زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’کھیل‘‘ سے متعلق الفاظ

’’کھیل‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

پَتَنگ بازی

پتن٘گ اُڑانے کا عمل، کنکوا اڑانے اور لڑانے کا کھیل، کنکوّا اڑانا، پتنگوں کا کھیل

پَہَلْوانی

کسرت کرنے کا کام، ورزش، کسرت

پَیراکی

تیرنے کا ہنر، شناوری، تیرنے کا عمل

تَلْوار بازی

تلوار چلانا، تیغ زنی، شمشیر زنی

تِین کانے

پانسے کے تین نقطے، جب تین نشان ایک ایک کرکے اکٹھے پڑیں، یہ سب سے کم شمار ہو تے ہیں

رَسا کَشی

(مجازاً) دو شخصوں یا گروہوں میں کسی مقصد کے حصول کے لیے جد و جہد، کھین٘چا تانی، کھینچ تان، باہم کشا کش

طاق جُفْت

ایک کھیل جس میں ہاتھ میں کئی کوڑیاں یا اور چیز لے کر پوچھتے ہیں کہ طاق و جفت، اگر بتانے والا ٹھیک بتائے تو وہ جیت جاتا ہے

طاق و جُفْت

ایک کھیل جس میں ہاتھ میں کئی کوڑیاں یا اور چیز لے کر پوچھتے ہیں کہ طاق و جفت، اگر بتانے والا ٹھیک بتائے تو وہ جیت جاتا ہے

گُچّی پالا

بچّوں کا ایک کھیل جس میں ایک گڑھا کھود کر مقررہ فاصلے پر کوڑیاں پھینکتے ہیں اور جس قدر کوڑیاں ان گڑھوں میں آجاتی ہیں وہ پھینکنے والے کی ہوتی ہیں اور جو باہر رہ جاتی ہیں ان میں سے بتائی ہوئی کوڑی کو مار دیتے ہیں تو وہ بھی اسی کی ہو جاتی ہے

مُرْغ بازی

مرغ لڑانا، مرغ لڑانے کا کھیل یا مشغلہ، مرغ کی لڑائی کرانا

والی بال

فٹ بال سے مشابہ گیند ہاتھوں سے پھینک کر یا اُچھال کر کھیلا جانے والا کھیل جس میں دو ٹیموں کے درمیان جال لگا ہوتا ہے ۔

ٹینِس

گیند کا ایک قسم کا کھیل، ایک قسم کا کھیل نسبتاً چھوٹی گیند اور جالی دار بلے یا ریکٹ سے کھیلا جاتا ہے

کَبَڈّی

ایک کھیل کا نام جو میدان یا کُھلی جگہ میں کھیلا جاتا ہے، اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ برابر کے دو گرہ بنا کر دونوں گروہ آمنے سامنے کھڑے ہو جاتے ہیں، بیچ میں چند فاصل مقرر ہوتے ہیں، حدّ فاصل کے اِدھر اُدھر کی جگہ، (جہاں کوئی گروہ کھڑا ہو) پالا کہلاتی ہے، ایک گروہ کا لڑکا ”کبڈی کبڈی“ کہتا ہوا اور دایاں ہاتھ ران پر مارتا ہوا دوسرے گروہ کے پالے میں جاتا ہے، اگر وہ مخالف کے کسی آدمی کو چُھو کر بغیر دم ٹوٹے پالے تک آئیگا تو وہ لڑکا جس کو اس نے چُھوا ہے مر جاتا ہے، یعنی وہ کھیل سے الگ ہو کر ایک طرف بیٹھ جاتا ہے اور اگر مخالف پالے کے لڑکوں نے اسے پکڑ لیا اور حد فاصل تک پہنچنے سے پہلے اس کی سانس ٹوٹ گئی تو یہ مر گیا، اس طرح کھیلتے کھیلتے جب کسی پالے کے سب لڑکے مر جاتے ہیں تو وہ گروہ ہار جاتا ہے اور پالا اس کے نام ہوجاتا ہے، اس کھیل کے کھیلنے والے عموماً لنگوٹی باندھتے ہیں

کَراٹے

ایک جاپانی کھیل کانام، خالی ہاتھوں سے لڑنے کا ایک طریقہ جس کی باقاعدہ تربیت حاصل کی جاتی ہے

کھو کھو

(کھیل) بچے، بچیوں کا ایک کھیل جو دو ٹولیاں بنا کر کھیلا جاتا ہے، ہر ٹولی میں کم از کم پانچ کھلاڑی ہوتے ہیں، چار کھلاڑی زمین پر پانچ یا دس فٹ کے فاصلے سے ایک ہی لائن میں آمنے سامنے رخ کر کے بیٹھ جاتے ہیں پانچواں کھلاڑی مخالف ٹولی کے ایک کھلاڑی کو جو دوسرے سرے پر کھڑا ہوتا ہے بھاگنے کا اشارہ کرتا ہے اور پھر اسے پکڑنے کے لیے دوڑتا ہے اس دوران اپنے بیٹھے ہوئے کسی ساتھی کو پشت سے ڈھکیل کر ,, کھو ،، کہتا ہے اور اس کی جگہ بیٹھ جاتا ہے تاکہ وہ مخالف کھلاڑی کو پکڑ لے اس طرح پانچوں کھلاڑیوں کے پکڑنے تک یہ کھیل جاری رہتا ہے کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ ایک ہی کھلاڑی پوری مخالف ٹیم کو پکڑ کو آوٹ کر دیتا ہے

ہاکی

خاص قسم کی خمدار لکڑی اور گیند سے کھلے میدان میں کھیلا جانے والا ایک کھیل‏، جس کی ایک ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words