زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’شکار‘‘ سے متعلق الفاظ

’’شکار‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

اَپھار

بد ہضمی یا جس ریاح وغیرہ سے انسان یا حیوان کا پیٹ پھولنے کی کیفیت، نفخ کی بیماری، استعادۃً

اُچْکا

پتنگ کی ڈور لپیٹنے کی برجی نما بنی ہوئی چرخی جس پر سے ڈور اچک کر نکلتی ہے .

اَدْھ چَنا

(کاشتکاری) ادھ گیہواں

اَگوٹ

(شکاری) جنگل یا بن سے نکل کر جانے کو صحرائی چوپایوں کے محفوظ راستے

اَگوٹ کا مالا

(شکاری) بن سے نکلنےکے راستے پر جنگلی چوپایوں کے شکار کی گھات میں بیٹھنے کے لئے بنایا ہوا مقام

اَگْھنی

(کاشتکاری) خریف کی فصل کی وہ جنس جو شروع جاڑے میں کاٹی جائے

اَگیر

(کاشتکاری) اناج کی بالیں جو کٹائی سے پہلے تھوڑی سی توڑ کر زمیندار کو رسماً بطور نذر پیش کی جاتی ہیں.

اَمْرا

(کاشتکاری) چنے کا کھیت، چنرا، چنیارا

اَنْجْنا

جو اب تک پیدا نہ ہوا ہو

اَنکَوری

(کاشتکاری) ہل کا پھار والا حصہ (انگ یا آنگ کا دہقانی تلفظ)

اَوائی

جھوٹی خبر ، افواہ بے سروپا بات ۔

اَواسی

(کاشتکاری) اناج کی ادھ کچی بالیں جو ہولے بنا کر کھانے کے قابل ہوگئی ہوں

اُوپَر چَھنْٹ

(کاشتکاری) کھیت کی کٹائی کا ایک طریقہ جس میں پہلے بالیں اوپر سے چھانٹ لی جاتی ہیں ۔

اَوگ

(کاشتکاری) ہرس اور ناکل کے جوڑ پر اوپر کے رخ سے بطور ڈاٹ پھنسی ہوئی ایک لمبی چوبی پھان٘ٹ جو ان دونوں حصوں کو آپس میں گون٘دھے رکھتی ہے، اس لے اصطلاحاً اس کو گن٘دھیل بھی کہتے ہیں (اوگی، ہندی میں ایسی چیز کو کہتے ہیں جو کسی چیز کے اوپر بہ طور اہرا چڑھائی جائے اور وہ نیچے کے حصے پر جمی رہے)، پسینے کی ندی

اوٹ

گھونگٹ کی دیوار ؛نقاب ؛ گھات ، کمینگاہ

اَکْری

(کاشتکاری) بیج بونے کی ایک قسم کی قیف

اُکھاری

(کاشتکاری) گنے کی بئی پود یا کیاری .

اَکھانی

ایک قسم کی جو، باجرا یا جوار جو چارے کے لیے بوئی جاتی ہے بَدَرْوا

اُکھانی

(بیلداری) پتھر کی روڑی یا کنکر اٹھانے اور سمیٹنے کا پنجے کی شکل کا پنج شاخہ ، ایک طرح کا پھاوڑا

اَکْھرا

(کاشتکاری) وہ کھیت جس میں سے فصلی پیداوار کاٹ کر اس کی جڑیں زمین میں لگی چھوڑ دی گئی ہوں، بغیر سنوارا اور صاف کیا ہوا کھیت

اُکْھراج

(کاشتکاری) گنے کے پود کھیت میں منتقل کرنے کا زمانہ .

اَکْھرالی

(شکار) وحشی چوپایوں کے سنسان مقام پر آنے اور کھڑے ہونے کی علامت جس کو شکاری ان کی مینگنیوں سے اور کھروں کے نشانوں سے پہچانتے ہیں

اَکْھرالی کَرْنا

وحشی چوپایوں کا مقررہ سنسان جگہ پر آکر سستانا، ٹھہر کر تھوڑی دیر آرام لینا

اَکْھری

(کاشتکاری) بیج بونے کا ایک قسم کا قیف .

اِہْری

(کاشتکاری) نمک کے محلول کو نتھارنے یا مقطر کرنے کی چھلنی.

ایرا

(شطرنج) وہ مہرا جو شاہ کو کشت سے بچانے کے لیے بیچ میں لایا جاتا ہے

اِیکھ باڑی

(کاشتکاری) وہ کھیت جو ایکھ کی کاشت کے لیے مخصوص ہو .

اِیکھ راج

(کاشتکاری) ایکھ بوتے وقت کی رسم اور پوجا

باغی پَیداوار

(کاشتکاری) وہ زرعی پیداوار جو پھل پھول کی طرح باغوں میں کاشت کی جاتی ہے جیسے: ادرک، السی، کپاس وغیرہ

بِچْکا

(کاشتکاری) مصنوعی ڈراؤنی شکل، جو کھیت میں جانوروں کو ڈرانے کے لئے لگا دیتے ہیں، اچٹا، اچکا

بَرْدی

لدو بیلوں کا گروہ جن پر پیپاری لوگ سامان لادتے اور لیجاتے ہیں.

