تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آپ جانیں آپ کا اِیمان" کے متعقلہ نتائج

آپ جانیں آپ کا اِیمان

اس (معاملے) کا دارومدار آپ کے ایمان اور نیت پر ہے.

آپ جانِیں اور آپ کا اِیمان

اس (معاملے) ذمہ دار آپ کے ایمان اور نیت پر ہے

آپ جانیْں

یہ طے شدہ امر ہے، اس بات کو سب جانتے ہیں، یہ تو سب ہی کو معلوم ہے، یہ تو مانی ہوئی بات ہے

آپ کا گھَر ہے

اس جگہ یا گھر کو اپنا ہی سمجھیے، بے تکلفی سے رہیے

آپ کا مُلاحَظَہ ہے

آپ کے لحاظ اور مروت سے (ایسا کرنے یا نہ کرنے پر) مجبور ہوں

آپ کا مُنْہ ہے

آپ کا مُنھ ہے

آپ کا پاس ہے

آپ کا کیْا جاتا ہے

آپ کا کیا بگڑتا ہے

آپ کا کیا پُوچْھنا ہے

مخاطب بڑا بے وقوف ہے، احمق ہے

آپ کا کیا لیتا ہُوں

آپ کا کیا ہرج ہے، آپ کا کیا نقصان ہوتا ہے، آپ کو کیوں ناگوار ہے

آپ ہی کا کھاتا ہُوں

میرے پاس جو کچھ ہے وہ آپ ہی کا ہے، آپ ہی کا دیا ہوا ہے، آپ ہی کی بدولت ملا ہے

آپ کا گَھر کَہاں ہے

جو شخص بے وقوفوں کی سی باتیں کرتا ہے اُس سے کہتے ہیں مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ بڑے نادان ہیں

آپ کا کیْا بِگَڑتا ہے

آپ کا کیا ہرج ہے، آپ کا کیا نقصان ہوتا ہے، آپ کو کیوں ناگوار ہے

آپ کا ہے

مقصود یہ ہوتا ہے کہ (یہ مال) میرا ہے لیکن خلوص اور اتحاد ظاہر کرنے کے لیے کہتے ہیں کہ آپ کا ہے

ہَڈِّیاں ہَماری چَمڑا آپ کا

اتنا ماریئے گا کہ ہڈی نہ ٹوٹے (بچے کو سزا دینے کی اجازت کے طور پر استاد سے کہا جاتا تھا)

آپ کا نام ہوگا ہَمارا کام ہوگا

میرا کام نکال دیجیے تو آپ کا نام ہوگا کہ فلاں شخص نے حاجت روائی کردی اور میرا فائدہ ہو جانے گا

آپ کا بایاں قَدَم کِدَھر ہے

کسی کی چالاکی فتنہ پردازی یا شرارت کے موقع پر مستعمل، مترادف: آپ بڑے چالاک ہیں

آپ جانیں اور آپ کا کام

میں فہمائش کر چکا آپ خود نیک و بد کے ذمہ دار ہیں، سمجھانے کی حد ہو گئی اب جیسا آپ کے جی میں آئے کیجیے (کام سے بری الذمہ ہونے کے موقع پر مستعمل)

آپ کا قطْعِ کَلام ہوتا ہے

جب کوئی شخص کچھ کہتا ہو اور اثناے گفتگو اسے روک کر دوسرا شخص خود کچھ کہنا چاہے تو یہ جملہ استعمال کرتا ہے چونکہ بات میں بات کہنا خلاف ادب ہے اس لیے گستاخی کا عذر یوں کیا جاتا ہے

بَھلا جو چاہے آپ کا دینا نَہ رَکھے باپ کا

قرض کی مذمت ہے اپنی بھلائی چاہتے ہو تو باپ کا بھی قرضہ ادا کرو.

