تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چَھلْنی" کے متعقلہ نتائج

چَھلْنی

آٹا وغیرہ چھاننے کا آلہ، چھننی

چَھلْنی ہونا

چھلنی کرنا کا لازم

چَھلْنی کیا بولے جِس میں بَہَتَّر سَو چھید

جس میں خود نقص ہو وہ دوسروں میں کیا نقص نکالے، اپنے بڑے عیب کو نہ دیکھ کر دوسروں کے معمولی عیب کو دیکھنا

چَھلْنی نُما

چھلنی کی طرح کا جالی دار ، چھید والا ، سوراخ دار.

چَھلْنی بَنانا

کسی چیز کو سوراخ دار کر دینا، چھید دینا، زخمی کر دینا

چَھلْنی کیا کَہے سوپ کو کہ جِس میں نو سَو چھید

بے عمل انسان کے متعلق کہتے ہیں جو دوسروں کو نصیحت کرتا ہو اور خوب عیوب میں مبتلا ہو.

چَھلْنی میں دُودھ دُوہیں کَرْگ کا کیا دوش

حماقت کا کام خود کریں اور تقدیر کو الزام دیں ، خود ہی غلطی کرے تو قسمت کا کیا قصور .

چَھلْنی میں دُودھ دُوہیں کَرْگ کو روئیں

حماقت کا کام خود کریں اور تقدیر کو الزام دیں ، خود ہی غلطی کرے تو قسمت کا کیا قصور .

چَھلْنی لے کَر چھانْنا

بہت تلاش کرنا ، بہت زیادہ ڈھون٘ڈنا ، از حد جستجو کرنا.

چَھلْنی میں ڈال کر چھاج میں اُڑانا

(عور) رُسوا کرنا ، بات کا بتن٘گڑ بنانا ، ذار سی برائی کو بڑھا کر بیان کرنا (قب : چھاج میں ڈال کر الخ).

چَھلْنی چَمّا، گھوڑ لَگَمّا کائیتھ گُلَمّا یہ تینوں نَہیں کوئی کَمّا

چھلنی کا چمڑا، گھوڑے کی لگام اور کائیتھ نوکر کسی کام کے نہیں ہوتے

جِگَر چَھلْنی ہونا

بہت زیادہ غم ہونا، بہت دکھ پہنچنا

کان چَھلْنی ہونا

کان پک جانا ، کسی بات کو بار بار سنتے سنتے تھک جانا (ناگوار سماعت کے موقع پر مستعمل) .

کَلیجَہ چَھلْنی کَرْنا

طعن و تشنیع سے بہت تنگ کرنا ، نہایت دُکھ پہنچانا ، جگر چھلنی کرنا .

کَلیجَہ چَھلْنی ہونا

کلیجہ چھلنی کرنا ، کا لازم طعن و تشنیع سے کلیجہ پھٹنا ، شدید صدمہ ہونا ، اذیّت میں مبتلا ہونا .

سِینَہ چَھلْنی ہونا

صدموں کے باعث چھاتی کا پُرداغ ہونا ؛ (کنایۃً) سخت زخمی ہونا ، بہت رنج یا تکلیف پہن٘چنا .

سِینَہ چَھلْنی کَرْنا

بہت زیادہ زخم لگانا ، بہت زیادہ تکلیف پہن٘چانا .

تَلوے چَھلْنی ہونا

دِیوار چَھلْنی ہونا

چُور چُور ہو جانا ، مضروب ہو جانا.

پاوں چَھلْنی ہونا

پاوں چھلنی کرنا (رک) لازم ؛ چلتے چلتے پان٘و زخمی ہوجانا.

کَلیجا چَھلْنی ہو جانا

۔(عو) (کنایۃً) طعن و تشنیع سے تنگ آجانا۔ ؎

چھاتی چَھلْنی ہو جانا

صدمہ جھیلتے جھیلتے دکھی ہوجانا ، ہمہ تن درد کا پتلا بن جانا

تَلْوے چَھلْنی ہو جانا

۔پھرتے پھرتے پاؤں کے نیچے کے حصہ کا زخمی ہوجانا۔ ’بہت دوڑ دھوپ‘ کی جگہ۔

دِیوار چَھلْنی ہو جانا

چُور چُور ہو جانا ، مضروب ہو جانا.

دِماغ چَھلْنی ہو جانا

سوچ سوچ کر پریشان ہو جانا، عاجز آ جانا، تنگ ہونا.

راجا آگے راج، پِیچھے چَھلْنی نہ چھاج

بیوہ عورت کہتی ہے کہ شوہر کی زندگی میں عیش نصیب تھا اس کے مرنے کے بعد کچھ بھی نہ رہا

پاوں چَھلْنی کَرنا

بہت دوڑ دھوپ کرنا ، بہت کوشش کرنا

کَلیجا چَھلْنی کَرْنا

طعن و تشنیع سے بہت تنگ کرنا ، نہایت دُکھ پہنچانا ، جگر چھلنی کرنا .

چھاج بولا تو بولا چَھلْنی بھی بولی جِس مَیں بَہَتَّر چھید

لو عیب دار بھی بے عیب کی برابری کرنے لگا ، جب کوئی عیب دار ہو کر صاف لوگوں میں بولتا اور دخل دیتا ہے تو اس کی نسبت کہتے ہیں .

رات بَھر پِیسا اَور چَھلْنی میں اُٹھانا

محنت تو بہت کی مگر ضائع کر دی .

چھاج بولے تو بولے چَھلْنی بھی بولی جِس میں سَتَّر چھید

جب کوئی عیب دار ہو کر صاف لوگوں میں بولتا اور دخل دیتا ہے تو اس کی نسبت کہتے ہیں ، بے عیب اعتراض کرے تو کرے لیکن عیب دار کو اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں .

چھاج بولے سو بولے چَھلْنی بھی بولے جِس میں سَو سَو چھید

اردو، انگلش اور ہندی میں چَھلْنی کے معانیدیکھیے

چَھلْنی

chhalniiछलनी

اصل: سنسکرت

وزن : 22

چَھلْنی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • آٹا وغیرہ چھاننے کا آلہ، چھننی
  • صاف شدہ چھانا ہوا

شعر

English meaning of chhalnii

Noun, Feminine

छलनी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • आटा आदि छानने का छेदों वाला या जालीदार छोटा उपकरण, आटा आदि छानने का धातु या प्लास्टिक का पात्र, एसी चीज़ जिसमें उक्त प्रकार के बहत से छोटे-छोटे छेद हों, चलनी, छन्नी
  • स्वच्छ और साफ़, छाना हुआ

چَھلْنی کے مترادفات

چَھلْنی کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چَھلْنی)

نام

ای-میل

تبصرہ

چَھلْنی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words