بَسی

(شکار میں) شب باشی، رات کا قیام

بوکارہ

(شکار) ایک طریقۂ شکار جس میں شکاری کسی راستے کے دونوں طرف فاصلے فاصلے پر گھات میں بیٹھ جاتے ہیں اور پھر ہرن گھیر کر ان کی طرف لائے جاتے ہیں

بھاجی دار

(کاشتکاری) حصّہ دار، ساجھی، کھیتی کی پیداوار میں برابر کا حصہ دار

بَھسَینڈی

(کاشتکاری) ایسی نکیلی جڑ جو سیدھی زمین میں اترتی چلی جائے جیسے گاجر مولی کی جڑ.

بَیساکھی

وہ لاٹھی جس کے سہارے (عموماً بغل کے تلے رکھ کر) لن٘گڑے لولے چلتے ہیں

بیٹھک

بیٹھنے کی جگہ، نشست گاہ

پاچھور

(کاشتکاری) کن٘ویں کے چاک (گھرنی) کا اڈّا جس پر چاک لگایا جاتا ہے ، گرنڈ ، پارچھا ، پاڑ ، ڈن٘ڈا .

پارْچَہ

ٹکڑا ، حصہ ، جزو ، قاش ، پارہ ، قطعہ.

پِتائی

(کاشتکاری) گنّے کا سر شاخہ یا اوپر کے پتّے ، اَگولا ۔

پَتّا بولْنا

مڑا ہوا پتا منھ میں رکھ کر اس جانور کی بولی بولنا جس کو جال میں پھنسانا ہو

پُجار

(کاشتکاری) نشیبی زمین جو دریا یا نہر کے پانی کے رساؤ سے خوب سیراب ہوتی رہے ، کھادر.

پِچَھوت

(کاشتکاری) وہ چیز، جو فصل کے آخر میں بوئی جائے یا پیدا ہو

پَرْبیدا

(کاشتکاری) چھدری تخم ریزی.

پرْتِھیا

(کاشتکاری) ہل کی پھار کی نوک جو مٹی کھودتی ہے ، پروتھا.

پَرْتی جَدِید

(کاشتکاری) وہ آراضی جو ایک دو فصل تک اکارت رکھی جائے، وہ اراضی جو حال میں غیر مزروعہ ہوگئی ہو

پَرْتی قَدیم

(کاشتکاری) وہ آراضی جو بہت عرصے سے اکارت ہو اور جس میں اچھی فصل پیدا ہونے کی امید نہ رہے، وہ اراضی جو عرصہ سے غیر مزروعہ پڑی ہو

پِلَوتا

(کاشتکاری) پیلی مٹی کی زمین جو ریت اور چکنی مٹی کی ملواں اور قوت میں اول درجے کی ہوتی ہے۔

پَلُوچ

(کاشتکاری) وہ کھیت جو آنے والی خریف کی فصل پر خالی چھوڑ دیا گیا ہو، پندی ، پنڈر.

پَلی ہار

(کاشتکاری) وہ زمین جو تین سال بونے کے بعد ایک فصل کے لیے خالی چھوڑ دی جائے۔

پَن مار

(کاشتکاری) پانی کا مارا ہوا کھیت جو بارش یا آبپاشی کی زیادتی سے خراب ہوگیا ہو.

پُنْجا

(کاشتکاری) وہ اراضی جس کی آب پاشی آسانی سے نہ ہو سکے

پَنچ نامَہ

(کاشتکاری) کسی انتظامی یا عدالتی فیصلےکے لیے پنچ اور پنچوں کے فیصلے کے لیے راضی نامہ (اقراری دستاویز) ، پنچوں کے فیصلے کو قبول کرنے کا تحریری اقرار نامہ جو فریقین کی طرف سے لکھا جائے.

پَنْٹار

(کاشتکاری) کھیت میں پودوں کی نلائی، یعنی ان کی جڑوں کے پاس کی گھاس نکالنے اور مٹی پولی کرنے کا عمل، ساڑھی، کھود

پَنْڈَر

(کاشتکاری) وہ کھیت جو آںے والی خریف کی فصل پر خالی چھوڑ دیا گیا ہو ، پندی

پَنیلا

(کاشتکاری) وہ کھیت جس میں پانی کی آل اتنی زیادہ ہو کہ بیج گل جائے ؛ دلدلی زمین .

پوتا

رک : پوت (۴)

پوتَھ

رک : پوت (۲) .

پَودَر

(کاشتکاری) کھیت کے اندر یا کنارے کنارے ایک آدمی کے چلنے کا راستہ جو کچّی زمین پر مسلسل چلنے سے پکّا نشان بن جاتا ہے ، پگ ڈنڈی یا پکھ ڈنڈی ، بٹیا ، پاہ .

