تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آنا" کے متعقلہ نتائج

آنا

اصلاََ : ۱. ایک جگہ سے حرکت کر کے دوسری جگہ موجود یا منتقل ہونا ، جانا کی ضد .

آنَہ

پرانے روپے کا سولہواں حصہ، پرانے چار پیسے، پرانا سکہ جو چار پیسوں کے برابر ہوتا تھا، آنا

عانَہ

ناف سے نیچے کا مقام جہاں بال ہو تے ہیں، پیڑو

آنا پائی

کوڑی کوڑی ، حبہ حبہ ، کل رقم ، سارا حساب .

آنا جانا

آنا پائی سے

حبہ حبہ، کوڑی کوڑی، کل رقم (چکانا وغیرہ کے ساتھ)

آنار

انار، ایک مشہور پھل اور اس کا پیڑ، رمان

آنات

آن جس کی یہ جمع ہے

آننا

آنا، وارد ہونا

آناکانی

ٹال مٹول، ٹالم ٹول، حجت و تکرار، چشم پوشی، مگراپن، سنی ان سنی، حیلہ حوالہ، پہلو تہی

آنا نَہ پائی نِری پانو گِھسائی

بیکار دوڑ دھوپ اور بے سود محنت و مشقت کے موقع پر مستعمل

آنا دینا

کسی کے آنے پر جواباً اس کے یہاں جانا ، باز دید کے لئے جانا .

آنا کانی دینا

جان بوجھ کر ٹال جانا، تغافل کرنا، سنی ان سنی کرنا

آنا کانی کَرنا

آنا کانی دینا، جان بوجھ کر ٹال جانا، تغافل کرنا، سنی ان سنی کرنا

اَعْناق

گردنیں، گلے

سایہ آنا

کسی چیز کی چھاؤں کا کسی خاص جگہ پہنچنا

ہو آنا

کسی جگہ پھیرا لگا کر آنا، کہیں جاکر واپس پلٹ آنا، کسی سے مل کر آنا

حَیا آنا

شرم آنا ، غیرت آنا ، ندامت ہونا.

بھانویں آنا

رک : ”بھانویں ہونا“ .

سانس آنا

تنفس کا آنا ، سان٘س کے آنے کا عمل جاری رہنا ، سان٘س کی آمد و شد برقرار رہنا.

پانسا آنا

دان٘و نکلنا.

باتیں آنا

سخن سازی کا ڈھن٘گ معلوم ہونا ، معلومات ہونا .

راہیں آنا

تدبیریں آنا ، راستے جان لینا ، ڈھنگ آ جانا.

جھونکا آنا

نینْد کا غلبہ ہونا ، غنودگی کے باعث سر جُھک جانا

جھونکے آنا

رک : جھونْکا آنا (معنی نمبرا)

آنکھ آنا

رک : آن٘کھ آشوب کر آنا .

لپٹیں آنا

خوشبو کی لہریں آنا

جھونک آنا

پینک میں ہونا ، نشے میں ہونا ؛ نینْد آجانا ؛ لڑکھڑانا دگمگانا

کھونچ آنا

کپڑے کا کسی چیز سے اُلجھ کر پھٹ جانا

مینھ آنا

بارش ہونا ، مینھ برسنا

باچھیں آنا

باچھیں پکنا، ہون٘ٹوں کے کونوں کا پھٹنا یا پک جانا، باچھوں میں ننھی ننھی پھنسیاں نکلنا، باچھیں پھٹنا محاورہ

خوش آنا

پسند آنا

خوش آنا

۱. پسند آنا ، اچّھا لگنا ، بھانا ، بھلا ملوم ہونا .

پاؤں آنا

دخل ہونا، تعلق ہونا

چھاں آنا

ذرا سا اثر یا شائبہ آنا، کسی کے اوصاف کا اثر آنا

گرمیاں آنا

گرمی کے موسم کا آنا

مانگ آنا

طلب یا ضرورت کا پیغام آنا ، بلاوا آنا .

