تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"طوطا" کے متعقلہ نتائج

طوطا

ایک پرند جس کے پر عموماً سبز، چونچ سرخ اور بعض کے گلے میں رنگین طوق ہوتا ہے

طوطا کَہانی

سنسکرت کا ایک مشہور قصہ جس میں ایک طوطا جو اپنے مالک کی بیوی کو ہر روز ایک نئی کہانی سناتا ہے تاکہ وہ مالک کی عدم موجودگی میں فرار نہ ہو جائے ؛ مراد : خیالی قصہ ، من گھڑت باتیں.

طوطا مَینا کی کَہانی

خیالی قصّہ ، من گھڑت باتیں.

طوطا پَری

آم کی ایک قسم، ہرا رنگ، طوطے کے رنگ کا

طوطا چَشْم

آنکھیں پھیر لینے والا، بے مروت، بے وفا (مشہور ہے کہ طوطا کتنا ہی قدیم پلا ہوا ہو اڑ کر واپس نہیں آتا اسی لیے بے وفا کہتے ہیں)

طوطا پالْنا

کسی پھوڑے پھنسی کا علاج نہ کر کے بیماری کو طول دینا ؛ سوزاک یا آتشک کی بیماری لگا لینا ؛ ایسا کام ہاتھ میں لینا جس سے آدمی اور کاموں سے بیکار ہو جائے.

طوطا چَشْمی

بے مروتی، بے وفائی.

طوطا مَچْھلی

ایک قسم کی مچھلی جس کا مُنھ طوطے کی چونچ سے مشابہ ہے.

طوطا روگ

(طب) ایک متعدی مرض جو پرندوں خصوصاً طوطوں سے انسان کو بھی لگ جاتا ہے اور ایک قسم کا نمونیا ہو جاتا ہے.

طوطَہ

رک : طوطا.

طوطا مَینا بَنانا

خالی باتیں بنانا.

طوطا چَشْمی کَرْنا

بے وفائی کرنا، بے مروتی کرنا

طوطاپَڑھے مَینا پَڑھے ، کَہیں آدْمی کے بَچّے بھی پَڑھتے ہیں

یہ طنزاً ان لائق بچوں کی نسبت بولتے ہیں جو پڑھنے لکھنے سے جی چُراتے اور مطلق دل نہیں لگاتے مقصد یہ ہے کہ جب پرندے پڑھ سکتے ہیں تو پھر انسان کو پڑھنا کیا مشکل ہے.

ہِیرامَن طوطا

ایک قسم کا بولنے والا توتا، عمدہ قسم کا توتا، ایک افسانوی توتا(لاط:Psitta us Sinensis).

ہِیرامَن طوطا

ایک قسم کا بولنے والا طوطا، عمدہ قسم کا طوطا، ایک افسانوی طوطا

پَہاڑی طوطا

طوطا کی ایک خاص قسم جو پہاڑوں میں پائی جاتی ہے یہ طوطا عام طوطے سے بڑا اور رن٘گ میں بھی مختلف ہوتا ہے جلدی بولنا سیکھتا ہے.

تُفَن٘گ کا طوطا

توڑے دار بندوق کا ایک آہنی آلہ جس میں فلیتہ رکھ کر بارود کو آگ دیتے ہیں.

ہاتھ پَر طوطا پالْنا

زخم اچھا نہ ہونے دینا (رک : توتا پالنا) ۔

مَرَض کا طوطا نَہ پالنا

مرض کا باقاعدہ تدارک کرلینا

مِثْل طوطا آنکھ پھیرتا ہے

بہت بے وفا ہے

پَڑْھتا طوطا

سکھایا ہوا طوطا ، وہ طوطا جو آدمی کی طرح بولتا ہو.

