تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"عام" کے متعقلہ نتائج

عُمُومی

عام

مُعْتَمَدِ عُمُومی

کسی ادارے کے عام یا مشترکہ امور کا اعلیٰ افسر، سیکرٹری جنرل

ساعَتِ عُمُومی

مُنتَظِمِ عُمُومی

عام سرابراہ کار ، جنرل مینجر ۔

آلاتِ عُمُومی

(جغرافیہ)ایک خاص قسم کےآلات جن میں قطب نما لگا ہوتا ہے

مَجْلِسِ عُمُومی

ماما پَخْتِیاں اُڑانا

رک : ماما پختریاں کھانا ، مفت کی روٹیاں کھانا۔

وَزِیرِ مَفادِ عامَّہ

جوڑ مُعَمَّا

ایسا معمھ جو کسی تصویر یا شکل کے متفرق اجزا کو صحیح طریقے سے ترتیب دے کر حل کیا جاتا ہے۔

اِشْفاقُ الْعامَّہ

(تصوف)' معاصی سے اجتناب کرنا '.

عَمامَہ بانْدْھنا

پگڑی باندھنا، دستار لپیٹنا

لَفْظی مُعَمَّا

مناسب لفظ تجویز کرنے کا ایک کھیل جس میں حاشیے میں دیے ہوئے اشاروں کی مدد سے عموماً عمودی اور اُفقی ترتیب سے دیئے ہوئے خانوں میں مناسب حرف تجویز کرکے لفظ بنایا جاتا ہے اور پہلے سے محفوظ حل کے مطابق ہونے پر انعام ملتا ہے.

وَقفِ عامَّہ

(فقہ) اراضی یا چیزیں جو عام آدمی کے استعمال اور فائدے کے لیے ہوں ؛ جیسے : مسجد ، قبرستان وغیرہ ۔

واقِفِیَّتِ عامَّہ

عام معلومات، جنرل نالج

کرنا چاہے عاشقی اور ماما جی کا ڈر

کوئی بات کرنا ہو تو اس بات کی پرواہ نہیں کرنا چاہیے کہ کوئی اعتراض کرے گا

عَمَّہ

عم جس کی یہ تانیث ہے، نیز پھوپھی، باپ کی بہن

ماما بَن کَمائِیے اور بِیوی بَن کھائِیے

خود کام کرو اور اس کا پھل پاؤ ، نوکر بھی خود آقا بھی خود۔

عَمَامہ

پگڑی، ایک وضع کی پگڑی جو عالموں زاہدوں صوفیوں سے مخصوص ہے

عَمُّو

چچا، باپ کا بھائی، تایا

عَمامَہ اُچھالْنا

پگڑی اچھالنا، عزت اتارنا، ذلیل کرنا

عَمامَہ اُچَھلْنا

پگڑی اُچھلنا، ذلیل ہونا، بے عزت ہونا

عَمامَہ اُوچھالْنا

پگڑی اچھالنا، عزت اُتارنا، ذلیل کرنا

چَلِیپائی مُعَمَّا

نِظامَتِ تَعَلُّقاتِ عامَّہ

قَرْضِ عامَّہ

وہ قرض جو ایک ملک دوسرے ملک سے لیتا ہے نیز وہ قرضہ جو حکومت عوام یا عوامی اداروں سے لیتی ہے.

مَفادِ عامَّہ

عام لوگوں کی بھلائی نہ کہ کسی خاص گروہ، فرقے، جماعت یا علاقے کی

جَلَّ جَلالُہ وَ عَمَّ نَوالُہ

اس کی عظمت و بزرگی بڑی ہے اور اس کی بخشش و عطا عام ہے (خداکی تعریف)۔

کاغَذِ مومی

وہ کاغذ جس پر موم کی پتلی تہ چڑھی ہوتی ہے.

عامّا

رک : عامّہ ، کششِ ثقل.