جھانک آنا

۔بیمار کا مرتے مرتے بچنا۔ ؎

آنچ آنا

آگ کی تپش یا حدت جسم کو لگنا، جلنا

جھانک آنا

لمحہ بھر کے لیے دیکھ آنا، ذرا دیر کے لیے آنا، برائے نام ٹھہرنا

ٹانکے آنا

زخم ، سلنا یا سیا جانا

باز آنا

دست بردار ہونا، کنارہ کش ہونا، بچنا، پرہیز کرنا، آیندہ کرنے سے توبہ کرنا

ٹانچ آنا

مصیبت آنا، آفت آنا

بُوندیں آنا

بارش شروع ہونا ، پانی برسنا

آوں آنا

پیچش کا مرض پیدا ہوجانا

خویش آنا

محبت سے پیش آنا ۔

سانگ آنَہ

(دلال) ایک انہ.

آنْسُو آنا

کلیجہ امڈ کر آن٘سووں کا پلکوں پر آجانا ، آن٘کھوں سے آن٘سووں کا گرنا ، آبدیدہ ہونا .

ہَنسی آنا

کسی بات پر ہنسنا ، خندہ ہونا ، مسکرانا (عموماً تحقیراً) ۔

ہَنْسی آنا

۔ خنداں ہونا۔ ؎

پَسَنْد آنا

مرغوب ہونا، اچھا یا بھلا لگنا

سَونپ آنا

دے کر واپس آنا، دے آنا، کوئ چیز کسی کے حوالے کر آنا.

سَحَرآنا

صبح ہونا، صبح کا نمودار ہونا

کَھونس آنا

لوٹ آنا .

اِنْدراسَن آنا

اندر کے راج کا مزہ آنا ، نہایت عیش و آرام اور بے فکری سے گزرنا۔

شامَتیں آنا

رک : شامت آجانا / آنا .

سولَھوں آنَہ

پُورا پُورا ، مکمل .

داؤں آنا

جوئے میں حسبِ مُراد پان٘سہ پڑنا.

نَظَر آنا

۔۱۔ کوئی چیز دکھائی دینا۔ سوجھنا۔؎

ڈِھینک آنَہ

(دلالوں کی اصطلاح) چھ آنے.