آپ جانیں کا کام

میں فہمائش کر چکا اب آپ خود نیک و بد کے ذمہ دار ھیں، سمجھانے کی حد ہوگئی اب جیسا آپ کے جی میں آئے کیجیے (کام سے بر الذمہ ہونے کے موقع پر مستعمل)

آپ ہی کا ہے

عجز و انکسار یا تواضع کے مترادف: میرا ہے

آپ ہی کی جُوتِیوں کا صَدقہ ہے

آپ ہی کا فضل ہے، آپ ہی کا طفیل ہے، آپ ہی کی بدولت سب کچھ ہے

آپ کا پاس ہے

آپ کے لحاظ اور مروت سے (ایسا کرنے یا نہ کرنے پر) مجبور ہوں

آپ کے مُنھ کا اُگال ، ہَمار ہے پیٹ کا آدھار

امیر کی اترن پترن بھی غریب کے گزارے کے لیے کافی ہوتی ہے، مالدار کی ادنیٰ توجہ سے مفلس کا بھلا ہو جاتا ہے

آپ کا سَر

یہ کیا بیہودہ با ت ہے، تم غلط کہتے ہو

آپ کا مُخْلِص

آپ کا کیا لیتا ہے

آپ کا کیا ہرج ہے، آپ کا کیا نقصان ہوتا ہے، آپ کو کیوں ناگوار ہے

کوٹھی کُٹْھلے کو ہاتھ نَہ لَگاؤ، گَھر بار آپ کا ہے

زبانی بہت ہمدردی مگر کچھ دینے کو تیار نہیں، قیمتی چیز اپنے قبضہ میں، فضول چیزوں سے دوسروں کو خوش کرنا ہوتو کہتے ہیں

آپ کا نَوکَر ہُوں بَیگنوں کا نَوکَر نَہِیں

آپ کے قول کی تائید اور خوشی سے مطالب ہے جھوٹ سچ سے کچھ کام نہیں

میرا کام ہو آپ کا نام

میرا مطلب حاصل ہوگا اور آپ کی ناموری ہوگی، غریب کا کام ہو جاتا ہے اور امیر کی نیک نامی ہوتی ہے.

ڈومنی کا پُوت چَپْنی بجائے، اپنی ذات آپ ہی بتائے

اعمال سے اصلیت ظاہر ہوتی ہے

آپ کا بایاں قَدَم لِیجِیے

کسی کی چالاکی فتنہ پردازی یا شرارت کے موقع پر مستعمل، مترادف: آپ بڑے چالاک ہیں

آپ کا پانی دیکھ لِیا

آپ کا حوصلہ معلوم ہو گیا

آپ کا جوگا

آپ کے لئے موزوں

آپ کا سَر بَجائے قُرْآن

سر کو (تمام اعضا سے بلند ہونے کے باعث) قرآن سے تشبیہ دے کر قسم کھانے کا ایک اسلوب، مترادف: آپ کے سر کی قسم، یعنی قرآن پاک کی قسم

دوس کیا دِیجِیے چور کو صاحَب، بَند جَب آپ گَھر کا دَر نَہ کِیا

جب خود حفاظت نہیں کی تو چور کا کیا قصور.

خُدا آپْ کا بَھلا کَرے

دعائیہ کلمہ نیز تکیۂ کلام کے طور پر گفتگو میں استعمال کرتے ہیں یعنی اللہ آپکو خوش رکھّے.

سِیکھ دیت اَوروں کو پانْڈا آپ بَھرے پاپوں کا بھانْڈ

پنڈت اوروں کو تو نصیحت کرے اور خود گناہ کرے ، اس شخص کی نسبت بولتے ہیں جو خود گناہ کا مرتکب ہوتا ہے لیکن دوسروں کو متقی بننے کی تلقین کرتا ہے .

آپ بِیْتی کَہُوں کِہ جَگ بِیْتی

اپنے پر جو گزری ہے وہ سناؤں یا دوسرے کی سنی سنائی بیان کروں

اردو، انگلش اور ہندی میں آپ جانیں آپ کا اِیمان کے معانیدیکھیے

آپ جانیں آپ کا اِیمان

aap jaane.n aap kaa iimaanआप जानें आप का ईमान

ضرب المثل

آپ جانیں آپ کا اِیمان کے اردو معانی

  • اس (معاملے) کا دارومدار آپ کے ایمان اور نیت پر ہے.

आप जानें आप का ईमान के हिंदी अर्थ

  • इस (मुआमले) का दार-ओ-मदार आप के ईमान और नीयत पर है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آپ جانیں آپ کا اِیمان)

نام

ای-میل

تبصرہ

آپ جانیں آپ کا اِیمان

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words