عامَّہ

عام کی تانیث، سب جانب پھیلی ہوئی، عام شے، رائج ، مشہور و معروف

عُمَّہ

کھجور کا لمبا درخت ، خرما کا پیڑ ۔

مُعَمّا

پہیلی، راز، بھید، پیچیدہ یا گھماو پھراو کی بات، ایسی بات جو جلدی سمجھ میں نہ آئے

مُعَمَّ

عمامہ یا پگڑی باندھا ہوا، کام کیا ہوا، جس سے قوم کے افراد رجوع کریں، سردار، بزرگ

مُعَمَّا بَنْنا

معمہ بنانا (رک) کا لازم ۔

نَو رُوزِ عامَّہ

ایرانیوں میں ماہِ فروردین کا پہلا دن، (عام طور پر نئے سال کا دن) جس دن شمس حمل میں داخل ہوتا ہے، ایک ہفتہ کا جشن شروع ہوتا ہے، جو 'نو روزِ بزورگ' کے ساتھ ختم ہوتا ہے

مُعَمّائی

معمے کی طرح کا ، چھپا ہوا ، سربستہ ، طلسمی ۔

رائے عامَّہ

عام باشندوں کا (حکام کے سوا) نقطۂ نظر، رجحانات اور خیالات کی مجموعی صورت، عوام کی رائے

عُرْفِیَۂ عامَّہ

(منطق) وہ موجّہہ ہے جس میں ثبوت یا سلبِ محمول کا موضوع کے لیے جب تک موضوع کسی وصف کے ساتھ موصوف ہے دائمی ہو.

عالَمی رائے عامَّہ

(سیاست) ساری دنیا کے عوام کی رائے، وہ خیال جس پر دنیا بھر کے لوگ متفق ہوں

تَعَلُّقاتِ عامَّہ

کسی ادارے کا دوسرے ادارے یا عوام سے رابطہ نیز اس کا شعبہ یا عملہ.

مُعَمّا بَنا دینا

رک : معما بنا دینا

مَشْرُوطَہ عامَّہ

(منطق) وہ قضیہ جس میں شرط پائی جائے

مُعَمَّا مُعَیَّن ہونا

رک : معما ہونا

نَفس عامَّہ

(فلسفہ) شعور کا سبب ؛ ایک قوت اور حس ۔

مَاہِرِیْنِ اِبلَاغِ عَامَّہ

شَمْعِ مومی

موم کی بنائی ہوئی شمع

میمو کاٹ دینا

رسید لکھ دینا، کسی معاملے کو رجسٹر وغیرہ میں درج کرکے رسید دینا، رسید جاری کرنا.

ماما چُھو چُھو

گھر کا کھانے پکانی والی عورت، دائی ، کھلائی ، خادمہ ، انّا.

نِظامَتِ تَعلِیماتِ عامَّہ

ہِدایَتِ عامَّہ

ہدایت کے تین درجوں میں سے پہلا درجہ جو تمام نوع انسانی اور حیوانات وغیرہ کے لیے عام ہے ۔

وَکالَتِ عامَّہ

رک : وکالت ِعام ۔

بَہبُودِ عامَّہ

وِلایَتِ عامَّہ

(تصوف) ولی ہونے کی حالت یا کیفیت جو عام مسلمانوں کو بھی حاصل ہوتی ہے، ایک روحانی مرتبہ جو تمام اہلِ ایمان و اسلام و عمل والوں کو حاصل ہوتا ہے

شُعُورِ عامَّہ

رائے عامّہ ، عوام کی سوچ ؛ (مجازاً) عوام ، رعایا

مَحْکَمَۂ تَعَلُّقاتِ عامَّہ

سرکاری ادارے یا کسی دفتر کا تعلقات عامہ کا شعبہ

باغِ عامَّہ

وہ محدود سبزہ زار اور پھولوں کا باغ جو شہر کی آبادی میں عوام کی سیر و تفریح کے لیے بنایا جائے، پارک

مِزاجِ عامَّہ

عام روش ، عمومی مزاج ، مزاج ۔

قانُونِ عامَّہ

وہ قانون جو رعایا کو افعالِ جائز کا حکم دیتا ہے اور افعالِ ناجائز کے ارتکاب سے باز رکھتا ہے.