پَودھاری

(کاشتکاری) بیج بونے اور پود تیار کرنے کی کیاری جس میں ایسے بیج بوئے جائیں جن کی پود ایک جگہ سے دوسری جگہ لگانی ضروری ہو ، پنیری ، بیہن ، پیاد .

پوٹْیا

رک پوتھی (۳)

پَٹْرَونتھا

(کاشتکاری) رک : پٹیلا ، پتری ، ہین٘گا.

پھار پِٹائی

(کاشتکاری) رک : پھار کٹائی .

پھار کُٹائی

(کاشتکاری) ہل کی پھار کو درست اور تیز کرنے کی لوہار کی اجرت .

پَھڑ

بڑی توپ رکھنے کا اڈّا .

پَھڑ صَحِیح کَرنا

(شکاری) شکار کے شانے کا نشانہ بان٘دھنا .

پھیرا

۴۔ (i) طواف کے لیے لگایا ہوا چکر۔

پَیدا

اُگا ہوا

پَیرنی

(کاشتکاری) کھیت میں بیج کی بوائی ، تخم ریزی ، بوئی.

پیسی

ایک عمدہ قسم کا گیہوں جو سفید اور نرم ہوتا ہے- اس کا آٹا بہت اچھا ہوتا ہے روا

پیش کاشْت

(کاشتکاری) کھیتی کرنے کا پیشگی لگان.

تُخْم دان

(حیوانیات) جسم کے انداز وہ تھیلی جس میں انڈے یا تولیدی جرثومے ہوتے ہیں، بیضہ دان کیسۂ کرم منی، صّرۂ تخم.

تھاک

رک : تھاہ.

تُھونتھی

(کاشتکاری) چنے کا خول جس کے بڑھنے اور پھولنے کو دانے کی عمدگی خیال کیا جاتا ہے ، ٹھینْٹا ، ڈھونْڈی ، ڈھیری ، ڈھیل باس یا ڈھیاوانْس ، گھیگر ، گھینْٹی .

تِہارَہ

(کاشتکاری) رک: تِہاڑا.

جانڑی

(کاشتکاری) بیچ بونے کی بانس کی بنی ہوئی قیف کی شکل کی لمبی نلی ، مالا .

جَرْئی

(کشتکاری) ایک قسم کا کپڑا جو گیہوں کی بالوں اور چنے کے پودے کو نقصان پہن٘چاتا ہے، جوئی، گھونگی، گھنگی، گندھر، گندر

جَمعِ اَصْل

(کاشت کاری) ملک کی آمدنی جو ملک کی ضروریات کے لیے محفوظ اور مختص ہو، لگان

جَمْع بَنْدی

فرد لگان، مال گزاری کی تشخیص

جَمْع دَھْاْرَاْ

(کاشت کاری) وہ رقم یا چندہ جو گاؤں کے مشترک اخراجات کے لیے سرکاری طور پر گھر اور کھیت کے حساب سے لیا جائے، گاؤں خرچ

جَمْعِ فَصْل

(کاشتکاری) لگان کے علاوہ دوسرے ذرائع آمدنی مثلاً گھاٹ اتروانی، پہاڑ اور جن٘گل کی آمدنی وغیرہ

جَمْع گُزَاْر

(کاشت کاری) جمع وصول کر کے خزانے میں داخل کرنے والا سرکاری نمایندہ جو زمیندار کی طرف سے کاشتکار سے (رقم) وصول کرنے کا مجاز ہوتا ہے

جَنْدْرا

(کاشتکاری) نئی زمین توڑنے کا ایک قسم کا بھاری ہل ، جیلی

جَونار

۱. (کاشتکاری) وہ کھیت یا قطعۂ اراضی جو ربیع کی فصل کاٹنے کے بعد خالی چھوڑ دیا گیا ہو کبھی کبھی ایکھ کی کاشت کے لیے دو تین فصلوں تک خالی چھوڑا جاتا ہے تاکہ اس میں قوت آجائے، جونی.

جُھمْرا

ایک قسم کا بہت بڑا ہتھوڑا

جُھومَر

ایک زیور کا نام جو عورتیں زیبائش کے لیے پیشانی پر لٹکاتی ہیں

جَھڑوئی

(کاشتکاری) اناج خصوصاً ارہر ، ماش اور تل کی پھلیوں کو جھان٘کڑوں میں سے جھاڑنے اور ان کا چھلکا اتارنے کی چھڑ.

چالانی

(کاشتکاری) وہ کھیت جو ایک گان٘و سے متعلق اور دوسرے گان٘و کے رقبے میں شریک کیا جاتا ہو ، داخلی خارجی .

چام

پہاڑی کی گھاٹی

چانچَر

کاشتکاری: ایک قسم کی اوسر جس میں چنا یا اور کوئی معمولی جنس بوئی جا سکے، چند سال سے بے کاشت پڑی ہوئی زمین یا خالی پڑا ہوا کھیت، پُڑتی، چنچر

چانچْری

کھیتوں کی پیمائش کی اکائی کی علامت جو کسی مرکزی جگہ پر لگائی جائے

چاندَہ

چان٘د

چاندَہ لَگانا

زاویے کے درجے معلوم کرنے کے لیے چان٘دے کا استعمال کرنا ۔

چانگْیا

(کاشتکاری) ہل کا وہ حصہ جس میں متھی تلیٹی اور بھار ہوتی ہے ، اگواسی ، انکوری ، باڈ.