اردو، انگلش اور ہندی میں آنا کے معانیدیکھیے

آنا

aanaaआना

اصل: سنسکرت

وزن : 22

موضوعات: دریا قرآن آسمان قدیم اسلامیات بازاری برصغیر

آنا کے اردو معانی

فعل لازم

  • اصلاََ : ۱. ایک جگہ سے حرکت کر کے دوسری جگہ موجود یا منتقل ہونا ، جانا کی ضد .
  • روپے کا سولھواں حصہ ؛ وہ سکہ جو قیمت میں روپے کے سولھویں حصے کے برابر ہوتا تھا (برصغیر میں موجودہ اعشاری نظام کے رواج سے پہلے تقریباً ۱۹۵۸ء تک اس کا رواج رہا).
  • آمد ، ورود .
  • پہن٘چنا ، موصول ہونا ، رسائی ہونا .
  • جائداد وغیرہ کا سولھواں حصہ .
  • زمین کا ایک ناپ جو ایک ایکڑ کے چھ سو چالیسویں حصے کے برابر ہوتا ہے (تقریباً ساڑھے سات مربع گز).
  • نازل ہونا ، (آسمان وغیرہ سے) نیچے اترنا.
  • اوپر سے نیچے کی طرف کرنا.
  • روپے کو ایک اکائی فرض کر کے لیاقت خاصیت کیفیت حیثیت صحت اور آمدنی کی مقدار مقابلۃً ظاہر کرنے کے لیے ، جیسے : مرض روپ میں آٹھ آنے رہ گیا ہے (یعنی نصف) ، آمدنی بارہ آنے رہ گئی ہے (یعنی چار حصوں میں سے تین حصے).
  • (کسی جسم میں) ٹھیک بیٹھنا ، فٹ ہونا ، جیسے : یہ ٹوپی میرے سر پر نہیں آتی .
  • عدم سے وجود میں لایا جانا ، پیدا ہونا ، تولد ہونا.
  • (کسی حد مقرر تک) چلنا.
  • (قدیم) لانا.
  • (مجازاً) : وہ معافی جو اسالیب بیان میں روابط صفت متعلق فعل یا فعل معاون کے آنے سے یا محض سیاق و سباق سے پیدا ہوتے ہیں ، مثلاً : ۱. دکھائی دینا ، نظر آنا (عموماً خواب کے ساتھ).
  • بر آمد ہونا ، نکلنا (عموماً صفت کے ساتھ یا سیاق و سباق سے ، جیسے : دیکھیے وہ کب گھر سے باہر آئیں اور ہمیں کب تک انتظار کرنا پڑے .
  • واپس آنا (سیاق و سباق سے) ، جیسے : دریا پہ جا کر پیاسا آنا تعجب خیز امر ہے .
  • فروکش ہونا ، وارد ہونا ، جیسے : اب اس ہوٹل میں مسافر بہت کم آتے ہیں.
  • نمودار ہونا ، طلوع ہونا ، جیسے : تارے رخصت ہوئے سورج نکلا .
  • پھلنا ، پھولنا ، لگنا (عموماً ثمر وغیرہ کے ساتھ) ، جیسے : اس چنبیلی میں بے موسم کے پھول آئے ہیں .
  • کسی طرف جھکاو ہونا ، راغب یا مائل ہونا ، جیسے : ہم پڑھنے پر آئیں تو ایک دن میں چار کتابیں پڑھ ڈالیں .
  • گزر جانا ، منقضی ہونا ، جیسے : اتنی عمر آئی مگر ہمیں ایسے وقعات سے کبی سابقہ نہیں پڑا .
  • (پاس سے) گزرنا ، (قریب سے) نکلنا (عموماً کسی طرف سے ہو کے) جیسے : جب وہ صدر کی طرف آئیں گے تو میں انھیں ضرور اپنا دفتر دکھاؤں گا .
  • . ٹھن جانا ، ارادہ ہونا ، خیال گزرنا (دل وغیرہ کے ساتھ) ، جیسے : جی میں آتا ہے کہ اب حصول کامیابی تک دن رات محنت کروں .
  • ڈالا جانا ، پڑنا (عموماً روح یا جان وغیرہ کے ساتھ) ، جیسے : بارش ہوتے ہی مرجھائی ہوئی کھیتی میں جان آگئی.
  • چڑھنا ، چڑھ کر بیٹھنا (عموماً بلندی یا سواری وغیرہ کے ساتھ) ، جیسے : تم بھی اس گھوڑے پر آجاؤ .
  • محسوس ہونا ، ادراک میں آنا ، جیسے : وہ اگرچہ اجنبی تھا مگر اس کی باتوں سے کچھ بوے انس آتی تھی.
  • کان تک پہن٘چنا ، سنائی دینا ، جیسے : کچھ ایسی آواز آئی جیسے کوئی مجھے پکارتا ہے .
  • اٹکل سے اندازہ ہونا ، اَن٘کنا ، جچنا .
  • برسنا ، ٹپکنا ، جیسے : پانی آیا کہ اللہ کی رحمت آئی .
  • گرفتار ہونا ، پھن٘سنا ، مبتلا ہونا ، جیسے : وہ میرے قبضے میں ایسے آگئے جیسے جال میں شکار آگیا .
  • (جسم پر) لگنا ، پڑنا (چوٹ وغیرہ کے ساتھ) ، جیسے : ایسی ضرب آئی کہ ٹان٘گ بیکار ہو کر رہ گئی .
