تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"thaa.........." کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"thaa.........." کے متعقلہ نتائج
تھیا
(نان بائی) تندور میں روٹی لگانے کی گول گردے نما گدی جو کپڑے کے غلاف میں پھونْس بھر کر بنالی جاتی ہے اس پر بنائی ہوئی روٹی رکھ کر تندور میں لگاتے ہیں . رفیدہ .
ٹھینگے کی
ایک ہن٘سی یا طنز کا فقرہ جو بے انتہا بے تکلفی سے کسی کو خطاب کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں .
تھامُوں
(بندھانی) پولی زمین کے گڑھے کے پاکھوں کی مٹی کے روک کی آڑ یہ لکڑی کے شہتیر یا تختے ہوتے ہیں جو پاکھے سے لگا کر جما دیے جاتے ہیں تاکہ یا کھے کی مٹی دبنے نہ پائے، تھامو، لاگ
تَھامُو
(گاڑی بانی) گاڑی کی رفتار کو دھیما کرنے یا روکنے کی آڑ یا اڑنگا جو پہیے کی بال یعنی پٹھی کے اوپر گٹکے کی شکل میں لگا ہوتا ہے جس کو کسی طریقے سے بال کے اوپر مضبوطی سے ٹھہرا دینے سے گاڑی کا پہیا چلنے سے رکتا ہے اور رفتار دھیمی پڑ جاتی ہے یا بند ہو جاتی ہے ، اڑنگا ، بریک ، دندیلی ؛ گاڑی کی کمانیوں کو سہارنے کی کمانی جو ان کے سروں کو پکڑے رہتی ہے ، بانک اولایا.
ٹھاں ٹھاں ہونا
۔لازم۔ ۱۔بندوقوں کی آواز ہونا۔ ۲۔حجّت ہونا۔ تکرار ہونا۔ اس معنی میں ٹھائیں ٹھائیں ہونا ہی بولتےہیں۔ آج اُستاد شاگرد میں بہت ٹھائیں ٹھائیں ہوئی۔
تھانوْلا
وہ گڑھا جو درخت کے چو طرف پانی ک واسطے بنا دیتے ہیں، درختوں کے گرد پانی دینے کا کم گہرا گڈھا، تھانولا، تھملا، تھالا
ٹھاڑ
(معماری) گھمیری زینے کا مرکزی حصہ جو چوبی یا آہنی تھم کی صورت میں ہوتا ہے ، جس کے چاروں طرف پٹ لگے ہوتے ہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