چانڈی

(کاشتکاری) بیج بونے کا (قیف نما) نلوا جو ہل کی پھالی والے حصے کے ساتھ کھڑا بان٘دھ دیا جاتا ہے (اس کا نچلا حصہ نوکدار بان٘س کا اور بالائی حصہ پھیلے ہوئے من٘ھ کے پیالے سے مشابہ ہوتا ہے) ، اکھری ، بان٘سا ؛ پر ؛ نال.

چانڑی

(کاشتکاری) چان٘ڈی

چاہی توڑ

(آبپاشی) وہ جو بچّہ (جل ہودہ) جو نہر کے پانی کی سطح سے اون٘چی جگہ بنا ہو جس میں پانی چڑھا کر اون٘چے قطعۂ آراضی میں پہن٘چایا جائے ، ڈال ، توڑ.

چاہی ڈال

(آبپاشی) وہ چوبچّہ (جل ہودہ) جو نہر کے پانی کی سطح سے اون٘چی جگہ بنا ہو جس میں پانی چڑھا کر اون٘چے قطعۂ آراضی میں پہن٘چایا جائے ، ڈال ، توڑ.

چَباوَن

(کاشتکاری) اناج کا تیاری پرآیا ہوا دانہ جو ابھرکر خشکی پرآجائے اور کھانے کے لائق ہو

چَلا

( کاشتکاری ) دھان کا چھلکا .

چَوتھ

چوتھا حصہ، پاؤ، چوتھائی

چَٹّی

رک : چاٹی.

چِٹْکا

گھاس یا اناج کی ایک قسم ؛ بلغم ، کف ، رطوبت ، میل ؛ رین٘ٹ ، سین٘ک.

چُٹَکْنا

سان٘پ کا ڈسنا یا کاٹنا .

چِڑْیا

(پارچہ بافی) رچ لٹکانے کی کمانی یا ترازو کی ڈنڈی کے مانند لٹکی ہوئی لکڑی جس کے ہر ایک سرے میں رچ کی ڈوریاں بندھی ہوتی ہیں. جس کےسرے رچ کی حرکت کے ساتھ نیچے اوپر ہوتے رہتے ہیں، ناچنی (نچنی)، چوچلا

چِکَّن

(کاشتکاری) ایسی زمین جس کے اوپر کی سطح گاد کی بنی ہو جس میں بیج نہ پھوٹے، بھبرا، بج مار، اس قسم کی مٹی شمالی ہند اور پنجاب میں ملتانی مٹی کے نام سے معروف ہے

چھاپا

مُہر جو کاغذات پر لگائی جاتی ہے نیز مہر پر کھدے ہوئے حروف.

چھاپَر

(شکاری) جن٘گل کا سنسان اور راستوں سے ہٹا ہوا صحرائی جانوروں کے رہنے کا ٹھکانا

چھولا

چنا، اُبالے یا پکائے ہوئے چنے

چھولْنا

چھیلنا، چھلکا اتارنا.

چُھوٹْنا

ترک ہونا

چَھکّا

چھ سے نسبت رکھنے والا

چھینواں

(کا شتکاری) گنّا بونے کا ایک خاص وضع کا ہل.

چِھینٹا

پانی عرق یا کوئی سیال چیز جو چلو بھر کر یا گلاب پاش وغیرہ سے کسی پر پھینکی یا چھڑکی جائے، چھینٹ

چِھینٹنْا

چھڑکنا، بکھیرنا۔

حَق دار

حصّے دار، شریک، ساجھے دار

حَقُّ التَّحْصِیل

(کاشتکاری) وہ حق جو نمبردار کو لگان وصول کرنے اور مال گزاری ادا کرنے کی وجہ سے ملتا ہے

خام

پختہ کی ضد، کچّا

خام تَحْصِیل

(کاشتکاری) لگان، جو زمیندار یا ٹھیکہ دار کے توسط کے بغیر حکومت وصول کرتی ہے

خام نِکاسی

(کاشتکاری) کسی ملک یا علاقے کی زرعی اور دیگر کل پیداوار .

خُشْک سال

(کاشتکاری) وہ سال جس میں بارش نہ ہو

دُرْجی

(کاشتکاری) تمباکو اور نِیل کی ایسی پود جو ایک مرتبہ کٹنے کے بعد جڑ میں سے دوبارہ پُھوٹ کر بڑھ جائے یعنی ایک دو وصلیں نِکلیں ، دورہزی ، دُم رہزی ، رتون .

دو طَناب

(کاشتکاری) وہ زمین جس میں دو فصلیں بوئی جائیں ، دو فصلی ، دو فصلا .

