تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"chau" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"chau" کے متعقلہ نتائج
چَھئُو
(تن٘بولی) ایک مہینے تک کی عمر کا کچا اور نیا پان جو کھانے کے قابل نہ ہو، پان کو تین مہینے سے پہلے بیل سے نہیں توڑا جاتا کیونکہ اس سے قبل وہ کھانے کے قابل نہیں سمجھا جاتا.
چوں
ہلکی اور خفیف سی آواز جو کسی جاندار کے منھ یا کسی بے جان چیز کی رگڑ سے نکلے، پتلی اور دبی دبی سی آواز، لکڑی کی چول پر کسی چیز کے گھومنے سے پیدا ہونے والی یا کھلتے یا بند ہوتے وقت کواڑ کی چول کی آواز، ہنڈولے یا پہیے کے دھرے کی آواز
چَو تَئی
اایک کپڑے کا ٹکرا جو لمبائی اور چوڑائی میں دوگنا ہو ، ایک بچھانے کا کپڑا جس کی چار تہیں کر کے بچھاتے ہیں.
چَو لاوا
چارلاؤ (رسی) والا، ایسا بڑا کنواں، جس میں بیک وقت چار لاؤ (چرس کھینچنے کا رسا) سے آبپاشی کی جاسکے
چَو پایَہ
چار پاؤں کا جانور، مویشی، حیوان مطلق (اکثر گائے بیل وغیرہ کے لیے ہی زیادہ تر بولا جاتا ہے)
چَو بیلا
سارن٘گی کی قسم کا بغیر طربوں کا یورپین ساز جس میں تان٘ت کے چار تار ہوتے ہیں اور کمانی (گز)سے بچایا جاتا ہے اس کو چوتسارا بھی کہتے ہیں
چَو ماسَہ
موسیقی کی ایک قسم کا گانا جو برسات کے موسم میں گایا جاتا ہے ؛ وہ زمین جسے برسات میں ہل چلا کر فصل ربیع کے لیے تیار کیا جائے
چَو حَدَّہ
وہ برج یا نشان جو اس جگہ بنا دیا جاتا ہے جہاں چار گانوں کی راہیں ملتی ہیں ؛ وہ جگہ جہاں برجی بنائی جائے ؛ چار حدیں ؛ ارد گرد کا ملک ؛ چار حدوں کا ؛ گرد و نواح .
چَو گَھڑا
چار خانوں والا، چار خنوں پر مشتمل برتن، چار خانے دار، سونے چاندی یا کسی اور دھات کا بنا ہوا چوخانہ برتن جس میں عطر الائچی وغیرہ رکھتے ہیں، مسالے وغیرہ رکھنے کا چار خانوں والا برتن
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