رَٹُّو طوطا

ٹِینا طوطا

بَنْدُوق کا طوطا

توڑے دار بندوق کا گھوڑا

مَرَض کا طوطا پالنا

بکھیڑے میں پڑنا

رائے طوطا

بڑی قسم کا ایک طوطا جو عام طوطوں کی نسبت زیادہ خوبصورت ہوتا ہے اس کے جسم کا رنگ سبز، دونوں بازوؤں پر سرخ پان اور گلے میں سرخ کنٹھا چونچ نہایت سرخ اور پڑھنے میں بھی عام طوطوں سے زیادہ تیز ہوتا ہے

قِیاس کے طوطا مَینا اُڑانا

خیالی ہوائی بتیں کرنا، اندازے لگانا، عموماً نادرست اندازے لگانا، واہمہ میں مبتلا ہونا.

باتوں کے طوطا مَینا اُڑانا

بُوڑھا طوطا ٹیں ٹیں کَرے یا کاٹ کھائے

بوڑھے آدمی پر نصیحت کارگر نہیں ہوتی وہ اپنی عادت کے مطابق ہی کرے گا

پَڑْھے طوطا پَڑھے مَینا، کَہِیں پَٹھان کا پُوت بھی پَڑھا ہے

فوجیوں یا اعلیٰ خاندان کی اولاد کے نہ پڑھنے پر طنز ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں طوطا کے معانیدیکھیے

طوطا

totaaतोता

نیز - توتا

اصل: سنسکرت

وزن : 22

جمع: طوطے

موضوعات: پرندے پرندے

طوطا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ایک پرند جس کے پر عموماً سبز، چونچ سرخ اور بعض کے گلے میں رنگین طوق ہوتا ہے
  • توڑے دار بندوق کا ایک آہنی آلہ جس میں فتیلہ رکھ کر باروت کو آگ دیتے ہیں، توڑے دار بندوق کا گھوڑا.
  • ایک سبز رن٘گ کا پرند جس کی چون٘چ سرخ اور گلے میں طوق ہوتا ہے.
  • توڑے دار بندوق کا ایک آہنی آلہ جس میں فتیلہ رکھ کر باروت کو آگ دیتے ہیں، بندوق کا گھوڑا
  • بھن٘گ کی لگدی
  • تنور میں سے روٹی نکالنے کی دو سیخوں میں سے دوسری سیخ جس کی نوک مڑی ہوئی ہوتی ہے
  • (مجازاً) طفل خوش گفتار
  • (نان بائی) نان بائی تنور میں سے روٹی نکالنے کے دونوں آلوں کو جو ایک ساتھ استعمال ہوتے ہیں "جوڑی" کہتے ہیں وہ سیخ، جس کا ایک سر چپٹا (کھرپی کی شکل) ہوتا ہے ارّا کہلاتی ہے اور دوسری سیخ جس کی نوک مڑی ہوئی ہوتی ہے "طوطا" (یعنی توتا) کے نام سے پکاری جاتی ہے

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

طوطا

ایک پرند جس کے پر عموماً سبز، چونچ سرخ اور بعض کے گلے میں رنگین طوق ہوتا ہے

طوطَہ

رک : طوطا.

وضاحتی تصویر

مزید تصویریں اپلوڈ کیجیے

شعر

English meaning of totaa

Noun, Masculine

  • infant just beginning to talk with sweet prattle
  • parrot, a type of tropical bird with a curved beak and usually with very bright feathers.Parrots that are kept as pets can be trained to copy what people say
  • mass or lump of bhang
  • trigger of a gun
  • parrot

तोता के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • एक विशिष्ट प्रकार के पक्षियों की प्रसिद्ध जाति या वर्ग जिसमें से कुछ उप-जातियाँ ऐसी होती हैं जिनके तोते मनुष्य की बोली की ठीक-ठीक नकल उतारते हुए बोलना सीख लेते और प्रायः इसी लिए घरों में पाले जाते हैं, हरे रंग का एक प्रसिद्ध पक्षी जिसकी चोंच लाल रंग की होती है, कीर, सुआ, सुग्गा
  • बन्दूक का घोड़ा
  • तन्दूर से रोटी निकालने की सीख जिस की नोक मुड़ी हुई होती है

طوطا کے مترادفات

طوطا کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (طوطا)

نام

ای-میل

تبصرہ

طوطا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words