تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چاق" کے متعقلہ نتائج

چاق

تندرست، صحیح، نروگا، تنومند، توانا، فربہ

چاق ہونا

مایل ہونا ، جُھکنا ، (کسی جانب) طبیعت کا جھکاؤ ہونا ۔

چاق چَوبَنْد ٹَکا نَعْل بَنْد

فضول کفایت شعاری کے موقع پر بولتے ہیں

چاقُو کا دَسْتَہ

چھری کا ہتھا، چھری کا مٹھیا

چاق چُسْت

رک : چاق و چوبند ۔

چاقُو ہَڈّی تَک پَہُنچْنا

گہرا زخم آنا ، چاقو کی نوک ہَڈّی میں لگ جانا ۔

چاقُو

پھل سبزی ترکاری اور دوسری چیزیں کاٹنے کے کام آنے والا آلہ (جس میں لوہے کا دھاردار پھل اور دستہ لگا ہوتا ہے اسے کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے)، قلم تراش، چھری

چاق چَوبَنْد

مضبوط، تگڑا، قوی، تندرست، چست، پھرتیلا

چاقُو مار

چاقو چلانے والا ؛ چاقوسے ضرب لگانے کا ماہر .

چاقُو نُما

چاقو کی طرح ، چاقو جیسا .

چاقی

صحت ، تندرستی ، بحالی ، درستی ۔

چاقُو مارْنا

چاقو سے حملہ کرنا .

چاقُو گاڑْنا

چاقو مارنا ، چاقو سے حملہ کرنا ۔

چاقُو پھیرنا

چاقو سے کاٹنا، چاقو چلانا

چاقُو لَڑانا

چاقوؤں سے ایک دوسرے پر حملہ کرنے کی مشق کرنا ؛ ایک دوسرے کے چاقو پر چاقو مارکر چاقو کی پختہ گی جان٘چنا ۔

چاقُو کا پَھل

چاقو کا کاٹنے والا حصہ جو لوہے کا بنا ہوا ہوتا ہے

چاقُو بھونْکْنا

چاقُو گھونْپْنا

چاقُو چَلْوانا

لڑائی کروانا ، لڑائی میں چاقو سے ایک دوسرے پر حملہ کروانا ۔

طَبِیعَت چاق ہونا

مزاج درست ہو جانا، طبیعت میں چُستی آنا

دِماغ چاق ہونا

دماغ حاضر ہونا، دماغ تازہ ہونا، ذہن صاف ہونا.

طَبِیعَت کا چاق چَوبَنْد

پھرتیلا ، تیز و طرار ، خوب ہشَاش بشَاش

طَبِیعَت کا چاق چَوبَنْد ہونا

خوب ہشاش بشاش ہونا

چَراغ چاق کَرنا

چراغ تیز کرنا

کَمان چاق کَرْنا

کمان چڑھانا ، کمان کھینچنا .

بالا چاق

زیادہ بلند، تنومندی یا ترو تازگی میں بڑھا ہوا

زیر چاق

کمزورکمان

اردو، انگلش اور ہندی میں چاق کے معانیدیکھیے

چاق

chaaqचाक़

وزن : 21

چاق کے اردو معانی

فارسی، ترکی - صفت

  • تندرست، صحیح، نروگا، تنومند، توانا، فربہ
  • مضبوط، سخت، تگڑا
  • تروتازہ، بحال (طبعیت وغیرہ کے ساتھ مختص)
  • چست وچالاک، پھرتیلا، (کام یا بات کے) ہر پہلو سے با ہوش و باخبر
  • مکمل، بھرپور، کامل
  • زیادہ
  • تیار
  • کمر بستہ، مستعد (سازوسامان سے) لیس

شعر

English meaning of chaaq

Persian, Turkish - Adjective

  • alert, active, lively
  • dexterous
  • obese, fatty, overweight, corpulent, adipose
  • in spirits
  • sound, healthy, hale and hearty

चाक़ के हिंदी अर्थ

फ़ारसी, तुर्की - विशेषण

  • सतर्क, सचेत, चौकस तत्पर, चुस्त विचालाक, फुर्तीला
  • मोटा, स्थूलकाय, स्वस्थ, हृष्ट-पुष्ट
  • 3 (तु.) चौकस; सतर्क
  • मज़बूत; दृढ़
  • चुस्त; स्वस्थ।

چاق کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چاق)

نام

ای-میل

تبصرہ

چاق

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words