تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"چِڑْیا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں چِڑْیا کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
چِڑْیا کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- (پارچہ بافی) رچ لٹکانے کی کمانی یا ترازو کی ڈنڈی کے مانند لٹکی ہوئی لکڑی جس کے ہر ایک سرے میں رچ کی ڈوریاں بندھی ہوتی ہیں. جس کےسرے رچ کی حرکت کے ساتھ نیچے اوپر ہوتے رہتے ہیں، ناچنی (نچنی)، چوچلا
- (خیّاطی) نیفے کا سموسہ نما سلا ہوا من٘ہ، نیفے میں ازار بند ڈالنے کی جگہ.
- (گاڑی بانی) جوت کا سرا یا سرے اٹکانے کو گاڑی کر جوئے کے بیچ میں اوپر کے رخ لگا ہوا وہ آہنی یا پتلی آنکڑا جو چڑیا کی شکل کا بنا ہو
- (ٹھگی) چھوٹے الّو کی آواز کا شگون، ہتوری، کھرپری
- (کاشتکاری) ناگر(گہری کھدائی کے ہل کی پھار والی لکڑی) کی مٹھیا کی کھون٘ٹی
- بتاشے بنانے کا ڈوئی کی وضع کا چھوٹا چوبی کھپچہ، ڈابی، ڈربی، ڈرہو، چنڈوی
- پرند، طائر
- جمع یا کاٹے کا نشان (+)، چلیپا
- گھوڑے کے ساز یعنی بن٘گلے کے بیچ میں لگا ہوا پیتلی آن٘کڑا جس میں من٘ھ زورگھوڑے کی گول باگ اٹکا دی جاتی ہے
- لکڑی کا وہ آڑا ٹکڑا جو چھپر کے ستوں یا کہاروں کی لاٹھی پر سوراخ کرکے لگا دیا جاتا ہے؛ پردار گین٘د؛ چڑیا کی شکل جو آٹےسے بنا کر عورتیں پکاتی اور بچوں کو دیتی ہیں
- وہ لکڑی جو گن٘ا پیلنے کی کل کو ستون کے ساتھ ملاتی ہے؛ ایک قسم کی بارش، وہ مینھ جو بآستگی برستا ہو
- وہ کپڑاجو بڑھانے یا مضبوط کرنے کے لیے کرتے وغیرہ میں لگاتے ہیں، چو بغلا
- (چھپر بندی) بیساکھی کے سرے پر بلین٘ڈے کے ٹکاؤ کے لیے چڑیا کی شکل کی جڑی ہوئی چھوتی لکڑی. اصطلاحاً چڑیا کہلاتی ہے، اس کی وجہ سے پوری بیساکھی کو بھی چڑیا کہہ دیتے ہیں
- ان٘گیا کی دونوں کٹوریوں کے بیچ کی سیون، ان٘گیا کی چڑیا
شعر
بول اٹھتی کبھی چڑیا جو تری انگیا کی
خوشنوائی کی نہ یوں جیتتی بلبل پالی
جب کبھی مسکی کٹوری کیا صدا پیدا ہوئی
کرتی ہے انگیا کی چڑیا چہچہانے کی ہوس
کسی صیاد کی پڑ جائے نہ چڑیا پہ نظر
آپ سرکائیں نہ محرم سے دوپٹا اپنا
پر تول کے بیٹھی ہے مگر اڑتی نہیں ہے
تصویر سے چڑیا کو اڑا دینا چاہیئے
تک رہا ہے یہ کوئی سونے کی چڑیا آ پھنسے
دام سبحہ لے کے زاہد گریۂ مسکیں کی طرح
English meaning of chi.Diyaa
Noun, Feminine
- sparrow,
- a bird
- shuttlecock
- cleat
- a piece of wood to which a rope is attached
चिड़िया के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- (काशतकारी) नागर(गहिरी खुदाई के हल की फॉर वाली लक्कड़ी) की मिठ्या की खूंटी
- = चूड़ी
- पंख और चोंच वाला पक्षी; पखेरू; उड़ने वाला जीव
- (ख़ी्याती) नेफ़े का समोसा नुमा सुला हुआ मुंह, नेफ़े में इज़ारबंद डालने की जगह
- गोरैया
- (गाड़ी बानी) जोत का सिरा या सिरे अटकाने को गाड़ी कर जोय के बीच में ऊपर के रुख़ लगा हुआ वो आहनी या पतली आंकड़ा जो चिड़िया की शक्ल का बना हो
- चोली की कटोरी के बीच की सिलाई
- (ठग्गी) छोटे उल्लू की आवाज़ का शगून, हत्वरी, खरपरी
- ताश के पत्तों का एक रंग; चिड़ी
