تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"aapkii" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"aapkii" کے متعقلہ نتائج
آپ کا قطْعِ کَلام ہوتا ہے
جب کوئی شخص کچھ کہتا ہو اور اثناے گفتگو اسے روک کر دوسرا شخص خود کچھ کہنا چاہے تو یہ جملہ استعمال کرتا ہے چونکہ بات میں بات کہنا خلاف ادب ہے اس لیے گستاخی کا عذر یوں کیا جاتا ہے
آپ کا ہے
مقصود یہ ہوتا ہے کہ (یہ مال) میرا ہے لیکن خلوص اور اتحاد ظاہر کرنے کے لیے کہتے ہیں کہ آپ کا ہے
آپ کی خُوشی
نیک صلاح دینے کے بعد یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ میں اپنی راۓ پر عمل کرنے کے لیے مجبور نہیں کرتا ؛ کسی کام کے لیے کسی کا ارادہ سننے اور اس سے متفق نہ ہونے کی صورت میں اختلافی الفاظ کی جگہ ، مترادف : جو آپ کی مرضی ہو کریں ، جو آپ کا جی چاہے کیجیے، آپ برائی بھلائی کو خوب سمجھتے ہیں ، وغیرہ (اکثر خیر ، جو ، آگے وغیرہ کے ساتھ ،)
آپ کی کرامات دیکھ لی
اصل حال ظاہر ہو گیا، دغا فریب کھل گیا، معلوم ہو گیا آپ نکمے ہیں، آپ سے کچھ نہیں ہو سکتا
آپ کاج مَہا کاج
اپنا کام جتنا اچھا اپنے ہاتھ سے ہوتا ہے ویسا دوسرے کے ہاتھ سے نہیں ہوتا، اپنا کام خود ہی کرنا خوب ہوتا ہے
آپ کی جُوتی میرا سِر
اگر ایسا ہو یا ایسا نہ ہو تو میرے سر پر جتنی جوتیاں جی چاہے ماریے گا، کسی بات کے ہونے یا نہ ہونے کا پرزور ادعا کرنے کے موقع پر مستعمل
آپ کا گَھر کَہاں ہے
جو شخص بے وقوفوں کی سی باتیں کرتا ہے اُس سے کہتے ہیں مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ بڑے نادان ہیں
آپ کاج، مَہا کاج
اپنا کام دوسرے کے کام سے مقدم ہوتا ہے، ہر شخص پہلے اپنا کام کرتا ہے اس کے بعد دوسرے کا
آپ کی شِکایَت سَر آنکھوں پر
اس جگہ مستعمل جہاں کوئی کسی بات کی شکایت کرے یا الزام لگائے اور اس کی شکایت با الزام قبول کر کے عذر کرنا منظور ہو.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