تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مولیٰ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"مولیٰ" کے متعقلہ نتائج
مُولیُ المُوالاۃ
(فقہ) وہ رفیق جس سے یہ عہد کیا جائے کہ اگر میں کوئی جرم کروں ، سزا بھگتوں اور مروں تو بعد اس کے تو میری میراث پائے گا ۔
مُولیم
ایک لمبی گاؤ دم شکل کی سفید رنگ ترکاری (جڑ) جس میں شلجم کی طرح ڈنٹھل اور کسی قدر چوڑے پتے ہوتے ہیں ، کچی اور بطور سلاد یا پکاکر بھی کھائی جاتی ہے ، بہت ہاضم ہوتی ہے ۔
مُولیُ المُوالات
(فقہ) وہ رفیق جس سے یہ عہد کیا جائے کہ اگر میں کوئی جرم کروں ، سزا بھگتوں اور مروں تو بعد اس کے تو میری میراث پائے گا ۔
مُولیم اَپنے پَتّوں بھاری
جس سے اپنا بوجھ نہیں سنبھل سکتا وہ دوسروں کا بوجھ کیا بٹائے گا ، جو اپنی مشکل دور نہیں کرسکتا وہ کسی کی کیا مدد کرے گا
مُولی گاجَر کی طَرَح
۔ نہایت بے قدری سے۔ (مراۃ العروس) کیسی بد احتیاطی سے زیور مولی گاجر کی طرح ڈال رکھا ہے۔
مُولی کے چور کو سُولی
۔مثل۔ چھوٹے جُرم پر بڑی سزا۔ (اجتہاد) جیسی چوری لاکھ کی ویسی چوری راکھ کی۔ تو یہ حکم ویسا ہی ہوا جیسے مولی کے چور کو سولی۔
ہَر فَن مَولیٰ
ہر کام کا ماہر ، ہر فن جاننے والا ، ہر کام میں طاق ، جگت استاد ، سب باتوں میں کامل (طنزاً بھی مستعمل) ۔
مَرضی مَولیٰ اَز ہَمَہ اَولیٰ
ہر معاملے میں خدا کی رضا پر راضی رہنا چاہیے ، مالک کی رضا سب سے بہتر ہے (کسی معاملے میں انسان کی بے بسی کے موقع پر مستعمل) ۔
فِیل مُولی
مولی کی ایک قسم جس کا طول دو ہاتھ سے زیادہ ، قطر دو بالشت اور وزن تقریباً بیس سیر تک ہوتا ہے ، بنگال کے کئی مقامات پیدا ہوتی ہے.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