دُوتی

جاسوس عورت، ایلچن، پیغام پہنچانے والی عورت

دَھباس

(کاشتکاری) کربیاد، بستی کے قریب کی زمین جس میں کھاد ڈالی جاتی رہی ہو ہر قسم کی کھیتی کے لیے نہایت عمدہ ہوتی ہے .

ذَیلِی کاشْتْکار

(کاشتکاری) شکمی رعیت ، شکمی اسامی ، وہ کاشتکار جو باوجود موروثی ہوجانے کے زیادہ لگان دینے والے کے مقابلے میں بے دخل کِیا جاسکتا ہے جب کہ اس کا سوائے کاشتکاری کے دُوسرا کوئی حق زمین پر نہ ہو .

رانی

کسی بڑے راجا یا بادشاہ کی بیوی ، ملکہ.

رَتْوا

(کاشتکاری) پودوں کی ایک بیماری جو تری کی کثرت سے ہوتی ہے ، اس سے پودوں کا ڈنٹھل اندر سے سُرخ اور کھو کھلا ہو جاتا ہے اور بالیں سُرخ سفوف سے بھر جاتی ہیں ، تری ، چھولین .

رَتُون

۱. پیڑھی کی ایکھ یا گنَا جو ایک بار کاٹ لنیے پر پھر اُسی جگہ سے نکتا ہے .

رَتْکَر

(کاشتکاری) دریا کی ریت سے پیدا ہوئی زمین .

رَسونا

(کاشتکاری) بارش سے پہلے دھان کی بونی کرنے کا عمل

رَنْدا

(شکاریات) گھات میں بیٹھنے کی جگہ کا وہ موکھا جس میں سے شکاری شکار کی تاک لگائے یا دیکھے.

رَنْدا بَنَانا

(شکاریات) شکار کو دیکھنے کے لیے گھات کی بند جگہ سُوراخ بنانا

رُوسْلی

(کاشت کاری) وہ زمین جو اچّھی فصل نہ دے

روکَھر

کاشتکاری: وہ قطعۂ اراضی جس پر دریا کی رَو آنے سے ریت کی تہہ جم گئی ہو اور اس وجہ سے کھیتی کے لایق نہ رہی ہو، روسلی

رَکَھونت

(کاشتکاری) محفوط کھیتی جوکسی خاص ضروریات کے لیے لگی رکھی جائے اور آخر فصل یا ضرورت کے وقت کاتی جائے.

زَبُوں

معیار یا معمول سے گِرا ہوا، بیکار، ناکارہ

زِینَہ بَنْدی

(کاشتکاری) کھیتوں کو زِینے کی طرح ایک دوسرے سے اونچا بنانا.

زِینَہ دار

(کاشتکاری) زِینوں کی طرح ایک دُوسرے سے اون٘چا کھیت

سَالِی

بیوی کی بہن

سانسْلا

(کاشتکاری) چھدرا بویا ہوا کھیت ؛ چھدری بونی جس میں پودے متفرق اور ایک دُوسرے سے علیحدہ ہوں.

سِچَن

(کاشتکاری) نمک کی کیاریاں بنی ہوئی زمین جو نمک بننے کو متواتر سین٘چی جاتی رہیں

سُدھ کار

(کاشتکاری) زمین کا وہ محصول جو کاشت کرنے پر لیا جائے ، غیر مُستقل لگان جو زمین کے اِستعمال پر لِیا جائے.

سَر خَط

دستاویز

سَرْ دَہی

کاشتکاری: سردیہی، گاؤں کے مُکھیا یا زمین دار کا حق جو فصل پر مقررہ جنس یا رقم کی صورت میں نذرانہ کے طور پر دیا جائے, وہ روپیہ جو فیصد کے مطابق گاؤں کے مالک حکومت کو ادا کرتے ہیں

سِرا

کسی چیز کے شروع یا آخر کا کنارہ

سَراسَری میں

(کاشتکاری) وہ کھیتی جو بلا تعیّنِ لگان کی جائے اور پیداوار پر لگان مقرّر ہو

سَراوَل

(کاشتکاری) گان٘و والوں کی مشترکہ ضرویات کا اِنتظام کرنے والا شخص ، سربراہ نیز گان٘و میں سرکاری عہدے داروں کے قیام و طعام کے سامان کی فراہمی کا مُنتظم.

سَراوَن

ساون کا مہینہ ، ساون.

سِراہی

(کاشتکاری) مسور کی کاشت میں زمیندار کا حق

سَرْپَت

سرکنڈے، بید یا بان٘س کے طرہ اور پتے جو طرے کے نِیچے ہوتے ہیں، جہاں طَرہ پھوٹتا ہے، سبر پتاور کا پَت٘اور جس کے چبھنے یا رگڑنے سے جسم کی کھال کو گزند پہنچتا ہے لاط : Saccharum Procekum

سَرْدیشْمُکھی

کاشتکاری: گاؤں کے سرگروہ کا حقِ وصول مالگزاری یا حق اِجارہ داری وصولی لگان

سَرَک رَسّی

(شِکاریات) پرندے کو پکڑنے کے لئے پھندے اور کان٘ٹے کی ڈور.