فَہْمِ عامَّہ

تمیزِ عامّہ، شعورِ عامّہ، عام سوجھ بوجھ

کِفایَتِ عامَّہ

عوامی ضرورت، سب کی آسانی، عمومی فیض رسانی

اردو، انگلش اور ہندی میں عام کے معانیدیکھیے

عام

'aam'आम

اصل: عربی

وزن : 21

جمع: اَعْوام

اشتقاق: عَمَّ

عام کے اردو معانی

صفت، واحد

  • سب میں پایا جانے والا، سب کو پہنچنے والا، جو کسی جگہ یا حلقے کے لیے مخصوص نہ ہو، سب میں جانا پہچانا
  • رائج، مروج
  • عامۃ الناس کا، تمام لوگوں کا، جو کسی کے لیے مخصوص نہ ہو
  • بازاری یا نچلے طبقے کے لوگ
  • رواجی، روایتی، رسمی

اسم، مذکر

  • عامۃ الناس، عوام

    مثال - کہیں خاص سب غوث اعظم تجےکہیں عام سب قطب عالم تجے (۱۵۶۴ ، حسن شوقی ، د ، ۹۳). الٰہی توں حِس دے ہر یک کام میںمیرا نانوں کر خاص ہور عام میں

  • (منطق) نسبت جو دو کلّیوں کے درمیان ہو ان میں ایک کلّی عام ہو اور دوسری خاص یہ دو طرح پر ہے ایک مطلق اور دوسری من وجہ، مثلاً: جاندار اور آدمی دو کلّیاں ہیں جاندار عام کلّی ہے اور آدمی خاص، من وجہ میں ایک کلّی دوسری کلّی کی نسبت ایک حیثیت سے خاص اور دوسری حیثیت سے عام ہوتی ہے، مثلاً: جاندار اور سفید رنگ

    مثال - اوس مرتبہ میں وہ نہ کلّی ہے نہ جزئی ہے نہ عام ہے نہ خاص ہے. (۱۸۸۷ ، فصوص الحکم (ترجمہ) ، ۳). جُزئی : یہ ایک منطقی اصطلاح ہے ... اس کے مقابلے میں کُلّی ہے ، جس کا ترجمہ اُردو میں عام کے لفظ سے کیا جاتا ہے. (۱۹۱۶ ، افادۂ کبیر (مجمل) ، ۱۱۵).

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

آم

برِ صغیر پاک و ہند کا ایک بیضاوی شکل کا یا گول (بیشتر شیریں) پھل (ایک طرف سے کسی قدر موٹا دل جس کے بیچ میں ایک مہر نما چینپی، چھلکا سخت، کچے کا گودا اندر سے سفید اور سخت، پکے کا زرد یا سرخی مائل اور نرم، گودے کے اندر بیضاوی گھٹلی، چینپی کو توڑ کرچوستے یا تراش کر کھاتے ہیں) منطقہ حارہ کا ایک مشہور اور لذیذ پھل انبہ، کیری، جس کی بہت ساری اقسام موجود ہیں

شعر

English meaning of 'aam

Adjective, Singular

Noun, Masculine

  • the common people, the mass
  • year

'आम के हिंदी अर्थ

विशेषण, एकवचन

  • सब में पाया जाने वाला, सबको पहुँचने वाला, जो किसी जगह या घेरे के लिए विशिष्ट न हो, सब में जाना-पहचाना
  • प्रचलित, जो चलन में हो
  • सारे लोगों का, समस्त इंसानों का, जो किसी के लिए आरक्षित अथवा विशिष्ट न हो
  • बाज़ारी या निचले वर्ग के लोग
  • चलन में, रस्म संबंधी, पारंपरिक

संज्ञा, पुल्लिंग

  • साधारण लोग, अवाम
  • (तर्कशास्त्र) निस्बत जो दो कुल्लियों के बीच हो उनमें एक कुल्ली साधारण हो और दूसरी विशेष ये दो तरह पर है एक मुतलक़ और दूसरी मिन-वज्ह अर्थात एक कारण से, उदाहरणत: जानदार और आदमी दो कुल्लिया हैं जानदार साधारण कुल्ली है और आदमी विशेष, मिन-वज्ह में एक कुल्ली दूसरी कुल्ली की निस्बत एक हैसियत से विशिष्ट और दूसरी हैसियत से साधारण होती है, उदाहरणत: जानदार और सफ़ेद रंग

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (عام)

نام

ای-میل

تبصرہ

عام

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone