تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آئے گئے" کے متعقلہ نتائج

آئے گئے

آنے جانے والا، آنے جانے والے، مسافر

آئے گَئے کا سَودا

جاں بلب یا قریب مرگ ہونے کی حالت، زندگی کے آخری لمحات

پار گَئے مور ہو آئے

مسافر گھر واپس آکر بہت قصے سناتا ہے ، ’ جہان٘دیدہ بسیار گوید دروغ ‘ کے موقعے پر بولتے ہیں .

نَہ آئے کی ، نَہ گَئے کی

آنے جانے والوں کی ، کسی کی کوئی عزت نہیں

ساکھ گَئے پِھر ہاتھ نَہ آئے

اعتبار ایک دفعہ جاتا ہے تو پھر نہیں آتا

گَئے کا غَم، نَہ آئے کی خُوشی

کسی کے آنے جانے کی کوئی پروا نہیں ، بے پروائی یا لاتعلقی ظاہر کرنے کے لیے کہتے ہیں.

چَوبے گَئے تھے چَھبّے ہونے دُوبے ہو آئے

کوئی ترقی کے لیے کچھ کام کرے اور بجائے ترقی کے تنزل ہو جائے تو کہتے ہیں .

گَئے کا غَم، نَہ آئے کی شادی

کسی کے آنے جانے کی کوئی پروا نہیں ، بے پروائی یا لاتعلقی ظاہر کرنے کے لیے کہتے ہیں.

دَس آئے دَس گَئے

ایسی جگہ بولتے ہیں جہاں آنے جانے کا سلسلہ برابر جاری رہے.

چِھینکْتے گَئے چھینکْتے آئے

(ہندو) بد شگونی کا برا ہی نتیجہ ہوتا ہے، جیسی بدشگونی سے گئے تھے، ویسے ہی پچھتائے.

آج گَئے کَل آئے

زیادہ وست نہیں لگایا نہیں لگتا ، چند روز کی بات ہے ، جلد واپس آنے کے موقع پر مستعمل.

صَحِیح گَئے سَلامَت آئے

جیسے گئے تھے ویسے ہی آ گئے کچھ کھویا نہ پایا

آئے کی شادی نہ گئے کا غم

نہ کسی چیز کے حاصل ہونے کی خوشی ہے نہ چلے جانے کا رنج ہے، ہمیشہ خوش رہنا

جَو کو گَئے سَتْوانی لے آئے

کام کچھ کرنے گئے تھے کر کچھ اور آئے .

کُوئیں پَر گَئے اَور پِیاسے آئے

جہاں بڑے فائدے کی امید ہو وہاں سے محروم رہنا ، محرومی و تشنہ کامی

کنوئیں پر گئے پیاسے آئے

فائدے کی جگہ سے فائدہ نہ ہوا محروم رہے

کنویں پر گئے اور پیاسے آئے

جہاں بڑے فائدے کی امید ہو وہاں سے محروم رہنے کے موقع پر بولتے ہیں

پِیس مُوئی پَکا مُوئی آئے لَوٹھے کھا گَئے

محنت مشقت کرنے والا محروم رہا دوسروں نے فائدہ اٹھایا.

مِیاں کے مِیاں گَئے، بُرے بُرے سَپنے آئے

مصیبت پر مصیبت پڑے تو کہتے ہیں

کَہاں گَئے تَھے ، کَہِیں نَہِیں ، کَہاں سے آئے ، کَہِیں سے نَہِیں

کرنا نہ کرنا سب بیکار ہو گیا ، نہ کہیں آئے اور نہ کہیں گئے ، وہیں کے وہیں رہے.

چار بُلائے چَودَہ آئے سُنو گَھر کی رِیت، بَھار کے آ کَر کھا گَئے گَھر کے گائیں گِیت

اس موقع پر مستعمل ہے جب کم لوگوں کو دعوت دی جائے اور بہت زیادہ آ جائیں ؛ (قب : تین بلائے تیرہ آئے دیکھو یہاں کی ریت ، باہر والے کھا گئے اور گھر کے گاویں گیت) .

اردو، انگلش اور ہندی میں آئے گئے کے معانیدیکھیے

آئے گئے

aa.e ga.eआए गए

اصل: ہندی

آئے گئے کے اردو معانی

صفت

  • آنے جانے والا، آنے جانے والے، مسافر

شعر

English meaning of aa.e ga.e

Adjective

  • casual visitors, traveler

आए गए के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • आने जाने वाला, आने जाने वाले, यात्री

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آئے گئے)

نام

ای-میل

تبصرہ

آئے گئے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words