- गौरैया। पद-चिड़िया का दूध = ऐसी चीज जो वास्तव में उसी प्रकार न होती हो, जिस प्रकार चिड़ियों का दूध नहीं होता। चिड़िया नोचन = ऐसी स्थिति जिसमें चारों ओर से लोग उसी प्रकार तंग या परेशान करते हों, जैसे-चिड़िया के पर नोचे जाते हैं।
- डोली या पालकी आदि को रोकने के लिए उसके डंडों के सिरों पर लगाई जाने वाली चिड़िया जैसी लकड़ी जो बैसाखी की तरह टेक या सहारा देती है
- घोड़े के साज़ यानी बंगले के बीच में लगा हुआ पीतली आंकड़ा जिस में मुंह ज़ोर घोड़े की गोलबाग अटका दी जाती है
- लहँगे या पायजामे का नेफ़ा जिसमें नाड़ा डाला जाता है।
- चिड़ा (रुक) की तानीस
- परिंद, ताइर
- बताशे बनाने का डोई की वज़ा का छोटा चोबी खपचा, डाबी, डरबी, डर हो, चंडवे, रुक : चिड़ा
- वह जीव जो पंखों या परों की सहायता से आकाश में उड़ता है। पक्षी। मुहा०-चिड़िया के छिनाले में पकड़ा जाना अकारण झंझट में पड़ना या फैसना।
- वो कपड़ा जो बढ़ाने या मज़बूत करने के लिए करते वग़ैरा में लगाते हैं, चू बगुला
- (पार्चाबाफ़ी) रच लटकाने की कमानी या तराज़ू की डंडी के मानिंद लटकी हुई लक्कड़ी जिस के हर एक सिरे में रच की डोरियां बंधी होती हैं. जिस क़ैसरे रच की हरकत के साथ नीचे ऊपर होते रहते हैं, नाचनी (नचनी), चोचला
- . (छप्परबंदी) बैसाखी के सिरे पर बलेंडे के टिकाऊ के लिए चिड़िया की शक्ल की जुड़ी हुई छूती लक्कड़ी. ईस्तलाहन चिड़िया कहलाती है, इस की वजह से पूरी बैसाखी को भी चिड़िया कह देते हैं
- अंगिया की दोनों कटोरियों के बीच की सेवन, अंगिया की चिड़िया
- जमा या काटे का निशान (+), चलीपा
- लक्कड़ी का वो आड़ा टुकड़ा जो छप्पर के सत्तों या कहारों की लाठी पर सूराख़ करके लगा दिया जाता है, परदार गेंद, चिड़िया की शक्ल जो आटे से बना कर औरतें पकाती और बच्चों को देती हैं
- वो लक्कड़ी जो गुना पेलने की कल को सतून के साथ मिलाती है, एक किस्म की बारिश, वो मींह जो बासितगी बरसता हो
چِڑْیا کے مرکب الفاظ
چِڑْیا سے متعلق محاورے
چِڑْیا سے متعلق دلچسپ معلومات
چڑیا دہلی (شاہ جہاں آباد) اور پورب کے علاقوں میں یہ لفظ بضم اول (بروزن ’’پڑیا‘‘) بھی بولا جاتا ہے، اگرچہ عام طور پر اول مکسور سے ہی سنا گیا ہے۔ اول مضموم کی حد تک اسے شاہجہاں آباد اور علاقۂ مشرق کا علاقائی تلفظ کہنا چاہئے۔ انگیا کے ایک حصے کے معنی میں یہ صرف اول مکسور سے ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
چِڑْیا
(پارچہ بافی) رچ لٹکانے کی کمانی یا ترازو کی ڈنڈی کے مانند لٹکی ہوئی لکڑی جس کے ہر ایک سرے میں رچ کی ڈوریاں بندھی ہوتی ہیں. جس کےسرے رچ کی حرکت کے ساتھ نیچے اوپر ہوتے رہتے ہیں، ناچنی (نچنی)، چوچلا
چِڑْیا داغ
جانوروں کی کھال کا وہ داغ جو پرندوں (چیل ، گدھ ، کوؤں) کی چون٘چ مارنے سے زخم بن کر بڑ جاتا ہے.
چِڑْیا مَرَن گَنوارَن ہانسی
بے وقوف کے سامنے ساری خیر خواہی گن٘وائی ہے یا احسان ضائع ہونے کی نسبت بولتے ہیں.
چِڑْیا کَرے خونچا چَڑا کَرے نوچا
بیوی بیچاری تو تھوڑا تھوڑا کرکے جمع کرتی ہے میاں اڑا ڈالتے ہیں ؛ کمزور کی نسبت زبردست سے زیادہ نقصان پہنچتا ہے.
