے پر کہتے ہیں کہ چلو اچھا ہوا دنیا پاک ہوئی
خَسْرَۂ کَنکُوت
خسرے کی اس کتاب میں علاوہ دوسری باتوں کے تعداد جنس کا خانہ بھی ہوتا ہے جس سے اناج کی مِقدار معلوم ہوتی ہے.
خَسّی ڈاٹ
(معماری) دِیوار کی چنائی کے اندر ادّھے کی قِسم کی چنی ہوئی ڈاٹ جو بُنیاد کی کِمزوری کی وجہ سے دِیوار کے آثار کی چنائی میں لگائی جاتی ہے تاکہ اُوپر کا وزن ڈاٹ پر رُکے، وصلی ڈاٹ.
خَسِرَالدُّنْیا وَالْآخِرَہ
عربی مقولہ، مبنی بر آیتِ قرآنی جِس کا مطلب ہے دُنیا اور آخرت دونوں کا نُقصان
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