تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَپْنی اَپْنی سَمَجْھ ہے" کے متعقلہ نتائج

اَپْنی اَپْنی سَمَجْھ ہے

بہت احمق ہو، (کسی کی ناسمجھی، خام خیالی یا کج فہمی پر بطور حسن کلام یا تجاہل عارفانہ)

رات تو اَپْنی اَپْنی ہے

فلاں وقت یا کام تو اپنا ہے ، یہ وقت تو قابو کا ہے

رات اَپْنی ہے

فرصت کافی ہے

اَپْنی پَڑی ہے

اپنی ہی فکر ہے، خود غرض ہے

کُچْھ اَپْنی خَبَر ہے

کیا اپنی حالت کا احساس ہے

اَپْنی پَت اَپْنے ہاتھ ہے

اپنی آبرو اپنے ہاتھ ہے، اپنی عزت اپنے ہاتھ میں ہے

اَپْنی بات اَپْنے ہاتھ ہے

انسان کو خود اپنی عزت کا پاس کرنا چاہیے، دوسرے کو اس بات کا موقع نہ دے کہ وہ اسے ذلیل کرے

اَپْنی گِرَہ کا کیا جاتا ہے

اپنا کیا نقصان ہونا ہے، اپنا کوئی نقصان نہیں ہے

ظالِم اَپْنی قَبْر آپ کھودْتا ہے

ظالم اپنی موت آپ بلاتا ہے ، ظالم ظلم کی سزا پائے گا .

گانڈُو ہاتھی اَپْنی فَوج کو مارْتا ہے

(فحش) اس کی نسبت کہتے ہیں جو مقابلے میں حریفوں کو پیٹھ دکھا کر بھاگ جائے اور اپنے ہی ساتھیوں کو نقصان پہنچائے.

دَسْتار اَور گُفتار اَپْنی ہی کام آتی ہے

اپنے ہاتھ سے اپنی پگڑی (دوپٹا) باندھنا چاہیے اور اپنی بات خود ہی کہنا مناسب ہے دوسے کے ذریعے دونوں ٹھیک نہیں کیوں کہ اپنی بات یا مطلب کو جیسے خود کہہ سکتا ہے اس طرح دوسرے سے ادا نہیں ہو سکتا .

فَقِیر اَپْنی کَمْلی ہی میں مَسْت ہے

غریب تھوڑے ہی سامان میں خوش ہے

اَپْنی گَلی میں کُتّا بھی شیر ہوتا ہے

اپنے علاقے میں ہر شخص کی جرات و ہمت بڑھ جاتی ہے، بزدل بھی حمایتی کے بھروسے پر بہادر ہو جاتا ہے (ایسے شخص کے لیے بولتے ہیں جو دوسرے کی حمایت کے بل پر دھمکائے یا اینٹھے)

پَرائی جیب سے اَپْنی جیب میں دَھرنا مُشْکِل ہے

دوسرے سے پیسہ حاصل کرنا مشکل ہے

چاند پَر خاک ڈالْنے والا اَپْنی آنکھیں مَلْتا ہے

رک : چان٘د پر خاک ڈالو تو اپنے مں٘ھ پر پڑے.

سُنار اَپْنی ماں کی نَتھ میں سے بھی چُراتا ہے

سنار اپنی ماں کو بھی ٹھگ لیتا ہے پھر اوروں کی تو بات ہی کیا

سانپ سَب جَگَہ ٹیڑھا چَلْتا ہے ، اَپْنی بانبی میں سِیدھا جاتا ہے

دوسروں کے ساتھ بری طرح پیش آتا ہے ، اپنوں سے اچھا سلوک کرتا ہے ، اپنوں سے چالاکی یا ہیرا پھیری نہ کرنا.

اردو، انگلش اور ہندی میں اَپْنی اَپْنی سَمَجْھ ہے کے معانیدیکھیے

اَپْنی اَپْنی سَمَجْھ ہے

apnii apnii samajh haiअपनी अपनी समझ है

عبارت

اَپْنی اَپْنی سَمَجْھ ہے کے اردو معانی

  • بہت احمق ہو، (کسی کی ناسمجھی، خام خیالی یا کج فہمی پر بطور حسن کلام یا تجاہل عارفانہ)

अपनी अपनी समझ है के हिंदी अर्थ

  • बहुत अहमक़ हो, (किसी की नासमझी, ख़ामख़याली या कजफ़हमी पर बतौर हुस्न कलाम या तजाहुल आरिफ़ाना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَپْنی اَپْنی سَمَجْھ ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَپْنی اَپْنی سَمَجْھ ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words