تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کفن" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"کفن" کے متعقلہ نتائج
کَفَن
میّت کو پہنانے کے بغیر سلے کپڑے، جو ہر مذہب میں اس کے رواج اور قاعدے کے مطابق ہوتے ہیں، مسلمانوں میں مرد کے لیے تین اور عورت کے لیے پانچ کپڑے ہوتے ہیں، مُردہ کو لپیٹنے کی چادر، مُردے کا کپڑا
کَفَن چور
وہ چور جو قبر کھود کر مردے کا کفن چُرایا کرتا ہے، لکھنؤ میں کفن کھسوٹ، دہلی میں کفن چور ہے، کفن دزد
کَفَن دُزْد
ایسا لوٹ کھسوٹ کرنے والا جو جسم پر کپڑے تک نہ چھوڑے، بہت لوٹنے والا، بہت منافع خور، دوسروں کا مال کھا جانے والا
کَفَن کو لَگے
(کوسنا بطورِ قسم) کچھ بھی گرہ میں نہیں ہے، اگر ہوتو میں مرجاؤں اور میرے کفن دفن میں کام آئے
کَفَن پَر لَگے
(یقین دلانے کے لیے) کفن پر خرچ ہو، ایک قسم کا حلف ہے، جیسے : ہمارے پاس ایک کوڑی ہو تو کفن پر اُٹھے
کَفَن پَر اُٹھے
(یقین دلانے کے لیے) کفن پر خرچ ہو، ایک قسم کا حلف ہے، جیسے : ہمارے پاس ایک کوڑی ہو تو کفن پر اُٹھے
کَفْنی
کفن کے کپڑے میں سے ایک کپڑا جو مرد اور عورت کے لیے مشترک ہے اور کُرتا کے بطور میت کو پہناتے ہیں
کَفَن باندْھنا
مرنے کو تیار رہنا، جان پر کھیلنا، سر ہتھیلی پر رکھنا، لڑائی پر جاتے ہوئے کفن کی علامت کے طور پر سفید کپڑا سر سے لپیٹنا.
کَفَن لپیٹْْنا
مرنے کو تیار رہنا، جان پر کھیلنا، سر ہتھیلی پر رکھنا، لڑائی پر جاتے ہوئے کفن کی علامت کے طور پر سفید کپڑا سر سے لپیٹنا.
کَفَن پھاڑ کَر
(تحقیراً) بدحواس یا بے تاب ہو کر ، بے تحاشا، بے تابانہ، جوش جنوں کے ساتھ، شدتِ دیوانگی کے ساتھ.
کَفَن کاٹھی کَرْنا
مُردے کا کفن دفن کرنا، تجہیز و تکفین کرنا، کفنانا دفنانا، (ہندو) (تحقیر سے) مردے کی تجہیز وتکفین کرنا
کَفَن کا چونگا کَرْنا
مرتے مرتے کفن لے مرنا، کفن دفن کا انتظام کرلینا، مرتے مرتے کچھ لے مرنا (کوئی رنڈی بڑھاپے کے قریب کسی کے گھر بیٹھ جاتی ہے تو تجربہ کار تماش بین اس کی نسبت کہا کرتے ہیں کہ اس رنڈی نے کفن کا چون٘گا کیا یا مرتے مرتے کفن لے مری).
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