سَرْکَن

(کاشتکاری) دلدلی زمین یا ایسی ریتیلی یا نرم زمین ج واوپر کے دباؤ سے نیچے سرک جائے، بھاس، دھنس

سَلْخُون

(شِکار) ٹِڈّی جو بلبل پالنے والے بلبل کے بچّوں کو غذا کے طور پر اُن کے پانْو توڑ کر کِھلاتے تھے.

سَلْخِین

(شِکار) رک : سلخون.

سِلَک ہونا

(شکار) بٹیر کے شِکار میں جب پھندنیوں کی آواز سُن کر بٹیر گِرنا شروع ہوتے ہیں تو کہتے ہیں سلک ہو رہی ہے .

سِمار

(کاشتکاری) پانی ماری ہوئی کھیتی جو بارش یا دوسرے پانی کی کژرت سے خواب ہو گئی ہو ، پن مار .

سوہاس

(کاشتکاری) دھان جس سے چاول ہوتا ہے ، اس کی بیشمار اقسام میں سے ایک جو خوشبودار بھی ہوتا ہے نیز کم قیمت بھی ، اُسْواس کا چاول .

سِیت

پسینہ جو گرمی کے موسم میں اِنسان کی پتھیلی اور کفِ پا سے نِکلتا ہے ، نمی ، رطوبت .

سیت واری

کاشتکاری: دریا کے کنارے کی ایسی زمین جس میں سطح کے نِیچے کے پانی کا اثر ہو، ہریالی کے لیے ریتیلی چکنی مٹی

سَیلابی نَہْر

کاشتکاری: وہ نہر جو سیلاب کی تباہ کاریوں کو کم کرنے یا کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیے عارضی طور پر نکالی جاتی ہے

سِینک

تنور سے روئی نکالنے کی جوڑی کا ایک گز، طوطا

سیہُون

۱. ( کاشتکاری) گیہوں کا دانہ جو پورا نہ بنے اور بال کے اندرسوکھ کر کالا ہوجائے، زمین کی کمزوری سے دانے میں نمو کی قوت نہیں رہتی اور وہ کچّا ہی سوکھ جاتا ہے .

شَب داری

(شکار) شکاری پرندے کو رات کے وقت روشنی میں مجمع کے سامنے ہاتھ پر پہر رات تک بٹھانا تاکہ اس کا خوف دور ہوجائے اور وہ شکار کےلیے دلیر ہوجائے .

شَہْباز

شہباز، باز سے کچھ بڑا شکاری پرندہ، بڑا باز، سفید اور بڑا باز (شکاری پرندہ)، شاہین

طَلَب گاہ

بلانے کی جگہ، پرندے وغیرہ کو پکڑنے کی جگہ

عَقْد بَنْدی

زمین دار اور کاشتکار کے درمیان تکمیل معاہدۂ زمین

فصلی

وہ سال جو فصلوں کے اعتبار سے حساب کیا جاتا ہے.

قَینچی چَڑھانا

(شکاریات) درندے کا شکار پر حملہ کرنے کے وقت یا دشمن کی آہٹ پا کر کان کھڑے کرنا جو اس کے چو کنّا ہونے اور کوئی تیز حرکت کرنے کی علامت سمجھی جاتی ہے.

گارا

گندھی ہوئی مٹی جس سے اینٹیں چنتے، پلستر کرتے یا برتن بناتے ہیں، گِلاوا، گِلابہ، تعمیر کے لیے مٹّی کا تیار کیا ہوا مسالہ

گارا باندْھنا

(شکاریات) شیر کے شکار کے لیے گائے یا بھین٘س کا پاڑا یا بکرا رسّی سے باندھ کر ایک خاص جگہ رکھنا تاکہ شیر شکار کرنے آئے تو اس پر گولی چلائی جاسکے.

گارا کَرنا

چنائی کے لیے مٹی میں پانی ملا کر نرم یا لوچ دار بنانا

گَرْد

غبار ، دھول ، مٹّی

گِروہ بَنْدی

فرقہ واریت

گُنَدھیل

(کاشتکاری) ہرس اور ناگر کے جوڑ پر پھنسا ہوا چوبی پھنا جو ڈانٹ ہوتا ہے ، ہل.

گوڈی

(کاشتکاری) زمین کھودنے یا مٹّی کو کسی چیز سے اُوپر نیچے کرنے کا عمل (خصوصاً بوائی کے لئے)

گھَاٹْ

دریا یا تالاب وغیرہ کے کنارے پر بنی ہوئی سیڑھیاں، جہاں پانی بھرتے اور نہاتے دھوتے ہیں، پانی بھرنے یا نہانے دھونے کی جگہ ، وہ سیڑھیوں دار مقام جہاں لوگ نہاتے ہیں

گِھنّی

چکر، چکّر کھانا، چکّر کے ساتھ گھومنا

گُھورا دینا

(کاشتکاری) کھیت میں کوڑا کرکٹ ڈالنا کھاد ڈالنا .

