طوطا مَینا کی کَہانی
خیالی قصّہ ، من گھڑت باتیں.
طوطاپَڑھے مَینا پَڑھے ، کَہیں آدْمی کے بَچّے بھی پَڑھتے ہیں
یہ طنزاً ان لائق بچوں کی نسبت بولتے ہیں جو پڑھنے لکھنے سے جی چُراتے اور مطلق دل نہیں لگاتے مقصد یہ ہے کہ جب پرندے پڑھ سکتے ہیں تو پھر انسان کو پڑھنا کیا مشکل ہے.
قِیاس کے طوطا مَینا اُڑانا
خیالی ہوائی بتیں کرنا، اندازے لگانا، عموماً نادرست اندازے لگانا، واہمہ میں مبتلا ہونا.
باتوں کے طوطا مَینا اُڑانا
کسی بات کو ہنسی میں نظر انداز کردینا، ٹالنا، سن کر ہنس دینا اور کچھ جواب نہ دینا
پَڑْھے طوطا پَڑھے مَینا، کَہِیں پَٹھان کا پُوت بھی پَڑھا ہے
فوجیوں یا اعلیٰ خاندان کی اولاد کے نہ پڑھنے پر طنز ہے
پَڑْھے طوطا پَڑھے مَینا، کَہِیں سپاہی کا پُوت بھی پَڑھا ہے
فوجیوں یا اعلیٰ خاندان کی اولاد کے نہ پڑھنے پر طنز ہے
پَڑْھے طوطا پَڑھے مَینا، کَہِیں آدمی کے پُوت نے بھی پَڑھا ہے
فوجیوں یا اعلیٰ خاندان کی اولاد کے نہ پڑھنے پر طنز ہے