تلاش شدہ نتائج
"a.nkhaa.n" کے متعقلہ نتائج
آنکھوں
آلہ بصارت، خوردبین کا لینس، لینس
آنکھیں
آنکھ کی جمع فاعلی (واحد (آنکھ) کے ساتھ درج کیے ہوئے مستعملات کے علاوہ) حسب ذیل محاورات وغیرہ میں مستعمل
اَنْکھانا
ناراض ہونا، ناخوش ہونا، غصہ ہونا
آنکھ نکلوانا
آنکھ کے ڈھیلے نکلوانا، اگلے زمانے میں ایسی سزائیں دی جاتی تھیں
آنکھ نہ چھپنا
تیوروں سے مزاج کی کیفیت ظاہر ہونا
آنکھ نہ ملاؤ
گریبان میں منہ ڈالو، شرم کرو
آنکھ نہ ڈالنا
التفات نہ کرنا، پروا نہ کرنا
آنکھ نَہ مِلا
شرماؤ ، گریباں میں من٘ھ ڈالو .
آنکھ نہ پڑنا
توجہ نہ ہونا، رغبت نہ ہونا
آنکھ نہ اٹھ سکنا
شرم و ندامت سے نظر اوپر نہ کرنا
آنکھ نہ پسیجنا
رحم نہ آنا، آنسو نہ نکلنا
آنکھ نیچی رہنا
نیچے کی طرف دیکھنا، نظر نیچی رکھنا، شرمندہ ہونا
آنکھ نہ کھل سکنا
دیکھ نہ سکنا، روشنی کی تاب نہ لا سکنا
آنکھ ناک سے درست ہے
اعضاء میں کچھ نقص نہیں، خوبصورت ہے نہ بد صورت
آنکھ نَم کَرْنا
آبدیدہ ہونا، آن٘سُو بھر لانا
آنکھ نَہ رَکھنا
نظر نہ آنا، سمجھدار نہ ہونا
آنکھ نَہ ٹَھیرنا
تیز روشنی یا چکاچوندھ وغیرہ کی وجہ سے کسی پر نگاہ نہ ٹک پانا
آنکھ نَہ ٹَھہَرنا
تیز روشنی یا چکاچوندھ وغیرہ کی وجہ سے کسی پر نگاہ نہ ٹک پانا
آنکھ ناک سے دُرُسْت
جس انسان کے اعضا میں کھلا ہوا عیب نہ ہو، نہ بہت خوبصورت نہ بد صورت، قبول صورت
آنکھ نہ دیکھو بہو چاند سی
آنکھ کا خیال مت کرو ویسے بیوی بہت اچھی ہے
آنکھ ناک سے ڈَرْنا
اعضا کی سلامتی کے لیے خدا سے ڈرتے رہنا اور برے کام سے بچنا، قہر الہی سے ڈرنا، گناہ کی سزا سے ڈرنا
آنکھ نِیچی کَرْنا
(لفظاً) نیچے کی طرف دیکھنا
آنکھ نہ دیدہ کاڑھے کشیدہ
سلیقہ کچھ نہیں اور دعوے بڑے بڑے، لیاقت کچھ نہیں حوصلے بہت کچھ
آنکھ نہ ناک بَنّو چاند سی
اس بد صورت کے لئے طنزیہ طور پر استعمال کرتے ہیں جو خود کو خوبصورت جانے
آنْکھ نَہ ناک، بَنّی چانْد سی
اس بد صورت کے لئے طنزیہ طور پر استعمال کرتے ہیں جو خود کو خوبصورت جانے
آنکھ ناک مکھ موند کے نام نرنجن لے، بھیتر کے پٹ جب کھلیں جب باہر کے پٹ دے
سب کام چھو ڑ کر یعنی خشوع خضوع کے ساتھ خدا کو یاد کرو تو نجات حاصل ہوتی ہے
آنکھ نہیں جس کی ساکھ نہیں اس کی
آنکھوں کے لحاظ سے عزت ہوتی ہے
آنکھ ناک مکھ موند کے نام نرنجن لیئے، بھیتر کے پٹ جب کھلیں جب باہر کے پٹ دیئے
سب کام چھو ڑ کر یعنی خشوع خضوع کے ساتھ خدا کو یاد کرو تو نجات حاصل ہوتی ہے
آنکھوں سے
بسر و چشم، بہت اچھا، بخوشی، بدل و جان، بڑی خوشی سے
آنکھیں پھاڑ پھاڑ کَر دیکھنا
آنکھیں سَفید پَڑْنا
بصارت جاتی رہنا (اکثر کثرت انتظار یا شدت گریہ وغیرہ سے)
آنکھیں دوڑنا
چاروں طرف یا اِدھر اُدھر دیکھنا
آنکھوں میں گَڑھے پَڑْنا
کمال ضعف اور ناتوانی سے آنکھوں کے ڈھیلوں کا اندر دھنس جانا
آنکھوں میں گڑھے پڑ جانا
آنکھوں کے گرد حلقے پڑ جانا
آنکھوں پر غفلت کے پردے پڑنا
اچھا برا نہ دکھائی دینا، بے خبر اور غافل ہونا، کچھ نہ سوجھنا
آنکھوں پَر غَفْلَت کا پَرْدَہ پَڑنا
اچھا برا نہ دکھائی دینا، بے خبر اور غافل ہونا
آنکھیں کَڑْوانا
آنکھوں میں ہلکی ہلکی خارش سی ہونا اور پانی بھر بھر آنا (جو نیند یا خمار وغیرہ کی علامت ہے)
آنکھوں پر غفلت کے پردے پڑ جانا
اچھا برا نہ دکھائی دینا، بے خبر اور غافل ہونا، کچھ نہ سوجھنا
آنکھوں بھوں ٹیڑھی چڑھانا
خفا ہونا، نفرت ظاہر کرنا، تیوری چڑھانا
آنکھیں تو بَڑی بَڑی ہیں
(طنزاً) سامنے کی چیز نہیں سوجھتی
آنکھیں پڑنا
خاص توجہ ہونا، مہربانی کی نظر سے دیکھا جانا
آنْکھوں دیکھا پَھٹ پَڑا مُجھے کانوں سُنْنے دے
سچے کو جھوٹا بناتے ہو اور دوسرے کی آنکھوں سے دیکھی ہوئی بات کو اپنی سنی سنائی پر ترجیح دیتے ہو
آنکھیں پُھڑْوانا
اندھا کر دینا (قدیم زمانے کی ایک سزا)
آنکھیں بڑی بڑی ہیں
جب سامنے پڑی چیز دکھائی نہ دے
آنکھیں تَلْووں سے رَگَڑنا
خوشامد یا پیار سے آنکھوں کو قدموں سے لگانا
آنکھیں تلوؤں سے رگڑنا
خوشامد یا پیار سے آنکھوں کو قدموں سے لگانا