زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

اشتقاق

’’فَتَحَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے

اِسْتِفْتاح

طلب امداد، مدد طلب کرنا، فتوح چاہنا

اِفْتِتاح

(کسی بند جگہ کے) کھولنے یا کھولے جانے کا کام، وا کرنا یا ہونا

اِفْتِتاحی

افتتاح سے منسوب

اِفْتِتاحِیَہ

وہ تحریر جو کسی کتاب کے آغاز میں لکھی جائے، وہ تقریر جو شروع میں کی جائے، وہ تحریر جو کسی کتاب کے شروع میں ہو اور جس میں نفس مضمون وغیرہ سے متعلق یا دوسری ضروری باتیں بطور تعارف کتاب کے لکھی گئی ہوں، مقدمۂ کتاب، پیش لفظ، تعارف، تمہید

اِنْفِتاح

کشادگی، کھلنا

تَفْتِیح

کھل جانا، کشادگی، تشریح، واضح ہونا

فاتِح

کھولنے والا، شروع کرنے والا

فاتِحانَہ

فاتح کے طرز کا، فتح مندانہ

فاتِحَہ

آغاز، ابتدا، کُشایش

فَتّاح

 

فَتْح

روزی، رزق (خدا کی طرف سے)

فَتْحَہ

زَبَر، زبر کی حرکت یا علامت

فُتُوح

منفعت، فائدہ

فُتُوحات

جنگ میں فتح کیے گئے شہر

فَتُوحی

بے آستینوں کی کمری یا مرزئی، صدری، ،ایک وضع کی جاکٹ یا شلوکا

مُتَفَتِّح

وا ، کھلا ہوا

مَفاتِیح

چابیاں، کنجیاں

مُفَتِّح

(لفظاً) کھولنے والا ، انشراح کرنے والا ؛ (طب) نرم کرنے والا ، قبض دور کرنے والا ؛ گھلانے والا ، سدوں کو خارج کرنے والا (غذا یا دوا وغیرہ) ۔

مِفتاح

مجازاً: کھولنے، واضح کرنے یا شرح کرنے کا ذریعہ، حل

مُفَتَّح

کھولا گیا، کھولا ہوا، شرح کیا ہوا، فتح کیا ہوا (علاقہ وغیرہ)

مَفتُوح

کھولا ہوا، کشادہ کیا ہوا، کھلا (خصوصاً دروازے کے لیے مستعمل)

مَفتُوحات

فتح کئے ہوئے مقامات یا علاقے، مفتوحہ مقامات اور کارنامے

مَفتُوحَہ

۱۔ فتح کیا ہوا ، مفتوح ، مغلوب ۔

مُنفَتِح

(طب) جدا ، کشادہ ؛ الگ ؛ (مجازاً) ٹوٹا ہوا یا نرم ، جس کے اجزا ایک دوسرے سے جدا ہو کر کھل جائیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone