تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَواز" کے متعقلہ نتائج

کِینَہ نَواز

کینہ رکھنے والا ، عداوت اور دُشمنی رکھنے والا.

نُکتَہ نَواز

ذراسی نیکی یا اچھائی پر نوازنے والا ، معمولی چیز یا بات کی قدر کرنے والا ؛ مراد : اﷲ تعالیٰ ۔

طَبْلَہ نَواز

طبلہ بجانے والا، طبلچی

مَجِیرَہ نَواز

مجیرا بجانے والا ۔

ہارمونِیَم نَواز

جو ہارمونیم بجائے ، ہارمونیم بجانے والا ۔

مِہمان نَواز

مہمان کی بہت خاطرمدارات کرنے والا، وہ شخص جو مہمان کی راحت و آرام کا بہت خیال رکھے، مہمان پرور

ہَسْتی نَواز

زندگی بخشنے والا ؛ مراد : اﷲ تعالیٰ ۔

طاسَہ نَواز

تاسہ بجانے والا

دِیوانَہ نَواز

ذَرَّہ نَواز

ذرّے کو نوازنے والا، نا چیز کی قدر کرنے والا، معمولی آدمی کا خیال کرنے والا، مشفق، مربی

نَغْمَہ نَواز

نغمہ الاپنے یا گیت چھیڑنے والا

طَن٘بُور نَواز

(موسیقی) طنبور بجانے والا.

تاشَہ نَواز

تاشہ بجانے والا ۔

شَہْنا نَواز

نفیری بجانے والا، شہنائی بجانے والا، الغوزہ یا سُرنا بجانے والا .

سِفْلَہ نَواز

عالَم نَواز

دنیا کو نوازنے والا، (مجازاً) سب کی مدد کرنے والا، سخی

عاجِزْ نَواز

غریبوں کو نوازنے والا، بے کس کی امداد کرنے والا، مسکین کا مدد گار، غریب نواز

سامِعَہ نَواز

کانوں کو بھلا لگنے والا، سُننے میں اچھا لگنے والا، مدھر

سامِع نَواز

سامعہ نواز ، سُننے میں اچھا لگنے والا ، کانوں کو بھلا لگنے والا.

مِہماں نَواز

بَنْدَہ نَواز

غلام کا پالنے والا، غلام پر مہربانی کرنے والا، غلاموں اور خادموں کو عزت و توقیر دینے والا، حضور، خداوند، آقا، سردار

ہِندی نَواز

ہندی زبان کا حمایتی ؛ مراد : اُردو زبان کا مخالف شخص ۔

نَقّارَہ نَواز

نقارہ بجانے والا ۔

شَہْنائی نَواز

شہناز نواز، نفیری بجانے والا، شہنائی بجانے والا .

سارَن٘گی نَواز

سارن٘گی بجانے والا، سارن٘گیا

سارَن٘گ نَواز

سارن٘گ بجانے والا.

عُود نَواز

رَعِیَّت نَواز

رعیّت پرور

مَفعُول نَواز

مابونوں کو نوازنے والا ؛ (کنایۃ ً) نااہلوں کو مراعات دینے والا ۔

عاشِق نَواز

عاشق کو نوازنے والا، عاشق کا دل لبھانے والا، عاشق کی جانب ملتفت ہونے والا

نا مِہمان نَواز

جو مہمان نواز نہ ہو ، جو مہمان کی قدر نہ کرے ۔

نَظَر نَواز ہونا

نظر کے سامنے آنا، مطالعے میں آنا، باصرہ نواز ہونا

مِقراضِ پَیراہَن نَواز

کپڑے کاٹنے کی قینچی

نَقّارَہ نَواز گَھڑی

الارم والی گھڑی ، گھڑی یا گھنٹہ جو وقت کا اعلان گھنٹی کی آواز سے بھی کرے ۔

نَے نَواز

بانسری بجانے والا، مرلی بجانے والا، ونشی بجانے والا

دِل نَواز

ہم خیال، غمگسار، محبوب

نَظَر نَواز

آنکھوں کو سکون دینے والی چیز، دلکش، دلفریب، خوبصورت، حسین

مُحَبَّت نَواز

محبت بھرا، پیار والا

جان نَواز

جان کے لیے فرحت بخش، دلکش

دوسْت نَواز

دوستوں سے نیکی کرنے والا، دوستوں پر مہربانی کرنے والا

دُشْمَن نَواز

دشمن سے نیکی کے ساتھ پیش آنے والا .

حَق نَواز

انصاف اور سچّائی کا خیال رکھنے والا ؛ صداقت شعار

گُلْشَن نَواز

باغ کو نوازنے والا، گلشن کو سن٘وارنے سجانے والا.

اردو، انگلش اور ہندی میں نَواز کے معانیدیکھیے

نَواز

navaazनवाज़

اصل: فارسی

وزن : 121

نَواز کے اردو معانی

صفت، لاحقہ

  • نوازنا، عزت دینا
  • سرفراز کرنے والا نیز نوازنے والا، بخشنے والا، عطا کرنے والا، دینے والا، (جیسے: بندہ نواز، غریب نواز، دل نواز، مہمان نواز)
  • بجانے والا، جیسے:طبلہ نواز، ستار نواز، نے نواز وغیرہ

    مثال - پنڈت ہری پرساد چورسیا ایک ماہر بانسری نواز ہیں

  • کسی ملک کے نظریے کا ماننے والا، حلیف، حمایتی، (جیسے: امریکہ نواز، روس نواز وغیرہ)
  • پسند کرنے والا، قدر کرنے والا

شعر

English meaning of navaaz

Adjective, Suffix

  • caressing, soothing, cherishing
  • one who caresses, or soothes, cherisher (used as last member of compounds, e.g.: banda-nawaz, 'cherisher of slaves or servants)
  • player, performer (e.g.: barbat̤-nawaz, player on the lute )

    Example - Pandit Hri Prasad Chaurasia ek mahir bansuri-nawaz hain

  • follower of a country's ideology, sympathizer or supporter (e.g.: America-nawaz, Rus-nawaz)
  • playing (on a musical instrument), performing

नवाज़ के हिंदी अर्थ

विशेषण, प्रत्यय

  • नवाज़ना
  • प्रतिष्ठित करने वाला प्रतिष्ठित नवाज़ने वाला, बख़्शने वाला, भेंट करने वाला, देने वाला, (जैसे: बंदा-नवाज़, ग़रीब-नवाज़, दिलन-वाज़, मेहमान-नवाज़ )
  • बजाने वाला, जैसे: तबला-नवाज़, सितार-नवाज़, ने-नवाज़ वग़ैरा

    उदाहरण - पंडित हरिप्रसाद चौरसिया एक माहिर बाँसुरी-नवाज़ हैं

  • समर्थक, साथी, किसी देश के दृष्टिकोण या विचारधारा का मानने वाला, (जैसे: अमरीका-नवाज़, रूस-नवाज़ इत्यादि )
  • पसंद करने वाला, महत्त्व देने वाला

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَواز)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَواز

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words