چِڑیا کا بَچَّہ بھی نَہ ہونا
(گھر میں) کوئی بھی فرد نہ ہونا، کسی فرد کا موجود نہ ہونا یا باقی نہ رہنا، نام کو بھی کسی کا نہ ہونا.
چِڑیا خانَہ
چڑیا گھر، وہ مکان جس میں طرح طرح کے پرند رکھے جاتے ہیں، جہاں بھان٘ت بھان٘ت کی آوازیں سنائی دیں، وہ جگہ جہاں طرح طرح کی بولیاں بولی جائیں، جہاں بہت شور وغل مچتا ہو
چِڑیا کا پَنْجَہ
بچوں کا ایک کھیل جس میں وہ ان٘گلیوں میں دھاگے کو اس طرح اٹکاتے ہیں کہ پنجے کی سی شکل بن جاتی ہے.
چِڑیا اَپْنی جان سے گَئی کھانے والے نے سُواد نَہ پایا
اس موقع پر کہتے ہیں جب نوکر کام کرتے کرتے مرجاتے اور مالک خوش نہ ہو یا بیوی کام کرتی کرتی مرجاۓ اور میاں کو پسند نہ آۓ.
چِڑیا کانٹا
بچوں کا ایک کھیل جس میں ایک فریق نقطے یا لکیریں بناتا ہے دوسرا فریق انہیں کانتا ہے، چڑی کان٘ٹا.
چِڑیا کا غُلام
(تاش) چڑی کی تصویری پتوں میں وہ تیسرا پتا جس پر غلام کی تصویربنی ہوتی ہے؛ کم درجے کا آدمی، ذلیل شخص : بطور طنز یا گالی مستعمل.
چِڑیا اَپْنی جان سے گَئی لَڑکا خُوش نَہ ہُوا
اس موقع پر کہتے ہیں جب نوکر کام کرتے کرتے مرجاتے اور مالک خوش نہ ہو یا بیوی کام کرتی کرتی مرجاۓ اور میاں کو پسند نہ آۓ.
چِڑیا کے چِھنالے میں پَکْڑا جانا
مفت کی آفت میں پھن٘سنا ، مفت کی آفت اور بلاۓ ناگہانی میں گرفتار ہونا
اُڑْتی چِڑْیا کے پَر کاٹْنا
بہت چالاک اور عیار ہونا ؛ (لوگوں کو) عاجز کردینا (محاورات ہند ، سبحان بخش ، ۱۶).
سونےکی چِڑْیا اُڑْنا یا ہاتھ سے نِکَل جانا
فائدہ پہچانے والے شخص کا ہاتھ سے نِکل جانا ، مِلی ہوئی قیمتی چیز کا ہاتھ سے جاتا رہنا.
سَون چِڑ٘یا دیکھو
مُسلمان بچوں کو ختنے بٹھاتے ہیں تو اس کی توجہ دُوسری طرف کرنے کے لیے یہ کہتے ہیں سون چِڑیا دیکھو .
اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
pairahan
पैरहन
.پَیْرَہَن
robe, mantle
[ Jogi ko aam pairahan mein dekh Shyam chaunk gaya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'aa.id
'आइद
.عائِدْ
incurred, imposed on
[ Censor ne kai filmon par pabandi aaed ki ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tasviir
तस्वीर
.تَصْوِیر
painting, picture, image, portrait
[ Ghar ki safai karte hue dadi-amma ke hath ka ek shisha mil gaya us par kapda pherte hi meri taswir raushan ho gayi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kamand
कमंद
.کَمَنْد
a noose, to catch any fugitive man or animal
[ Shikar kamand liye jungle mein ghum raha tha ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
aarii
आरी
.آری
small saw a shoe-maker's tool
[ Hara-bhara darakht kulhadi se kata gaya, aari se chira gaya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
fard-e-jurm
फ़र्द-ए-जुर्म
.فَردِ جُرم
charge sheet
[ Na kabhi un par muqadma chalaya jata tha na kabhi koi fard-e-jurm aa'id hoti thi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
aagahii
आगही
.آگہی
information, knowledge, intelligence
[ Jadid Urudu adab ke log Arabic aur Persian se utni aagahi nahin rakhte ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
aatish
आतिश
.آتِش
fire, flame, ignite
[ Aare ke janglon mein aisi shadid aag lagi hui thi maanon aasman se aatish baras rahi ho ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shamshiir
शमशीर
.شَمْشِیر
sword, scimitar
[ Ek barhana (Naked) aadami shamshir liye hue mujh par waar karne ke liye lapka ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
paikar
पैकर
.پَیکَر
form, appearance, figure
[ Hanuman Ji ne Sarsa Rakshasi ke samne dev-paikar shakl ikhtiyar ki ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (چِڑْیا)
چِڑْیا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