لاتی لَگانا

(شکار) شیر وغیرہ کے شکار کی گھات میں بیٹھنے کے لیے اودی بنانا.

مالا

سونے ، موتی یا پھولوں کا ہار.

مُرَبَّع

(اقلیدس) وہ چوکور شکل جس کے چاروں ضلعے آپس میں برابر ہوں اور چاروں زاویے قائمہ ہوں

مَعْدَن

قلب، دل

مُول

درخت کی جڑ ، بیخ

مُول بَیٹْھنا

(شکاریات) شکار کی گھات میں ُچھپ کر بیٹھنا ۔

مُول پَر آنا

(شکاریات) شکار کا گھات میں بیٹھے ہوئے شکاری کی زد میں آنا

مُول دینا

(شکاریات) شکار کو گھیر کر گھات کی طرف لانا

موڑی

(شکاریات) بہار پر آئی ہوئی ہرنی جو نر کے ساتھ رہتی ہے، وسط ِہند کی مقامی بولی میں موڑی نوجوان بے بیاہی لڑکی کو کہتے ہیں

مَکّا

(کاشتکاری) بڑی جوار، مکئی

مِہدِیا

(شکاری)گولڑا جسیم اور بڈھا سیاہ ہرن یا پرانا ہوشیار اور شکاری سے بدکا ہوا وحشی جانور

مَیاوی

(کاشتکاری) کھیت کے ڈھیلے توڑنے اور زمین ہموار کرنے کا ہل ، ُسہاگا ، سراون

مِیر

ایرانیوں کا ایک لقب، امیر نیز امیر زادہ، امیر کا بیٹا

مَیل

گندگی ، غلاظت ، کیچڑ ، چرک جو جسم ، ناک ، کان ، آنکھ وغیرہ میں جم جاتی ہے نیز فضلہ ، گاد

ناطِح

(لفظاً) ٹکر مارنے والا ؛ (شکاریات) وہ پرندہ یا وحشی جانور جو سامنے سے آئے ، جڈ لینے والا ، سینگ مارنے والا چوپایہ

نَخْچِیر

جنگلی جانور ، وحشی جانور ، جانور صحرائی

نَمَدی شِکاری

(شکاریات) وہ شکاری جو صحرا میں شکار کے وقت پانی کے بغیر اور سبزی پر گزارہ کرسکے

نَمَکِیات

کاشتکاری: مٹی، چونے وغیرہ کے نمکین مادّے، نمکین اجزا (زمین کے)

نِکاسی

۶۔ (کاشتکاری) باغ اور کھیت کو خودرو گھاس اور کانٹوں وغیرہ سے پاک کرنا ، نرائی ، نلائی ۔

وارا بَندی

(کاشتکاری) کھیتوں کو نہری پانی دینے کے لیے مختلف کاشت کاروں کی باری مقرر کرنا ، محکمہء نہر کی ایک اصطلاح ، وارہ بندی

وَہَنْجی

(شکاریات) مرغابی پکڑنے کی ایک پٹی؛ (جال کے مانند ایک چیز) جو پانی سے باہر لگائی جاتی ہے.

ٹُنْکی

(کاشتکاری) ٹڈی (رک) کا ایک تلفظ ؛ ٹوکا ، گنڈا سا

ٹَکِینا

(خاکروبی) بھنْگی کی ماہانہ اُجرت جو کسی زمانے میں ایک ٹکا ماہانہ کے حساب سے اناج کی فصل کٹنے پر دی جاتی تھی اور روز مرّہ کے پیٹ بھرنے کو بچا کھچا جھوٹا کھانا، (بعض مقامات پر اب تک ٹکینے کا رواج ہے)

ٹَھگی

(شکاری) وہ شخص جو گھوڑے پر سوار اپنے آپ کو زخمی ظاہر کرتا ہے پان کی بیگ جسم پر اس طرح گرا لیتا ہے کہ خون معلوم ہوتا ہے زخمی سمجھ کر جنگلی جانور اس کے گرد منڈلانے لگتے ہیں گھات والے شکاری انھیں مار لیتے ہیں .

ڈابی

(کاشتکاری) فصل کاٹنے والوں کی اُجرت جو عموماً فصل کے دسویں حصّے کے برابر ہوتی ہے.

ڈاہیا

(کاشتکاری) وہ کاشتکار جو جنگل کاٹ کر نو توڑ قطعۂ ارضی پر کاشت اور قبضہ رکھتا ہو

ڈَبْری

لکڑی یا مٹی کا پانی وغیرہ رکھنے کا برتن ، پیالہ ، پیالی.

ڈُبْسی

(کاشتکاری) وہ زمین جو پانی کے چڑھ آنے سے تہ آب رہا کرے

ڈڈاؤُن

(شِکاریات) شِکار کا ایک طریقہ جس میں ہرن پریشان ہو کر گرفتار ہو جاتے ہیں.

