تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"گھاؤ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"گھاؤ" کے متعقلہ نتائج
بَندَر گھاؤ
وہ زخم جو بڑھتا چلا جاتا ہے اچھا نہیں ہوتا، جب بندر کا زخم اچھا ہونے کے قریب ہوتا ہےتو وہ اسے پھر چھیل ڈالتا ہے
بَنْدَر کا گھاؤ
وہ زخم جو کبھی اچھا نہ ہو (بندر اپنے زخم کو بار بار کھجاتا رہتا ہے اس لیے وہ کبھی مندمل نہیں ہوتا)
موزَہ کا گھاؤ بِیوی جانے یا پاؤں
رک : موزے کا گھاؤ الخ ، اپنی تکلیف کو انسان خود اچھی طرح سمجھتا ہے ۔
تَلْوار کا گھاؤ بَھرتا ہے بات کا نَہِیں بَھرتا
طعن و تشنیع اور بد کلامی کا اثر تلوار کے زخم سے زیادہ گہرا اور دیرپا ہوتا ہے
تَلْوارکا گھاؤ بَھر جاتا ہے بات کا نَہِیں بَھرتا
طعن و تشنیع اور بد کلامی کا اثر تلوار کے زخم سے زیادہ گہرا اور دیرپا ہوتا ہے
تَلْوار کا گھاؤ بَھر جاتا ہے زَبان کا نَہِیں بَھرتا
طعن و تشنیع اور بد کلامی کا اثر تلوار کے زخم سے زیادہ گہرا اور دیرپا ہوتا ہے
دِل کا گھاؤ رانی جانے یا راؤ
دلی رنج و غم کی اسی کو خبر ہوتی ہے جو اس میں مبتلا ہوتا ہے ، جس پر مصیبت پڑتی ہے اسکو وہی خوب سمجھتا ہے
مُوس کا گھاؤ رانی جانے یا راؤ
خانگی معاملات سے آدمی خود ہی خوب واقف ہوتا ہے ، اپنی تکلیف کو انسان آپ ہی اچھی طرح سمجھ سکتا ہے ؛ راز رازدار ہی کو معلوم ہوتا ہے ۔
مُوتْنے کا گھاؤ مِیاں جانے یا پانْو
ہر شخص چھپی جگہ سے خود ہی واقف ہو سکتا ہے ، پوشیدہ حال یا راز دوسرے کیا جانیں
موزے کا گھاؤ بِیوی جانے یا راؤ
خانگی معاملات سے آدمی خود ہی خوب واقف ہوتا ہے ، اپنی تکلیف کو انسان آپ ہی اچھی طرح سمجھ سکتا ہے ؛ راز رازدار ہی کو معلوم ہوتا ہے ۔
مُوس کا گھاؤ بِیوی جانے یا راؤ
خانگی معاملات سے آدمی خود ہی خوب واقف ہوتا ہے ، اپنی تکلیف کو انسان آپ ہی اچھی طرح سمجھ سکتا ہے ؛ راز رازدار ہی کو معلوم ہوتا ہے ۔
مرغی کو تکلے کا گھاؤ بہت ہے
۔مثل غریب کو تھوڑا نقصان بھی بہت ہے۔کمزور کو تھوڑا صدمہ بھی بہت ہے۔(محصنات)بڑھیا ہریالی اورکوٹھری کی دیوارمیں آکر بچ گئی مگر وہی مثل ہے مرغی کو تکلے ہی کا گھاؤ بہت ہوتاہے دوتین دوہتڑ جو اس پر جمے سسکیاں لیینے لگی۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