تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
".ejid" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
".ejid" کے متعقلہ نتائج
جَدْع
(عروض) زحاف مفعولات کی ایک قسم جس سے مراد اسقاط دو سبب خفیف سے اور حرف آخر و تد مفروق کے ساکن کرنے سے ہے.
ض
بلحاظِ اصوات اُردو حروفِ تہجی کا اکتیسواں ، عربی کا پندرھواں اِور فارسی کا اٹھارواں حرف. یہ حرفِ صحیح (مصمتّہ) ہے ۔ تلفّظ ضاد ہے. علمِ تجوید کی رُو سے اس کا مخرج حافۂ لسان یعنی زبان کا بغلی کنارہ جو حلق کی طرف ہے اور اِس کے دائیں یا بائیں اور اوپر کی ڈاڑھوں کی جڑیں۔ اس کا ٹھیک تلفّظ اہلِ عرب ہی کرتے ہیں ، اُردو والے دُواد یا ضواد تلفّظ کرتے ہیں۔ اُردو میں اس کی آواز ”ز“ سے مشابہ ہے۔ یہ کلمے کے شروع میں بھی آتا ہے اور درمیان یا آخر میں بھی ، جیسے ضابطہ ، مضر ، فیض. اسے ضادِ معجمہ یا ضاد منقوطہ بھی کہتے ہیں ، حسابِ جُمل میں اس کے آٹھ سو عدد فرض کیے گئے ہیں۔ یہ عربی میں شمسی حرف ہے۔ اس لیے اس سے پہلے ”ال“ معرفہ آئے تو لامِ غیر ملفوظ ہو گا اور ض مشوّد پڑھا جائے گا. یہ خاص عربی زبان کا حرف ہے اور فارسی یا اُردو کے صرف ان لفظوں میں آتا ہے جو عربی سے لیے گئے ہیں ۔
آزادْ وَضْع
جس كی طبیعت اور مزاج میں وارستگی ہو، وہ شخص جس کی طبیت میں آزادی ہو، تكلفات سے دور، آزاد طبع
عِضادَہ
لکڑی کے دروازے کا بازو، کنارہ ؛ اصطرلاب کی پُشت پر لگا ہوا ایک مستطیل پرزہ جسے گھما کر اجرامِ فلکی کی بلندی وغیرہ دریافت کرتے ہیں.
آزادْ قَلَم
وہ اہل قلم جس كے لكھنے پر كسی قسم كی پابندی عائد نہ ہو، بلا جھجک اور غیر جانبداری سے لكھنے والا
اِیزادُ الاَعْشار
(جعفر) جن حروف (ابجد) کے عدد اکائی سے زیادہ ہوں ان کی دہائی ترک کر کے اکائی لینا اور اس کی جگہ اس کے برابر حرف شمار میں لانا (مطلع العلوم (ترجمہ) ، ۲۰۸).
آزادْ مُعاشَرَہ
سماج كا وہ طبقہ جو قدیم رسوم وقیود كا پابند نہ ہو اور جس نے اپنی فلاح وبہبود اور ترقی كے لیے خود اصول وضوابط بنائے ہوں، وہ طبقہ جس نے خلاف عقل و فطرت رسومات كو ختم كر دیا ہو
آزاد كا قَشْقَہ
وہ سیدھی لكیر جو آزاد فقیر اپنے ماتھے پر كھینچتے اور اس كو اللہ كا الف جانتے ہیں، آزاد كا الف
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