  • تلنا ، اڑّنا ، جمنا ، پچ کرنا (کسی بات وغیرہ پر) ، جیسے : جب وہ آن پر آتا ہے تو پھر کسی کی نہیں سنتا
  • منقوش ہونا ، چَھپنا ، (عکس) اترنا ، جیسے : چھپائی میں پلیٹ پر پورے حرف نہیں آئے
  • چڑھنا ، پھیلنا (دریا ، پانی وغیرہ کے ساتھ) ، جیسے : ندی کا پانی قلعے کی دیوار کے پشتے تک آگیا
  • حاصل ہونا ، ملنا ، جیسے : تم آئے مراد آئی
  • فرض ہونا ، ذمے ہونا (سیاق و سباق سے بیشتر حالیۂ ناتمام یا مضارع کی شکل میں)
  • محسوب ہونا ، شمار ہونا ، جیسے : جو کافروں کے سے کام کرتا ہو وہ انہی میں آجاتا ہے
  • چھا جانا ، محیط ہونا ، گھیرنا ، جیسے : ایسی غم انگیز خبر سنی کہ آن٘کھوں کے نیچے ان٘دھیرا آگیا
  • ہونا (صفت کے ساتھ بطور فعل ناقص) ، جیسے : اس کُشتی میں آخر کار وہی غالب آئے
  • پڑنا (فعل معاون یا اسم وغیرہ کے ساتھ ، بطور فعل ناقص) ، جیسے : ناچاری اور مجبوری میں کچھ بن نہیں آتا
  • ابتدا ہونا ، شروع ہونا ، جیسے : گرمی گئی ، جاڑا آیا
  • (کسی کیفیت کا) جوش زن ہونا ، ابھرنا ، جیسے : پیْار آنا ، رشک آنا ، غیرت آنا ، غصہ آنا ، شرم آنا ، مروت آنا
  • کوئی کام کرنے کا حکم یا اجازت نکلنا (استخارے کے ساتھ مستمل)
  • فریفتہ ہونا ، جیسے : دل آنا .
  • بکنا ، فروخت ہونا ، (سیاق و سباق سے)
  • برپا ہونا ، قائم ہونا ، جیسے : فوج کے بڑھتے ہی قیامت آگئی
  • دب جانا ، پس جانا
  • شامل ہونا ، شریک ہونا (سیاق و سباق سے)
  • سر پر سوار ہونا ، مسلّط ہونا (جن وغیرہ کے لیے) ، جیسے : اس پر شیخ سدو کی روح آگئی ہے
  • خریدا جانا ، مول لیا جانا ، جیسے : آٹا آگیا اب ترکاری کی ضرورت باقی ہے
  • نمایاں ہونا ، اتر کر پھیلنا (دھوپ وغیرہ کے ساتھ) جیسے : سردی بہت ہے صحن میں جہاں دھوپ آگئی ہو وہاں پلن٘گ بچھا دو
  • پکنا ، گلنا (چاول وغیرہ کے لیے) ، جیسے : پلاو کو ہلکی آن٘چ پر پکنے دو ابھی اچھی طرح نہیں آیا
  • فعل امر میں : ترک کرو ، جانے دو ، جیسے : آؤ ان کے من٘ھ نہ لگو
  • مقابلہ کرلو ، جیسے : کچھ دعویٰ ہے تو آؤ.
  • تیار ہو جاؤ ، چلو .
  • بڑھنا ، لٹکنا (خصوصاً پستانوں کے لیے)
  • پھولنا (سان٘س وغیرہ کے لیے) ، جیسے : لڑتے لڑتے پہلوان کا دم آگیا
  • انزال ہونا (بازاری زبان میں مستعمل)
  • نکلنا ، ظاہر ہونا ، ثابت ہونا
  • حملہ آور ہونا (عموماً پر کے ساتھ)
  • سمانا ، بھرنا ، جیسے : برتن میں جتنی سمائی ہوگی اتنا ہی آئے گا
  • کسی کام کا سلیقہ ہونا ، آداب وغیرہ سے واقفیت ہونا
  • علم یا ہنر حاصل ہونا (سیاق و سباق سے)
  • استعمال ہونا ، مستعمل ہونا
  • (اسلامیات) منقول ہونا ، مروی ہونا ، (قرآن یا حدیث وغیرہ میں) مرقوم ہونا ، بیان کیا جانا ، مذکور ہونا
  • جمع ہونا ، اکھٹا ہونا .
  • منظر عام پر لایا جانا ، شائع ہونا
  • زیب دینا
  • معلوم ہونا
  • عارض ہونا ، لاحق ہونا
  • نزدیک ہونا ، قریب ہونا (عموماً ’کو‘ کے ساتھ)
  • سوت بنا کر لایا جانا (عموماً ’ پر ‘ وغیرہ کے ساتھ)
  • ایک بیان سے دوسرے کی طرف رجوع کرنا (عموماً ’ پر ‘ وغیرہ کے ساتھ)
  • مقدور میں ہونا (سکنا) ، طاقت و قدرت یا امکان میں ہونا، جاننا یا علم میں ہونا
  • (مذکوری مطالب کے علاوہ) رک : اُدھار آنا ، باتوں میں آنا ، بن آنا ، دھبا آنا ، رنگ آنا ، زنگ آنا ، فرق آنا ، کام آنا ، من٘ھ آنا ، یاد آنا ، وغیرہ (جن میں ہر جگہ آنا ک معنی دوسری جگہ سے مختلف ہیں مگر سیاق و سباق سے سمجھ میں آتے ہیں)

