تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَواز" کے متعقلہ نتائج

جاں نواز

جان کی نوازش کرنے والا، معشوق

نَے نَواز

بانسری بجانے والا، مرلی بجانے والا، ونشی بجانے والا

دِل نَواز

ہم خیال، غمگسار، محبوب

نَظَر نَواز

آنکھوں کو سکون دینے والی چیز، دلکش، دلفریب، خوبصورت، حسین

دِیوانَہ نَواز

عالَم نَواز

دنیا کو نوازنے والا، (مجازاً) سب کی مدد کرنے والا، سخی

دوسْت نَواز

دوستوں سے نیکی کرنے والا، دوستوں پر مہربانی کرنے والا

ہَسْتی نَواز

زندگی بخشنے والا ؛ مراد : اﷲ تعالیٰ ۔

ذَرَّہ نَواز

ذرّے کو نوازنے والا، نا چیز کی قدر کرنے والا، معمولی آدمی کا خیال کرنے والا، مشفق، مربی

حَق نَواز

انصاف اور سچّائی کا خیال رکھنے والا ؛ صداقت شعار

گُلْشَن نَواز

باغ کو نوازنے والا، گلشن کو سن٘وارنے سجانے والا.

کَرَم نَواز

کرم کرنے والا، عنایت یا مہربانی کرنے والا

عاشِق نَواز

عاشق کو نوازنے والا، عاشق کا دل لبھانے والا، عاشق کی جانب ملتفت ہونے والا

مُسافِر نَواز

مسافروں کو ٹھہرانے والا ، مسافروں کا خیال رکھنے والا ؛ مسافروں کو آرام پہنچانے والا ۔

سُخَن نَواز

نَغْمَہ نَواز

نغمہ الاپنے یا گیت چھیڑنے والا

بَنْدَہ نَواز

غلام کا پالنے والا، غلام پر مہربانی کرنے والا، غلاموں اور خادموں کو عزت و توقیر دینے والا، حضور، خداوند، آقا، سردار

بَنْدے نَواز

رک : بندہ نواز۔

غَرِیب نَواز

غریبوں کی مدد کرنے والا، رحم دل

مِہماں نَواز

اَدَب نَواز

ادب سے محبت کرنے والا اور ادب کا مداح، ادب کا قدردان

مِہمان نَواز

مہمان کی بہت خاطرمدارات کرنے والا، وہ شخص جو مہمان کی راحت و آرام کا بہت خیال رکھے، مہمان پرور

گَدا نَواز

فقیروں کو نوازنے والا، بھکاریوں کو بھیک دینے والا

عاجِزْ نَواز

غریبوں کو نوازنے والا، بے کس کی امداد کرنے والا، مسکین کا مدد گار، غریب نواز

مَجلِس نَواز

لوگوں سے زیادہ ملنے جلنے والا ، مجلسی ۔

سُرْنا نَواز

سُرنا بجانے والے ، سُرناچی ، نفیری بجانے والا.

کِینَہ نَواز

کینہ رکھنے والا ، عداوت اور دُشمنی رکھنے والا.

نُکتَہ نَواز

ذراسی نیکی یا اچھائی پر نوازنے والا ، معمولی چیز یا بات کی قدر کرنے والا ؛ مراد : اﷲ تعالیٰ ۔

نَقّارا نَواز

نقارہ بجانے والا ۔

مُنادی نَواز

نَقّارَہ نَواز

نقارہ بجانے والا ۔

سِفْلَہ نَواز

نَوبَت نَواز

نوبت بجانے والا، ڈنکا بجانے والا، نقارچی، ڈھنڈورچی

مَجِیرا نَواز

مجیرا بجانے والا ۔

سارَن٘گی نَواز

سارن٘گی بجانے والا، سارن٘گیا

مَجِیرَہ نَواز

مجیرا بجانے والا ۔

قانُون نَواز

قانون (سرود نما باجا) بجانے والا.

مَغْرِب نَواز

مغربیت پرست، مغربی سوچ رکھنے یا پسند کرنے والا۔

عُود نَواز

دَف نَواز

دف بجانے والا، ڈھول بجانے والا، ڈھولکی بجانے والا

چَنگ نَواز

چن٘گ بجانے والا

ناقُوس نَواز

ناقوس پھونکنے والا ، سنکھ بجانے والا ۔

سِتار نَواز

سِتار بجانے والا ۔

بَرْبَط نَواز

بربط بجانے والا

نَواز کے مرکب الفاظ

نَواز

اصل: فارسی

'نَواز' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone