تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بَڑی چِیز" کے متعقلہ نتائج

بَڑی

بڑا کی تانیث

بَڑی بِی

بوڑھی عورت، ضعیفہ، (خصوصاً) بوڑھی خادمہ، ہر بوڑھی عورت سے جو غیر ہو خطاب کا کلمہ

بَڑی بات

وہ بات یا کام جو کسی رخ معمول سے زیادہ ہو، مثلاً: بہتر کام، قابل قدر یا اچھی بات، توقع سے زیادہ بات

بَڑی رات

عظیم المرتبت شب

بَڑی فَجْر

صبح صادق

بَڑی آئِیں

بڑے آئے (رک) کی تانیث

بَڑی رائی

ایک قسم کی سرسوں جو لال رنْگ کی ہوتی ہے، لاہی، لائی

بَڑی ماتا

سیتلا یا چیچک

بَڑی داکھ

بڑی ذات کا بیج دار انْگور جس سے منقّے بناتے ہیں

بَڑی کَرْنا

بڑائی دینا ، (کسی کو) بڑا بنانا ، عزت بخشنا ، رتبہ دینا

بَڑی شادی

ختنہ کی تقریب، مسلمانی

بَڑی وہ ہے

بڑا وہ ہے کی تانیث

بَڑی ڈِیوْڑھی

ذی مرتبہ، فیاض، سخی

بَڑی عُمْر ہے

بڑی عمر ہوگی، بہت زندہ رہے گا (جس کا ذکر ہورہا ہو اس کے یکایک اسی وقت آجانے پر مستمعل)

بَڑی خَیر کی

بڑی خیر ہوئی کا تعدیہ

بَڑی چیز ہے

درکنار ہے ، ذکر ہی کیا ہے، امکان ہی نہیں

بَڑی دِیر میں

مدت کےبعد

بَڑی بات ہوئی

بہت اچھا ہوا کہ ایسا ہوا

بَڑی رات آنا

بہت رات گزرنا

بَڑی ناک والا

بڑی غیرت یا آن والا

بَڑی بات نَہِیں

دشوار کام نہیں، معمولی بات ہے

بَڑی خَیر ہوئی

برے آثار ہونے کے باوجود اتفاقی طور پر تائید الٰہی سے خیریت رہنا

بَڑی دھاک ہونا

لوگوں میں بہت ساکھ اور وقار ہونا جسے سب یا بیشتر مانتے ہیں

بڑی بھینس پر بالائی

بڑی بھینس کے دودھ پر جس طرح بالائی بہت ہوتی ہے ویسے ہی امیر آدمی سے فائدے بہت ہوتے ہیں

بڑی ٹیڑھی کھیر ہے

مشکل یا دشوار کا م ہے

بَڑی بَڑی زَبانیں ہونا

یا وہ گوئی، بدزبانی، زبان درازی

بَڑی بَڑی باتیں کَرْنا

گفتگو میں غیر معمولی امور کا ذکر کرنا، بہت کچھ کہنا، برا بھلا کہنا وغیرہ

بڑی کمائی پر نون بکوا

باوجود بہت آمدنی کے نمک بیچتے ہیں، کنجوس پر طنز ہے

بَڑی بَڑائی ہوتی

بہت ہوا، بہت اہتمام کیا، بہت تکلف کیا

بَڑی خَیرِیت ہے

بہت غنیمت ہے، بڑی اچھی بات ہے

بَڑی چِیز اُٹھانا

قرآن پاک کی قسم کھانا، حلف اٹھانا

بَڑی ٹیڑھی کِھیر

دشوار کام، بینڈا کام، مشکل کام

بَڑی بَھاری غَلَطِی

بڑا قصور، بڑی بھول

بَڑی دَھاک بَندھنا

بہت ڈر یا رعب ہونا

بَڑی دُور کی بات

دور اندیشی کی بات، عاقبت اندیشی کی بات، تہ کی بات

بَڑی بَہو بڑا بَھاگ

بیوی عمر کی بڑی ہو تو قسمت اچھی ہوتی ہے

بَڑی دُون کی لینا

شیخی بگھارنا، ڈینْگ مارنا، اترانا ؛ بہت مبالغہ سے خود ستائی کرنا

بَڑی پُونچھ کا آدمی

(طنزاً) مغرور

بَڑی گولی کا رُوپیَہ

(برصغیر میں) برطانیہ کی حکومت کے زمانے میں ملکہ وکٹوریا کی تصویر کا جوڑے دار روپیہ جو خالص چاندی کا ہوتا تھا

بڑی نند شیطان کی چھڑی، جب دیکھو تب تیر سی کھڑی

بھاوج کا کہنا نند کے بارے میں

بَڑی چِیز کا جامَہ پَہَنْنا

(لفظاً) قرآن پاک لباس پر لکھا کر پہن لینا

بَڑی دُور کی کُتّیاں بانْدھْنا

دور کے سفر کا قصد کرنا

بَڑی چِیز پَرْ ہاتھ رَکْھنا

قرآن پاک کی قسم کھانا، حلف اٹھانا

بَڑی دُور کی گُتِّیاں باندھنا

شیخی مارنا، اترانا، ڈینگ مارنا

بَڑی چِیز ہاتھ پَرْ رَکْھنا

قرآن پاک کی قسم کھانا، حلف اٹھانا

بَڑی فَجَر، چُولھے پَر نَظَر

اس شخص کے لیے مستعمل جو ہر وقت کھانے کی فکر میں لگا رہے

بڑی کُھسَر پُسَر لگا رکھی ہے

بہت کانا پھوسی ہو رہی ہے

بڑی مَچھلی چھوٹی مَچھلی کو کھا جاتی ہے

زبردست زِیرِدست کو تنگ کرتا ہے، بڑے آدمی چھوٹوں کا مال کھا جاتے ہیں

بَڑی بَہُو کو بُلاؤ کِھیر میں نَمَک ڈالیں

کسی ہوشیار کے ہاتھ سے کام بگڑ جانے پر طنزیہ طور پر مستعمل ہے

بَڑی بَہُو نے نِکالے کار، وہ ہی اُتری پارَم پار

بڑے بزرگ نے جو طریقہ دستور جاری کر دیا وہ ہی چھوٹوں کا دستورالعمل ہو گیا

آنکھیں تو بَڑی بَڑی ہیں

(طنزاً) سامنے کی چیز نہیں سوجھتی

نِیل بَڑی

نیل کا ٹکڑا ، ادنیٰ قسم کا نیل ۔

مَرے باوا کی بَڑی بَڑی آنْکھیں

بعد ِوفات بزرگ کی بزرگداشت زیادہ کرنا

مُوئے بَیل کی بَڑی بَڑی آنکھیں

مرے ہوئے رشتے دار کی حد سے زیادہ تعریف کرنے یا کسی چیز یا واقعے کے گزر جانے کے بعد اس کی تعریف کرنے کے موقع پر مستعمل

مُوئے باپ کی بَڑی بَڑی آنکھیں

انسان کی قدر مرنے کے بعد ہوتی ہے ۔

دِل میں بَڑی بَڑی باتیں بَھری ہَیں

بہت گِلے شِکوے کرنا ہیں .

باتوں چیتوں مَیں بڑی، کرتب بڑی جٹھانی

جو عورت بہت باتیں کرے اور کام نہ کرے اُس کے متعلق کہا جاتا ہے

عُمْر بَڑی ہو

خدا زندگی طویل عطا فرمائے ، عمر زیادہ ہو .

عُمْر بَڑی ہے

کسی کے متعلق گفتگو ہو رہی ہو اور وہ اسی وقت آجائے تو ایسے موقع پر یہ فقرہ کہتے ہیں .

بات بَڑی رَہْنا

مرتبہ بلند ہونا ، ساکھ قائم رہنا.

اردو، انگلش اور ہندی میں بَڑی چِیز کے معانیدیکھیے

بَڑی چِیز

ba.Dii-chiizबड़ी-चीज़

اصل: ہندی

وزن : 1221

بَڑی چِیز کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • بڑی بات
  • بہت باوقعت یا باعزت
  • قرآن پاک

English meaning of ba.Dii-chiiz

Noun, Feminine

  • big shot, important thing
  • the Qur'an

बड़ी-चीज़ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • बड़ी बात
  • बहुत गरिमामय या प्रतिष्ठित
  • पवित्र कुरान

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بَڑی چِیز)

نام

ای-میل

تبصرہ

بَڑی چِیز

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone