تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ٹوٹے" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ٹوٹے" کے متعقلہ نتائج
ٹوٹے مارا بانْیا بَھر جوگی کا بھیس، ہان٘ڈے بھِکشا مان٘گْتا گھر گھر دیس بدیس
بنیے کو گھاٹا ہو تو فوراً جوگی بن کے دیس بدیس مان٘گتا پھرتا ہے
ٹوٹے سے ہو گھر کا ٹِیپا، ٹوٹا گَیا تو کُھلا نَصیبا
گھاٹا گھر کا ستیاناس کردیتا ہے، گھاٹا نہ پڑے تو خاندان کی قسمت کھل جاےٴ
ٹوٹے سے ہو گھر کا ٹِیبا، ٹوٹا گَیا تو کُھلا نَصیبا
گھاٹا گھر کا ستیاناس کردیتا ہے، گھاٹا نہ پڑے تو خاندان کی قسمت کھل جاےٴ
ٹوٹے بال کُھونْسنا
۔بال جو کنگھی کرنے میں ٹوٹتے ہیں عورتیں اُن کو لپیٹ کر اکثر دیواروں کے سوراخوں میں کھونس دیتی ہیں۔ ایسے بالوں کا ہَوا میں اُڑ کر کوٗڑے میں جانا بُرا سمجھتی ہیں۔ ؎
ٹوٹے مارا بانْیا بَھر جوگی کا بھیس، ہانڈے بِچھا مانگْتا پھرے دیس بدیس
بنیے کو گھاٹا ہو تو فوراً جوگی بن کے دیس بدیس مان٘گتا پھرتا ہے
ٹُوٹے پَڑنا
۔لازم۔ ۱۔ایک پر ایک کا گِرنا۔ ؎ ۲۔ بوجھ کے مارے جھُکا جانا۔ آموں کے بارے درخت ٹوٹے پڑتے ہیں۔ بیگم اتنا گہنا لادے تھیں کہ کان ٹوٹے پڑتے تھے۔
ٹُوٹے دِل کو جوڑْنا
جس شخص کو صدمہ پہونچا ہو اس کو دلاسا دینا، دل شکستہ یا رنجیدہ کی تسلی و تشفی کرنا
شاہ عَبّاس كا عَلَم ٹُوٹے
(عور) حضرت عباس ابن علی كے عَلَم كی مار پڑے، تباہ ہو، برباد ہو(كلمۂ بد دعا)
ٹوٹا کَردے مُنہ کو کالا ، ٹوٹے والا جَگَت کا مالا
گھاٹا بہت بدنام کرتا ہے اور آدمی پر ایک کی نظر میں ذلیل ہو جاتا ہے
گھوڑے گھوڑے لڑیں، موچی کا زِین ٹوٹے
کرے کوئی بھرے کوئی، طاقتور لوگوں کے جھگڑوں میں کمزور ناحق نقصان اُٹھاتا ہے، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا نقصان ہوتا ہے
لاٹھی ٹُوٹے، نَہ باسَن پُھوٹے
اس طرح کام نکالنا جس میں کسی کا نقصان نہ ہو ، کام بھی ہو جائے اور کسی کا نقصان نہ ہو .
فالُودَہ کھاتے دانت ٹُوٹے بَلا سے
اگر آسان کام میں بھی جی گھبرایا تو بلا سے، اگر بھلائی میں بھی برائی ہو تو ہوا کرے
نَین کا نیہ نَہ ٹُوٹے، جَیسے بیل بِرِچھ کو لِپٹے، سُوکھ جائے نَہ چُھوٹے
آنکھ لگانے کے بعد محبت نہیں جاتی جیسے بیل درخت سے لپٹ جاتی تو اس سے الگ نہیں ہوتی خواہ سوکھ جائے
نَین کو نیہ نَہ ٹُوٹے، جَیسے بیل بِرِچھ کو لِپٹے، سُوکھ جائے نَہ چُھوٹے
آنکھ لگانے کے بعد محبت نہیں جاتی جیسے بیل درخت سے لپٹ جاتی تو اس سے الگ نہیں ہوتی خواہ سوکھ جائے
گَدھا گِرے پَہاڑ سے، مُرغی کے ٹُوٹے کان
ایک غیر متعلقہ بات، ناممکن بات، نہ گدھا پہاڑ سے گرتا ہے نہ مرغی کے کان ٹوٹ سکتے ہیں
ابھی تو تمہارے دودھ کے دانت بھی نہیں ٹوٹے
ابھی ناتجربہ کار ہو، ابھی بچے ہو، ابھی نادان ہو، نا سمجھی یا کم سنی کا زمانہ ہے
بَھٹ پَڑے سونا جِس سے ٹُوٹے کان
وہ فائدہ کس کام کا جس میں کوئی ضرر شامل ہو ، جو نفع اذیت پہن٘چاے اس کا نہ ہونا اچھا ہے .
موچی لَڑیں اور سَرکار کا زِین ٹُوٹے
لڑے کوئی اور نقصان کسی کا ہو ، بڑے لڑیں اور نقصان چھوٹوں کا ہو ، کرے کوئی بھرے کوئی
گھوڑی گھوڑے لَڑیں موچی کا زین ٹُوٹے
لڑے کوئی نقصان کسی کا ، زبردست کے جھگڑے میں غریب یا نا دار لوگوں ہی کو نقصان پہچ جاتا ہے .
ابھی تو تمہارے دودھ کے دانت بھی نہیں ٹوٹے ہیں
ابھی ناتجربہ کار ہو، ابھی بچے ہو، ابھی نادان ہو، نا سمجھی یا کم سنی کا زمانہ ہے
گِرنے والا سَسْتا چُھوٹے اَور گَرْدَن میری ٹُوٹے
اگر جس پر آفت یا مصیبت آنے والی ہو وہ صاف بچ جائے اور دوسرا اتفّاقیہ اس میں پھن٘س جائے تو کہتے ہیں .
دان٘ت ٹُوٹے اور کُھر گِھسے پِیٹھ نَہ بوجھا لے، اَیسے بُوڑھے بَیل کو کَون بان٘دھ بُھس دے
بوڑھے آدمی کو کوئی اپنے پاس رکھنا نہیں چاہتا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