ڈھینکَر

(کاشتکاری) کھیت جھاڑنے کو جھاڑی کی بنائی ہوئی بُہاری، جھاڑو.

کاہْنا

(کاشتکاری) پھولوں یا پھلیوں سے بیج نکالنا ، دانہ نکالنا.

کایُو

(کاشتکاری) کھیت کی زمین ہموار کرنے کو ہل میں لگائی ہوئی لکڑی کی سلّی (موٹا اور بھاری تختہ یا سلیپر) ، لکڑی کا بھاری گھیسا جیسا گھوڑے کو سدھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.

کَباڑ

(کاشتکاری) مختلف قسم کی ترکاریوں کا کھیت.

کُبْسا

(کاشتکاری) سیاہی مائل بھورے رنگ کی مٹی کا قطعۂ اراضی یہ پیداوار میں دومٹ سے اچھی سمجھی جاتی ہے ، کسٹیا.

کُپ

۱. ( کاشتکاری ) بُھس یا اناج کا بٹوارا جو برج کی شکل کا بناتے ہیں ، بونگا .

کَپْٹا

بُرا چاہنے والا، دشمن، کہٹیا، (کا شتکاری) چنگورن چاول کی پود کو خراب کرنے والا ایک قسم کا کیڑا

کُتالا

(کاشتکاری) کھیت کی نالائی کرنے کا ایک کدال کی وضع کا لمبے پھل کا پھاوڑا .

کَچَا بِیگَھہ

(کاشتکاری) پکّے بیگھے کا ۲۵ واں حصّہ ، تیرہ مربع گز زمین کا ٹکڑا

کَچّی زَمِین

(کاشتکاری) وہ پڑتی اراضی جو لگان پر نہ ہو اور ضرورت مند کو عارضی طور پر کرائے پر دے دی جاتی ہو

کَچْوانسی

کاشتکاری: بسوانسی کا بیسواں حصہ، مربع کھیت کا رقبہ معلوم کرنے کا ایک پیمانہ، ٦٥ مربع انچ کی مقداربسوانسی کا بیسواں حصہ

کَچھالی

(کاشتکاری) ہل کی پھار کو نوک یا زمین میں دھن٘سنے والا نکیلا حصّہ ، کانٹی ، پھاری نامی.

کُر

پانی کا یاک پیمانہ جو شرع میں ساڑھے تیس وَجَب (بالشت) لان٘با ، چوڑا اور گہرا ہوتا ہے اور اس میں تقریباً ۳۵۰ لیٹر پانی سماتا ہے .

کُرّا

(گلّہ بانی) خشک چارا مثلاً بھوسا اور بالا وغیرہ جو خزاں اور گرمی کر موسم میں ڈھوروں کو کھلالنے کے لیے جمع کر لینا جاتا ہے

کَرَسْت

(کاشتکاری) کھیت کی چنائی کا ساجھی کسان ، پرستو (رک) .

کَرَم

سخاوت، بخشش، نیک عمل، کارِ خیر

کَسا

تنا ہوا، کسنا سے ماخوذ، تراکیب میں مستعمل، جیسے کسا جانا، کسا ہوا وغیرہ

کُشادَہ کَرنا

کھولنا ، وسیع کرنا ، وسعت دینا ، پھیلانا

کَلْچائی

(کاشتکاری) نلائی ، نکائی ، نلائے کا کام ، کھیت کی صفائی.

کُنُسی

(کاشت کاری) چانول کی پود کی ایک بیماری

کُونڈ

تالاب، تلری، ناند، کٹوتی

کوٹھاری

۱ . ( کاشتکاری ) اناج کا ذخیرہ رکھنے والا آجر یعنی آئندہ فصل یا بہ وقتِ ضرورت کام میں لانے کے لیے اناج کو کوٹھوں میں بھرکرمحفظ رکھے .

کَٹھ پھانوَری

(کاشتکاری) کھیت کی جڑیں کھودنے اور گھاس صاف کرنے کا ہل جس کی پھار دانتے دار ہوتی ہے ، دنتیلا ، پن چنگور ، کٹھ پھانوڑی.

کھاڑُو

(ٹھگی) ٹھگوں کی جماعت یا ٹولی، ٹھگوں کا قافلہ

کھونپا

سر پر بندھے ہوئے بال، چوٹی

کُھونٹ

کونا ، گوشہ ، زاویہ ، سمت ،طرف ، جانب ، پہلو .

کِھڑَک

(شکاری) وحشی چاپایوں کا مامن یعنی وہ چھوٹا جنگل جو کھیتوں سے قریب ہو اور جہاں وہ فوراً جا چھپیں.

ہَر گھاپَڑ

(کاشتکاری) وہ زیرِ کاشت زمین جو تھوڑی خشکی سے سوکھ گئی ہو، ہرگھسیٹ

ہَر گَھسِیٹ

(کاشتکاری) زیرِ کاشت زمین

ہَر گَھٹِیٹ

(کاشتکاری) گا نو کی مزروعہ زمین ، ہل گھسیٹ

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words