تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"گھوڑے" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"گھوڑے" کے متعقلہ نتائج
گھوڑے کو تَنْگ اَور مَرْد کو بَنْگ
۔نادان کو مار پیٹ مگر سمجھ دار کو اشارہ ہی کیف ہے۔ چست چالاک بنانے کے واسطے عاقل کو ایک اشارہ ہی کافی ہے۔
گھوڑے مر گئے، گَدھوں کا راج آیا
شریف گئے بے وقوف اُن کی جگہ قائم مقام ہوئے، شریف مر گئے رذیل رہ گئے
گھوڑے کی دُم بڑھے گی تو اَپنی ہی مَکّھی اُڑائے گا
۔مثل ہر شخص اپنی ترقی سے خود ہی فائدہ اُٹھاتا ہے۔ ہر ایک اپنا ہی بھلا چاہتاہے۔
گھوڑے بیچ کَر سونا
۔(گھوڑے کے نہ بکنے کی حالت میں اُس کے سوداگر کو مارے فکر کے نیند نہیں آیاکرتی ہے۔) پاؤں پھیلا کر سونا۔ بے فکری سے سونا۔ ؎
گھوڑے گھوڑے لڑیں، موچی کا زِین ٹوٹے
کرے کوئی بھرے کوئی، طاقتور لوگوں کے جھگڑوں میں کمزور ناحق نقصان اُٹھاتا ہے، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا نقصان ہوتا ہے
گھوڑے کو گھر کتنی دُور
گھوڑں کے آگے مسافت اور فاصلے کی کوئی حقیقت نہیں، کام کرنے والے کے لئے سب کچھ آسان ہے، حیلے حوالے بے سود ہیں
گھوڑے کی ہنسی اور بالَک کا دکھ جان نہیں پڑتا
گھوڑے کی ہنسی اور بچے کی تکلیف معلوم نہیں ہوتی کیونکہ یہ بتا نہیں سکتے
گھوڑے کو ٹانْگ مَرْد کو بانْگ
۔نادان کو مار پیٹ مگر سمجھ دار کو اشارہ ہی کیف ہے۔ چست چالاک بنانے کے واسطے عاقل کو ایک اشارہ ہی کافی ہے۔
گھوڑے کو لات اَور آدمی کو بات
نادان کو مار پیٹ مگر سمجھ دار کو اشارہ ہی کافی ہے، چست چالاک بنانے کے واسطے عاقل کو ایک اشارہ ہی کافی ہے
گھوڑے کی شادی کرنا
۔ (چابک سواروں کی اصطلاح) گھوڑے کو بیچنا۔ (چونکہ گھوڑے کی نسبت بیچنے کا لفظ بُرا سمجھتے ہیں اس وجہ سے شادی کرنا کہتے ہیں)۔
گھوڑے کو لات، آدمی کو بات
نادان کو مار پیٹ مگر سمجھ دار کو اشارہ ہی کافی ہے، چست چالاک بنانے کے واسطے عاقل کو ایک اشارہ ہی کافی ہے
وَہی بات گھوڑے کی لات
اس وقت مستعمل جب بچے اپنے کسی دوست کو کوئی بات یاد دلاتے ہیں، بے اصل بات کی نسبت بھی بولتے ہیں
کاغَذی گھوڑے دَوڑانا
(احکام یا پیغام وغیرہ پر مشتمل) تحریریں اِدھر اُدھر بھیجنا، خط بھیجنا، جابجا خطوط بھیجنا
ہَوائی گھوڑے پَر سَوار رَہنا
رک : ہوا کے گھوڑے پر سوار رہنا ؛ ہمیشہ عجلت میں ہونا ، بہت جلدی میں ہونا ، جانے کے لیے تیار رہنا ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