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

آنَہ

پرانے روپے کا سولہواں حصہ، پرانے چار پیسے، پرانا سکہ جو چار پیسوں کے برابر ہوتا تھا، آنا

عانَہ

ناف سے نیچے کا مقام جہاں بال ہو تے ہیں، پیڑو

شعر

English meaning of aanaa

Intransitive verb

  • (of a mental or physical state) occur, (of a natural phenomenon, time, etc.) happen
  • a coin in the old Indian currency
  • (of rain) fall, come down, drop
  • arrival, advent, approach
  • (of river, etc.) rise, over flow
  • coming, arrival
  • advance, come forward
  • appear, emerge
  • be entangled, be taken in
  • befall, betide
  • come forth
  • come, arrive, reach
  • fit into
  • get on
  • grow, increase
  • incline, be bent upon

आना के हिंदी अर्थ

अकर्मक क्रिया

  • आगमन; चल कर पास ; कहीं जाकर वहाँ से पहले वाले स्थान पर पहुँचना.
  • ऊपर से नीचे की तरफ़ करना
  • घटित होना
  • (किसी निश्चित सीमा तक) चलना
  • बढ़ना (फ़सल कमर तक )
  • (किसी दशा का) जोश ज़न होना, उभरना, जैसे : पी आना, रश्क आना, शर्म आना, ग़ुस्सा आना, रहम आना.
  • फल-फूल लगना
  • (शरीर के किसी अंग में) ठीक बैठना, फिट होना, जैसे : ये टोपी मेरे सर पर नहीं आती, यह जूता मेरे पांव में नहीं आता.
  • अँटना
  • (शरीर पर) लगना, पड़ना (चोट आदि के संदर्भ में), जैसे : ऐसी चोट आई कि टांग बेकार हो कर रह गई.
  • अंतर्भाव होना
  • (इस्लामी साहित्य ) उद्घृत होना, कहा होना, (क़ुरआन या हदीस आदि में) लिखा होना, बयान किया जाना, चर्चा होना.
  • जायदाद आदि का सोलहवां हिस्सा.
  • मालूम होना.
  • (चर्चित अर्थों के अतिरिक्त) जैसे: उधार आना, बातों में आना, बिन आना, धब्बा आना, रंग आना, ज़ंग आना, फ़र्क़ आना, काम आना, मुंह आना, याद आना,आदि (जिन में हर जगह आना के अर्थ दूसरे से भिन्न हैं मगर संदर्भ से समझ में आते हैं).
  • जाना का विपरीत.
  • अटकल से अंदाज़ा होना, अंकना, जचना
  • आरंभ होना, शुरू होना, जैसे : गर्मी गई, जाड़ा आया.
  • कान तक पहुंचना, सुनाई देना, जैसे : कुछ ऐसी आवाज़ आई जैसे कोई मुझे पुकारता है.
  • .किसी तरफ़ झुकाव होना,या आकर्षित होना, जैसे : हम पढ़ने पर आएं तो एक दिन में चार किताबें पढ़ डालें.
  • हमला आवर होना (उमूमन पर के साथ).

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

آنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone